Urdu news

Saturday, 28 December 2019

بنگلا دیش کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے، اظہر علی

کراچی:  ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے کہاکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔

کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، سری لنکن ٹیم کامیاب  دورہ کرچکی، امید ہے جلد اگلی سیریزکا کوئی مثبت حل نکل آئے گا، کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اظہر علی نے مزیدکہا کہ نیٹ میں پُراعتماد انداز میں پریکٹس کرتا تھا لیکن بدقسمتی سے رنزنہیں کرپا رہا تھا، سری لنکا کیخلاف سنچری سے اعتماد بحال ہو گیا، اب کارکردگی میں تسلسل کی کوشش ہے۔

ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے کہاکہ مجھے سوفیصد یقین ہے کہ ملک میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوا، دانش کنیریا سے متعلق سوال پرانھوں نے مزیدکہاکہ میں نے اسپنرکے ساتھ خود بھی ٹورکیا ہوا ہے،کبھی کوئی ایسی بات محسوس نہیں کی۔

The post بنگلا دیش کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے، اظہر علی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F0CZrw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...