Urdu news

Saturday, 28 December 2019

علیم ڈارکے متنازع ریویو فیصلے پر آسٹریلوی کپتان برہم ہوگئے

 میلبورن:  دوسرے ٹیسٹ میں امپائر علیم ڈار کے متنازع ریویو فیصلے پر آسٹریلوی کپتان ٹم پین برہم ہوگئے۔

دوسرے روز کے کھیل میں آن فیلڈ امپائر ماریس ایراسمس نے کیوی کرکٹر سینٹنر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر کینگروز نے ریویو لیا۔ ان کے خیال میں گیند گلوز کے نچلے حصے یعنی رسٹ بینڈ کو چھوتی ہوئی گئی جو کرکٹ قوانین کے تحت گلوز میں شامل ہونے کی وجہ سے آؤٹ قرار پاتا،مگر تھرڈ امپائر علیم ڈار نے بھی ماریس ایراسمس کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سینٹنر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ جس پر پین نے کہاکہ میں اس فیصلے پر انتہائی مایوس اور غصے میں ہوں۔

The post علیم ڈارکے متنازع ریویو فیصلے پر آسٹریلوی کپتان برہم ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39oR53U

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...