Urdu news

Monday, 30 December 2019

پنجاب، کے پی کے میں عارضی شیلٹرہومز قائم، انتظامیہ سہولیات فراہمی کیلیے متحرک

 لاہور / فیصل آباد / پشاور / دیر: وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ ، پنجاب کی ہدایا ت کی روشنی میں چیف سیکریٹری پنجاب میجر (رٹائرڈ) اعظم سلیمان خان ، اب تک قائم کی گئی ان عارضی پناہ گاہوں کی براہ راست نگرانی کے عمل میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ بے آسرا اور بے گھر افراد کو ان پناہ گاہوں میں ہر قسم کی امداد کیلیے ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں ۔

صوبے بھر میں قائم کی گئی ان عارضی پناہ گاہوں کے بارے میں تمام انتظامی افسران نے چیف سیکریٹری کو بتایا کے اب تک صوبے بھر کے 36اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہوں میں اب تک 1700 افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مقامی حکام سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے آئندہ 30 روز کے اندر شہر کے سیوریج اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کیا جائے ۔پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے پناہ گاہ کے دورے کیے ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا ۔ضلعی انتظامیہ نے لاری اڈا میں قائم شیلٹر ہومز بے گھر افراد کیلیے ہنگامی طور پر کھول دیا ۔پہلے روزاسی افراد نے قیام کیا ۔مقیم افراد کی توضع مٹن سے کی گئی۔ مزیدبرآں ضلعی انتظامیہ دیر پائن نے تیمرگرہ اسپتال میں قائم پناہ گاہوں کو کمبل،تکیے، پلاسٹک میٹ،کچن سیٹ سمیت ضروری سامان مہیا کر دیا ہے ۔

The post پنجاب، کے پی کے میں عارضی شیلٹرہومز قائم، انتظامیہ سہولیات فراہمی کیلیے متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QaGHFo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...