Urdu news

Friday, 27 December 2019

گھر سے ہارنے والے بلاول کے منہ سے نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز ہے، فردوس عاشق

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا، اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے، لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان کے نام پر سیاسی یتیموں کا راج ہے، بلاول بھٹو زرداری

معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے، ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں، خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں ہوتی ہے؟۔

The post گھر سے ہارنے والے بلاول کے منہ سے نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37eStV6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...