Urdu news

Friday, 31 December 2021

پنڈ دادن میں ماں نے 3 بیٹیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی

جہلم: پنڈ دادن کے نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی۔

جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنی 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دیئے۔

تینوں بچیوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں نے اپنے آپ کو آگ لگالی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمر زوئیہ 5، فائزہ 4 اور جنت کی 3 سال ہے، خاتون یاسمین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون یاسمین کا شوہر فیض احمد رکشہ ڈرائیور ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post پنڈ دادن میں ماں نے 3 بیٹیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Jy61yT

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: زلزلے کے جھٹکے سوات، چترال، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں محسوس کیے گئے. 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7  ریکارڈ کی گئی،

زلزلہ پیما مرکز کے  مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں محسوس کیے گئے، لوگ مساجد میں نماز جمعہ پڑھ رہے تھے کہ زلزلہ آگیا، جس کے لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور مساجد سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

The post خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eGn9nQ

وقت بتائے گا کہ ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند میٹروٹرین ہے یا صحت کارڈ، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے، اس کی ایک کڑی صحت کارڈ بہترین اقدام ہے، پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا، جس کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کیلیےمصروف عمل ہیں، بدقسمتی سے فلاحی ریاست کا ماڈل مسلم دنیا میں نظر نہیں آئے گا، یورپی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آئے گی، مسلم دنیا اس سے محروم ہے، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے، تقاریر میں ہم نے اسلام کے بڑے نعرے لگائے لیکن عملی طور پر کچھ  نہیں کیا،  رسول اکرمﷺنے جس فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی وہ بہترین ماڈل ہے، ہمارے نبی ﷺ رحمت المسلمین نہیں بلکہ رحمت للعالمینؐ تھے، ایشین ٹائیگر مدینہ کی فلاحی ریاست کےسامنے کچھ  نہیں، قوم رسول اکرمﷺکے بتائے اصولوں کو اپنائے۔

عمران خان نے کہا کہ وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائےگی یا صحت کارڈ، صحت کارڈ سے اسپتالوں کا نیٹ ورک پھیل جائے گا، وقت بتائے گا صحت کارڈ ہمیں کہاں لے کر جائے گا۔

 

The post وقت بتائے گا کہ ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند میٹروٹرین ہے یا صحت کارڈ، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HnBRwh

12سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

 اسلام آباد: گوجرخان پولیس نے 12سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک ہفتہ قبل میری بہن عمرمسعود کے گھر گئی، جہاں ملزم نے زبردستی اس کی نازیبا ویڈیو بنائی اور بعد میں اسے بلیک میل کرنے لگا، بچی نے گھر میں بتایا، جس پر ہم نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا۔

سی پی اوراولپنڈی کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمرمسعود کو گرفتارکرلیا ہے، گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ سی پی او نے کہا کہ خواتین اوربچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ جیسے فعل ناقابل برداشت ہیں، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 

The post 12سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qvEvJK

ٹانک اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوان شہید

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مقابلے میں عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک اور پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ کٹ میں سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جوائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلے کے دوران عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک ہوگئے ہیں، دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث رہے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن علاقہ کوٹ کٹ میں کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے، اور فائرنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں بھی کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا، جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار منور عمر 40 سال سکنہ بہاولنگر، سپاہی ذکاء اللہ عمر 31 سال سکنہ لکی مروت، سپاہی فرحان عمر 34 سال سکنہ کوہاٹ اور سپاہی شیراز عمر 30 سال سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔

The post ٹانک اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qCV0DN

راولپنڈی میں ناکے پر نہ رکنے پر شہری کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکار معطل

 راولپنڈی: نیوٹاؤن میں ناکے پر نہ رکنے والے شہری کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے نیوٹاؤن میں پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اہلکاروں نے شہری کو ناکہ پر روکا تھا تاہم گاڑی بھگانے پر اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر فائرنگ کی، سی پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گولی چلانے والے اہلکار کو فوری گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق شہری اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ سینئر پولیس افسران شہری کی فیملی سے رابطے میں ہیں، اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور ایس پی راول ٹاؤن نے اسپتال میں شہری کی عیادت کی اور فیملی کو میرٹ پر انکوائری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کررہے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے، اختیارات سے تجاوز کرنے اور ناکوں پر سنگین کوتاہی برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

The post راولپنڈی میں ناکے پر نہ رکنے پر شہری کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mLDcVP

کراچی میں فائرنگ سے انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق

کراچی: سولجر بازار میں فائرنگ سے پولیس کے انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیو زکے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں جاوید بلوچ نامی شخص بھی ہے جو ایس ایچ او کلاکوٹ رہ چکا ہے۔

ذرائع نے  بتایا کہ جاوید بلوچ کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، مقتول انسپکٹر کئی مرتبہ معطل اور برخاست بھی کیا جا چکا تھا، جب کہ ارشد پپو کو گرفتار کرنے والی ٹیم کی سربراہی بھی جاوید بلوچ کررہا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن الطاف حسین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کا کہنا تھا کہ واقعہ 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا ہے، مرنے والے دونوں افراد پیشی سے واپس آرہے تھے۔

ایس ایس پی قمر رضا نے بتایا کہ جاوید بلوچ پولیس کا برطرف انسپکٹر تھا، جاوید بلوچ کا ذکر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں بھی تھا، جب کہ مصدق سندھ سیکریٹریٹ کا ریٹائرڈ ملازم ہے، جائے وقوعہ سے 18 خول اور 3 گولیاں بھی ملی ہیں، شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں اور واقعے کے حوالے سے قریب لگے سی سی ٹی فوٹیجز سے بھی مدد لی جائے گی۔

 

The post کراچی میں فائرنگ سے انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mM5teX

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار  856 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 ہوگئی۔

ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 10 ہزار 112 ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں 406 مریض کورونا سے شفایاب ہوئے۔ اس کے علاوہ 633 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FHzrs7

Thursday, 30 December 2021

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سال پرفائرورکس روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے سال کی خوشی میں ہونے والے فائر ورکس شو کو روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فائرورکس روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ فائرورک صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ پبلک کوانجوائے کرنے دیں۔یہ  ابھی سعودی عرب میں ہوا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  شہر کے بڑے شاپنگ مال پر 30 منٹ تک فائر ورکس شو کیا جاتا ہے جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ آتے  ہیں اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

شہری نے ڈپٹی کمشنرکی جانب سے آج رات 12 بجے کے لئے جاری این اوسی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سال پرفائرورکس روکنے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pICPxs

کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

 کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں۔ بارش کا نیا مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا۔

کراچی میں ہلکے بادلوں کا راج ہے۔ سرد ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا مغربی سسٹم آج بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا تھا کہ نئے سسٹم کے تحت کراچی میں 5 اور6 جنوری کو بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرکا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

The post کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zd2tNE

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی

میڈیا کی اطلاع کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی گئی ہے، پاکستان کے حصے میں آنے والے دریائے سندھ پر بھارت کی جانب سے چھ متنازعہ منصوبوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے ۔

پاکستان نے بھارتی انڈس واٹر کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ۔بھارت کے پاس انڈس ریور بیشن کے علاوہ گنگا اور براہمہ پترا جیسے بڑے دریائی نظام بھی موجود ہیں ۔

بھارت کی مسلسل آبی جارحیت پر اور سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر اس معاہدے کے ضامن عالمی بینک سے 2018 سے اب تک کئی دفعہ ثالثی کی درخواست کی جاچکی ہے مگر عالمی برادری کی خاموشی بھارت کو مزید جارحیت کا موقع فراہم کررہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اپنا چلن بنا لیا ہے،کیونکہ ہم نے اپنا پانی دوسروں کے لیے کھلا چھوڑاہواہے ،اسی لیے توہمارے حصہ کے پانی پر بھارت ڈیم بنارہاہے اور ہم اس کاراستہ روکنے میں مسلسل ناکام چلے آرہے ہیں۔

مسئلہ پانی کی مقدار کا نہیں، مسئلہ چناب اور جہلم پر کنٹرول کا ہے اور پاکستان کو اپنی بقا کے لیے بھارت کے اس خواب کو ناکام کرنا ہو گا کیونکہ جس دن بھارت کو جہلم کے اس پانی کا مکمل کنٹرول مل گیا وہ دن اکھنڈ بھارت کا نقطہ آغاز ہو گا کیونکہ اپنے ناپاک منصوبے کے مطابق بھارت جب پاکستان میں داخل ہونے والے دریاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا تو اس کے جوخطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، وہ آسانی سے سمجھے جا سکتے ہیں۔

درحقیقت پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کرکے اپنے حصہ کے پانی کی ملکیت کا انتقال تو اپنے نام کروادیا مگر اس کا قبضہ حاصل کرنے کی کوشش نہ کی اور انتقال سے کہیں زیادہ ضروری چیز قبضہ ہوتا ہے۔

اپنے حصے کے پانی کا قبضہ لینے کا بہترین طریقہ یہی تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈیمز بناتے مگر ہم نے ایسا نہ کیا جس کی وجہ سے بھارت کا حوصلہ بڑھا، اگر چہ سندھ طاس معاہدہ میں کہیں بھی اس امر کا ذکر نہیں کہ اگر پاکستان ڈیم نہ بنا سکا تو بھارت اس کے حصے کا پانی استعمال کرنے کا مستحق بن جائے گا لیکن اس نے ڈپلومیسی سے معاملہ اپنے حق میں لے جانے کی کوشش کی کیونکہ جب آپ یہ معاملہ ثالث کے پاس لے کر جائیںگے تو وہ یہی کہے گا کہ جب آپ اپنے حصہ کا پانی استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور ہر سال بہت بڑی مقدار میں پانی سمندر میں گر کر ضایع ہو رہا ہے تو بھارت ڈیم بنا کر یہ پانی استعمال کرسکتا ہے اوریہی بہت خطرناک نکتہ ہے ایک آبی ماہر کی طرف سے سامنے آنے والا یہ نکتہ قابل غور ہے۔ اس وقت اگر دیکھاجائے تو ملک میں مسلسل پانی کم ہورہا ہے۔

بد قسمتی سے کسی حکومت نے اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی آج تک کوشش نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں لاکھوں کروڑوں گیلن پانی سمندر میں گر کر ضایع ہوجاتا ہے۔

ایک صورت حال تو اس طرح کی ہو سکتی ہے کہ پانی کی انتہائی کمی سے ہمارے کھیت اور باغات تو چند مہینوں میں ویران ہو جائیں گے۔ گنے کے کھیت نہ ہونے سے شکر کی صنعت تباہ ہو جائے گی۔ صنعتوں کے لیے بجلی کا دستیاب ہونا تو دور کی بات، گھربھی بجلی کو ترسنے لگیں گے۔

پانی کی سطح ملک میں انتہائی نیچے جا سکتی ہے اور دوسری صورت وہ ہو سکتی ہے جو ابھی ہم نے حالیہ سیلابوں کی صورت میں بھگتی ہے کہ جب بھارت میں بارشیں معمول سے کہیں زیا دہ ہو جائیں تو بھارت اپنے پانیوں کے ذخائر کا رخ پاکستان کی جانب کر دے۔ وہ تمام ڈیمز، بیراجوں اور ان کے ہیڈ ورکس کے دروازے بیک وقت کھول دے، اگر دفاعی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو بھارت کسی بھی وقت ہم پر آبی حملہ کرسکتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میںیہ پتہ چلانا بہت آسان ہوگیا ہے کہ کس وقت پاکستان اور بھارت سے مخصوص حصوں میں بہت زیا دہ بارشوں کا امکان ہے تو اگر وہ یہ سب جانتے ہوئے چناب، جہلم، سندھ اور مشرقی دریاؤں کا پانی بھی مسلسل بارشوں سے پیدا ہونے والی ہماری سیلابی کیفیت میں شامل کر دیتا ہے تو کیااس سے ہمارے تمام بیراج اور ان کے دروازے اڑ کر نہیں رہ جائیں گے؟گدو کے مقام پر اس قسم کے سیلابی پانی کا اخراج 12 لاکھ سے زیادہ، سکھر کے مقام پر گیارہ سے بارہ لاکھ تک ہونے سے صورت حال کس حد تک خطرناک ہو سکتی ہے؟ اور پھر اس سے آگے کوٹری کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرروت ہی نہیں؟ قومیں جب مٹتی ہیں تو آہستہ آہستہ مٹتی ہیں۔ تباہ ہوتی ہیں تو نا محسوس طریقے سے تباہ ہوتی ہیں۔

قیام پاکستان کے وقت متحدہ پنجاب کی 23 مستقل نہروں میں سے 21 پاکستان کو مل رہی تھیں،بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرکے پنڈت نہرو کی امیدوں کے عین مطابق ہر اس دریاؤں پر قبضہ کرلیا جو پاکستان کی نہروں کو پانی مہیا کرتے تھے، پنجند کے پانچوں دریا مغرب میں پاکستان پہنچنے سے پہلے اس علاقے سے بہتے ہوئے آتے تھے ،جس پر بھارت قابض ہوچکا ہے، بلکہ دریائے سندھ خود بھی کشمیر کے ایک حصے پر بھارت کے قبضے کے نتیجے میں لداخ کے مقام پر بھی بہتا ہے۔

پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر سے اغماز برتا گیا اس نا اہلی یا کوتاہی کا خمیازہ آج پورا ملک اور قوم بھگت رہے ہیں۔اس معاملہ میں تو ہماری کارکردگی شرمناک حد تک ناقص رہی ہے۔ گزشتہ50سالوں کے دوران چین نے ہزاروں چھوٹے بڑے ڈیم بنائے، امریکا میں بھی سیکڑوں ڈیم موجود ہیں، بھارت نے 50 سالوں میں 4291 ڈیم بنائے، اس عرصے کے دوران ہمارے ہاں صرف68ڈیم بنے، ان میں سے صرف2ڈیم ہی بڑے ڈیم کہلانے کے قابل ہیں، تربیلا ہم نے کینیڈا کی مدد سے جب کہ منگلا ورلڈ بینک کی امداد سے بنا۔ جن جن ملکوں نے زیادہ سے زیادہ ڈیم بنائے انھوں نے تیزی سے ترقی کی۔

صوبہ بلوچستان میں اور ملک کے دیگر علاقوں لاکھوں ایکڑ زمینیں بنجر اور بغیر پانی کے ہیں اگر ان میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز تعمیر کیے جائیں اور ان بنجر زمینوں کو سیراب کرکے کاشت کے قابل بنایا جائے توپاکستان ہمیشہ کے لیے غذائی اجناس کی قلت سے بچ جائے گا۔ نیز اس سے پاکستان کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوسکیں گی اور ان فصلوں کو بیچ کر کثیر زرمباد لہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔

موجودہ حکومت پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کوشاں تو ہے اور اس مقصد کے حصول کی خاطر بھاشاڈیم سمیت دیگر ڈیموں پر کام جاری ہے لیکن یہ سارے منصوبے طویل المدت ہیں جب کہ ہمیں فی الوقت چھوٹے ڈیموں کی اشد ضرورت ہے ۔کالا باغ ڈیم ایک بہترین منصوبہ ہے جس پر کافی کام ہوچکا ہے،اگر حکومت اپوزیشن سے مل کر اس ڈیم کی تعمیر کو ممکن بنائے اور ان پر خدشات وتحفظات کو دور کرے تو اس سے کافی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

ہمارے مقابلے میں بھارت اپنے ملک میں تواتر سے ڈیمز تعمیر کر رہا ہے یہاں تک کے اس نے پاکستان کی طرف بہنے والے پانیوں پر قبضہ کرکے متعدد متنازعہ ڈیم بناچکا ہے۔ بھارت پاکستان کو بنجر کرنے کے منصوبہ پر کاربند ہے اور اس میں اسے کافی حد تک کامیابی مل چکی ہے۔ پاکستان میں فوجی حکومتوں نے ہی بڑے ڈیمز بنائے ہیں جب کہ جمہوری حکومتوں نے اس حوالے سے کچھ خاص نہیں کیا۔

موجودہ حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر کم لاگت اور کم وقت میں چھوٹے ڈیمز تعمیر کریں ، ان ڈیموں میں بارشوں کا پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا پھر یہ ذخیرہ شدہ پانی زمینوں اور دیگر ضروریات کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اور پاکستان غذائی اجناس میں کافی حد تک خود کفیل بن جائیگا۔ہمارا یہ ایک قومی المیہ ہے کہ ہمارے ہاں فنی مسائل کو سیاسی رنگ دیا جاتا ہے اس کی بڑی مثال کالا باغ متنازعہ ڈیم ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ فوجی حکومتوں میں بڑے بڑے ڈیمز بنائے گئے ہیں جب کہ جمہوری ادوار میںکوئی ڈیم نہیں بن پایا۔

ہماری فی ایکڑ پیداوار دنیا میں کم شمار کی جاتی ہے چنانچہ ڈیم بنا کر ہم موسم سرما میں فصلوں کی ضروریات کے مطابق پانی مہیا کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ گرمیوں میں سیلاب کے خطرات پر بھی قابو پا سکتے ہیں۔دنیا بھر میں گزشتہ صدی کے دوران42ہزار بڑے ڈیم بنے، جن ممالک نے ڈیم بنائے وہ ترقی کرگئے باقی ہماری طرح پیچھے رہ گئے اصل مسئلہ قومی سطح کی پالیسیوں کا ہوتا ہے، اس سلسلہ میں صرف اورصرف قومی مفاد کو مقدم رکھاجاناچاہیے، ہر چیز کو سیاسی مفاد کی عینک سے دیکھنے کی روش اب ترک کرناہوگی۔

The post سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zb76ry

لڑکیوں پر تشدد اور برہنہ ویڈیوز اسکینڈل؛ پولیس نے تحقیقات مکمل کرلیں

 کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں سے متعلق نازیبا ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن کے مطابق لڑکیوں کے نازیبا ویڈیو اسکینڈل کی تمام تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، ویڈیو اسکینڈل میں ملوث تیسرا ملزم تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد اور برہنہ ویڈیوز بنانے کا ملزم ہدایت خلجی گرفتار

واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکینڈل میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور ڈیوائسز قبضے میں لے کر ان میں سے متعدد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کی تھیں۔

The post لڑکیوں پر تشدد اور برہنہ ویڈیوز اسکینڈل؛ پولیس نے تحقیقات مکمل کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FEZz6X

غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں، شوکت ترین

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے، ہم غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے تقریب کے  مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بینک کی رسائی سے محروم ہیں ان کو براہ راست قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی اقدامات کی ہدایات دی ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ایسا کام کرو کہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلا نا پڑے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سماجی اور معاشی ترقی کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تمام طبقات کو بلا تفریق و بلا تعصب قرضہ جات کی فراہمی کی جا رہی ہے، ہم غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں، معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان خوشحال پاکستان کا راستہ ہے، عزت نفس کے ساتھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اپنا روزگار اپنا گھر اور کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اب تک 300 شہروں میں تقریباً 400 کروڑ روپے کے قرضے دئے جا چکے ہیں، پہلے مرحلے میں 40 لاکھ گھرانوں کو ملکی ترقی کی خوشحالی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، عمران خان ہی آپ کے لئے روشنی کی کرن ہیں، ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کی طرف گامزن ہیں۔

The post غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں، شوکت ترین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ho7aaA

نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر وصولی کی، چیئرمین نیب

 اسلام آباد:  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر رقم وصول کی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسادہ ہوناچاہیے لیکن دھوکے سے بچنا بھی ضروری ہے، اراضی خریدتے وقت تصویر اورلگائی جاتی ہے جو حقیقت کے برعکس ہوتی ہے، نیب کے پاس ریکوریزکاریکارڈ ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سکھر میں 20 ارب کے گندم کے ذخائر اِدھر اُدھر ہوگئے تھے، پوچھنے پر کہا گیا چوہوں نے کھائے، پھر ان چوہوں کو نیب نے پکڑا تو ان سے 20 ارب روپے کی ریکوری ہوئی، ہم نے وہ 20 ارب روپے سندھ حکومت کو دے دیے، نیب پرتنقید ضرور کریں لیکن ثبوت کے ساتھ۔

The post نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر وصولی کی، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3z8t6n0

محکمہ موسمیات کی کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 اور 6 جنوری کو بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے، بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثرانداز ہوگا، سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے مغربی سلسلے کے سبب شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے، 4 جنوری سے شہر میں سسٹم کے تحت بوندا باندی متوقع ہے جب کہ 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

The post محکمہ موسمیات کی کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sK26Je

ملکی ترقی کیلئے معاشرے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا !!

پنجاب کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن ہر سال پنجاب بھر میں تعلیم، صحت، انصاف، گورننس، معیشت جیسے اہم شعبوں کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کرتا ہے جسے جینڈر پیریٹی رپورٹ کے نام سے شائع کیا جاتا ہے۔

حالیہ رپورٹ 2 برس بعد شائع ہوئی ہے جس میں صنفی لحاظ سے نہ صرف ڈیٹا موجود ہے بلکہ متعلقہ محکموں کو بہتری کیلئے سفارشات بھی دی گئی ہیں۔ حکومت کی جاری کردہ اس اہم رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

طارق خان نیازی (سیکرٹری پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن)

پنجاب کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن ایکٹ2014ء میں ہمارے ادارے کو یہ مینڈیٹ دیا گیا کہ جینڈر سے متعلق ہر طرح کا ڈیٹا اکٹھا کرکے پالیسی سازوں کے سامنے رکھنا ہے تاکہ وہ صنفی لحاظ سے موجود ڈیٹا کی روشنی میں پالیسی بنا سکیں۔ یہ ہمارے ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس پر کام کیا جاتا ہے۔

صنفی برابری کے حوالے سے ہمارے ادارے کی یہ چوتھی رپورٹ ہے۔ اس سے پہلے 2016ء، 17ء اور 18 ء میں رپورٹس شائع کی گئیں تاہم 2019 ء کی رپورٹ کورونا وباء کی وجہ سے شائع نہ ہوسکی۔

میں نے 2020ء میں بطور سیکرٹری پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کا چارج سنبھالا اور اس پر کام کا آغاز کیا۔ رپورٹ شائع نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں 2019 ء اور 2020ء ، دو برسوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے رپورٹ شائع کرنی تھی جس میں ہمیں ہیومن ریسورس کے مسائل کا سامنا تھا۔ ہمارے پاس ریسرچرز نہیں تھے، اس میں ہمیں UNFPA نے سپورٹ کیا۔ ایس پی او نے ہمیں ہیومین ریسورس کے معاملے میں مدد دی جس کے بعد ریسرچرز،ڈیٹا انٹری آپریٹرز و دیگر سٹاف کی مدد سے رپورٹ مرتب کی گئی۔ ہر اضلاع میں ہمارا ایک ڈسٹرکٹ کووارڈینیٹر ہے جو ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔

یہ مستند ڈیٹا ہے جو متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران سے اکٹھا کیا گیا ۔ ڈیٹا کولیکشن کے کیلئے کچھ انڈیکیٹرز رکھے گئے تھے، ایک فارم تھا جس کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا تھا۔ اگر شعبہ صحت کی بات کی جائے تو اس میں سی ای او ہیلتھ، ہیلتھ سیکرٹری و دیگر افسران سے تصدیق شدہ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں خواتین و مردوں کے الگ الگ ہسپتال، کلینک، مریضوں کی تعداد و دیگر تفصیلات موجود ہیں۔ صوبے بھر سے یہ ڈیٹا ہمیں موصول ہوا جسے ہماری ٹیم نے فارن کوالیفائیڈ سٹاف کی زیر نگرانی مرتب کیا ہے۔

سرکاری و نجی سرویز کے ساتھ بھی اس ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا۔ اس رپورٹ میں صحت، تعلیم، انصاف، خواتین کیلئے قانون سازی جیسے سیکٹرز کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا۔ یہ رپورٹ ترتیب دینا خاصا مشکل کام تھا، اس رپورٹ کو ترتیب دینے میں 7سے 8 ماہ کا عرصہ لگا۔ رپورٹ کے حوالے سے مختلف ماہرین سے رائے لینے اور ان کی سفارشات شامل کرنے کے بعد شائع کرکے اسے باقاعدہ لانچ کیا گیا، عوام الناس کیلئے یہ رپورٹ آئن لائن بھی دستیاب ہے۔

ہمارے ادارے کا کام ’واچ ڈاگ‘ اور سپروائزری کا ہے۔ ہم ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں اور اس کی روشنی میں سفارشات دیتے ہیں۔ اب بھی ہم نے اس رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ محکموں، پالیسی و قانون ساز اداروں کو سفارشات بھیجی ہیں، جہاں جہاں مسائل ہیں ان کی نشاندہی کی ہے اور اس پر کام کرنے کیلئے تجاویز بھی دی ہیں۔ ڈیٹا کی روشنی میں بات کریں تو صحت کے مسائل موجود ہیں، ہسپتالوں کی کمی کا سامنا ہے، خواتین کیلئے خصوصی ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک اہم بات سامنے آئی ہے کہ لڑکیوں کے پرائمری سکول زیادہ ہیں مگر شرح خواندگی کم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی سکول دور ہونے کی وجہ سے پرائمری کے بعد لڑکیوں کے ڈراپ آئوٹ کی شرح زیادہ ہے لہٰذا ہر موزہ میں لڑکیوں کیلئے ہائی سکول بنانا ہوں گے۔

موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں سے خواتین کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ مجموعی طور پر خواتین کی معاشی شمولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ زرعی زمین کی خواتین مالکان کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، یہ شرح 7.4 فیصد سے بڑھ کر 7.9فیصد ہوگئی ہے۔ اسی طرح 2018کی نسبت اب زیادہ خواتین نے اپنے نام پر گاڑی رجسٹر کروائی ہے، اعداد و شمار کی بات کریں تو یہ شرح 1.4 فیصد سے بڑھ کر 1.5 فیصد ہوئی ہے۔ مائیکرو فنانس بینکوں سے قرض لینے والی خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ویمن ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت اب تک 15 ہزار 895 خواتین خریف کراپ انشورنس سے مستفید ہو چکی ہیں۔

پیسی میں بھی خواتین کی تعداد بڑھی ہے جو 7فیصد سے 9 فیصد ہوچکی ہے۔ تعلیم کی بات کریں تو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں لڑکیوں کی پرائمری سکول انرولمنٹ میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن صوبے میں خواتین کی تعلیم و ترقی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں4سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن میں مفت تعلیم، نظام تعلیم کی بہتری، نئے سکول اور ایجوکیشن وائوچرز پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ دیگر بہترین پروگرام بھی جاری ہیں۔ پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے تحت خدمت کارڈ رکھنے والے والدین کو بچیوں کی تعلیم اور 80 فیصد حاضری پر ماہانہ 1000 روپیہ وظیفہ دیا جا رہا ہے جو سہ ماہی بنیادوں پر دیا جاتا ہے، اسی طرح وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت پرائمری سکولوں کو انصاف آفٹرنون سکول پروگرام کے تحت مڈل سکول بنا دیا گیا ہے جہاں 47 فیصد لڑکیاں زیر تعلیم ہیں۔

اساتذہ کی تربیت اور کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس پر بھی کام ہورہا ہے۔ اس طرح کے حکومتی اقدامات کی وجہ سے خواتین کی شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے، یہ شرح 54 فیصد سے بڑھ کر57 فیصد ہوگئی ہے۔ لڑکیوں کی مجموعی انرولمنٹ کی بات کریں تو اس میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح سپیشل ایجوکیشن میں بھی لڑکیوں کی تعداد بڑھی ہے جو حوصلہ افزاء ہے۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ شعبہ میڈیکل میں زیر تعلیم لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کی نسبت زیادہ ہے۔

ایم بی بی ایس میں 52.1 فیصد جبکہ بی ڈی ایس میں 70 فیصد خواتین ہیں لیکن سپیشلائزیشن میں یہ تعداد کم ہوجاتی ہے، وہاں مردوں کی تعداد زیادہ ہے جو قابل فکر ہے۔ اس سطح پر خواتین کی تعداد بڑھانے کیلئے حکومت مراعات دینے جارہی ہے، خواتین کو سپیشلائزیشن کیلئے بھی مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شعبہ صحت میں خواتین کی حالت زار کا جائزہ لیں تو اس میں بھی کچھ بہتری نظر آئی ہے۔

خواتین کی اوسط عمر جو 2016 میں 66.9 برس تھی ، 2020ء میں بڑھ کر 68.3 برس ہوگئی ہے۔ آبادی کی شرح میں کمی آئی ہے، شرح پیدائش 2.8 فیصد سے کم ہوکر 2.5فیصد پر آگئی ہے۔ اسی طرح نومولود بچوں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں بھی کمی آئی ہے۔پنجاب میں ملازمت پیشہ مائوں کو سہولت دینے کیلئے ڈے کیئر سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

2018ء سے 2020ء تک ڈی کیئر سینٹرز کی تعداد میں 43فیصد اضافہ ہو اہے جو خواتین کیلئے بہت بڑا ریلیف ہے۔ ہم نے صنفی لحاظ سے رپورٹ مرتب کرنے کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو سفارشات بھجوا دی ہیں، ہر سطح اور شعبے میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کرنا ہونگے۔ خواتین کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انہیں ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں‘ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔

سرکاری و نجی شعبے میں مزید سہولیات دی جائیں، جن اداروں میں خواتین کی ورک فورس زیادہ ہے انہیں خصوصی مراعات دی جائیں، اس طرح کے اقدامات سے خواتین کی شمولیت میں اضافہ ہوگا اور انہیں آگے بڑھنے کے زیادہ مواقع ملیں گے۔

خواتین کے حوالے سے ہم نے ٹیوٹا کو سفارش کی ہے کہ ان کی کپیسٹی بلڈنگ کریں۔ خواتین ٹرینرز اگرچہ کم ہیں مگر ان کی خدمات لی جائیں، زیادہ سے زیادہ خواتین کو ٹریننگ دے کر انہیں اس شعبے میں لایا جائے اس کے علاوہ ہنر کی تعلیم میں بھی خواتین پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سرکاری و نجی تربیت ساز اداروں کو چاہیے کہ خواتین کو صرف سلائی کڑھائی ہی نہیں‘ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

جدید دنیا کے مطابق کورسز کروائے جائیں۔ ہمارے ہاں شعبہ زراعت بہت وسیع ہے،ا س میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد بھی زیادہ ہے لہٰذا انہیں زرعی شعبے کے حوالے سے تربیت دی جائے، جدید ٹیکنالوجی و رجحانات سے لیس کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبات کو انڈسٹری اکیڈیمیا لنکیج کے ذریعے پریکٹیکل نالج دیا جائے اور انہیں انٹرن شپ کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ خواتین کو ٹرانسپورٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انڈسٹریز کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹرانسپورٹ فراہم کریں۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں خواتین کا ’بلا معاوضہ کام‘ زیادہ ہے، خاوند کہتا ہے کہ تم کرتی کیا ہو۔ خاتون پورا گھر سنبھالتی ہے، سب کا خیال رکھتی ہے، بچوں کی پرورش کرتی ہے جوایک فل ٹائم ملازمت ہے جس کی ہمارے ہاں کوئی قدر نہیں ہے۔ ہم اس کام کو تسلیم کرانے کے حوالے سے غور کر رہے ہیں کہ خاوند لازمی طور پر اپنی بیوی کو معاوضہ ادا کرے۔

ا س کے علاوہ ماں کو سوشل سکیورٹی کارڈ بھی دیا جائے۔ خواتین پر تشدد کے حوالے سے ہم محکمہ پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ اس وقت ہر ضلع میں اینٹی ہراسمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے جس سے کافی بہتری آئی ہے، ہماری اپنی ہیلپ لائن بھی ہے جس پر خواتین کو رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ ہمارے پاس محکمہ پولیس کے تمام ہراسمنٹ سیلز کے فون نمبرز موجود ہیں اور ہم خواتین کو ریفر بھی کرتے ہیں۔

ہم قوانین اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے بہتری کیلئے تجاویز دیتے ہیں، ہماری سفارشات پر خواتین کو وراثت میں حق، ریونیو بل، خاتون محتسب کو خواتین کی وراثت کے کیسز سننے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ ریونیو آفیسر پابند ہے کہ وہ خاتون کو سہولت دے، 30 دن کے اندر اندرنہ صرف جائیداد اس کے نام منتقل کی جائے بلکہ 155(a) کے تحت اسے قبضہ بھی لے کر دیا جائے۔ خاتون محتسب کو اس حوالے سے سول کورٹ کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

اب یہ ادارہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور با اختیار ہے، اس سے خواتین کو ہراسمنٹ اور جائیداد کے معاملات میں ریلیف ملے گا۔ ہم پنجاب اسمبلی کی جینڈر مین سٹریمنگ کی پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں جو مختلف اداروں اور ہمیں ساتھ بٹھا کر ہماری سفارشات پر ہونے والے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیتی ہے۔ ہم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں،امید ہے خواتین کے حقوق و تحفظ کے حوالے سے معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔

شاہنواز خان (نمائندہ سول سوسائٹی)

دنیامیں جہاں بھی ترقی ہوتی ہے وہاں اعداد و شمار کی روشنی میں اقدامات کیے جاتے ہیں مگر ہمارے ہاں بغیر اعداد و شمار کے ہی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کیے گئے جن سے وہ فائدہ حاصل نہیں ہوسکا جو ہونا چاہیے تھا۔ کسی بھی ملک کے لیے اس کے افراد کا ڈیٹا جو تمام پہلوئوں کا احاطہ کرتا ہو، بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس کی روشنی میں ہی پالیسی بنائی جاتی ہے اور اقدامات کیے جاتے ہیں۔

صنفی حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے پر حکومت اور سیکرٹری پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے سے لے کر اسے ترتیب دینے تک ہم نے ان کی معاونت کی ہے تاہم اصل کام حکومت کا ہے جس نے اونرشپ لیتے ہوئے اس پر کام کیا اور اسے شائع بھی کیا۔

میرے نزدیک یہ رپورٹ ایک اہم سنگ میل ہے اور مشعل راہ بھی، جس سے معلوم ہوگیا کہ کہاں خرابی ہے اور بہتری کیلئے کیاکام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈیٹا کولیکشن سے شائع ہونے تک کا سارا عمل اہم تھا تاہم اصل کام اب شروع ہوتا ہے کہ اس سے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے۔ میرے نزدیک اگر اس رپورٹ کی روشنی میں پالیسی نہ بنائی گئی، بہتری کیلئے اقدامات نہ کیے گئے، خلاء کو پر نہ کیا گیا تو پھر صرف رپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اہم یہ ہے کہ تمام سرکاری ادارے، ڈپٹی کمشنرز اور خود پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے نمائندے اس ڈیٹا سے مدد لیں اور اقدامات کریں۔اس رپورٹ کے بعد عملی اقدامات کی اہمیت کی سمجھتے ہوئے ہم اب اسے 4 ڈویژنز ،لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راولپنڈی، لے جارہے ہیں، جہاں کمشنرز و دیگر محکموں کے سربرہان اور نمائندوں کو نہ صرف رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا بلکہ انہیں بہتری کیلئے سفارشات دی جائیں گی جن کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے۔ میرے نزدیک اس رپورٹ نے سمت متعین کردی ہے کہ ہم نے کہاں اور کیا کم کرنا ہے۔

لہٰذا اب اس کی بنیاد پر قانون سازی کی جائے، جہاں خرابیاں ہیں انہیں دور کیا جائے، عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ، ریاست کے تینوں ستون لائحہ عمل تیار کریں کہ کس طرح خواتین کو آگے لانا ہے اور صنفی امتیاز کا خاتمہ کرنا ہے۔ پرائمری سکول کے بعد لڑکیوں کے ڈراپ آئوٹ کی شرح زیادہ ہے، اسے کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ ملازمت میں خواتین کا کوٹہ بڑھایا جائے، انہیںا ٓگے بڑھنے کیلئے مناسب مواقع فراہم کیے جائیں۔ یہ حیران کن بات ہے کہ ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹرز تو زیادہ ہیں مگر سپیشلائزیشن میں کم ، اس پر کام کیا جائے۔ محکمہ پولیس میں بھی خواتین کی تعداد کم ہے، اگرچہ پہلے سے بہتری آئی ہے، مگر ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نبیلہ شاہین (نمائندہ سول سوسائٹی )

صنفی لحاظ سے پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی رپورٹ بچیوں اور خواتین کیلئے روڈ میپ ہے کہ کس طرح ان کے حوالے سے معاملات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔2016ء تک عورت فائونڈیشن ڈیٹا کولیکشن کرتا رہا ہے۔

تاہم جب سرکاری سطح پر پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کے ذریعے اس کام کا باقاعدہ آغاز ہوا تو ہم نے یہ کام چھوڑ دیا۔ ڈیٹا کولیکشن کا ہمارا مقصد بھی یہی تھا کہ حقائق کی روشنی میں خواتین اور بچوں کے حقوق و تحفظ کیلئے قانون سازی اور اقدامات کیے جائیں۔

رپورٹ کا جائزہ لیں تو بدقسمتی سے خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ لاہور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اگر سرکاری و نجی ڈیٹا کچھ اضلاع میں زیادہ اعداد و شمار بتا رہا ہے تو گزشتہ دس برسوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر پالیسی سازوں اور قانون ساز اداروں کو غور کرنا چاہیے کہ ایسے کیا محرکات ہیں جن کی وجہ سے ان شہروں میں اضافہ ہورہا ہے۔

حالانکہ قانون تو سب علاقوں میں ایک جیسا ہے اور اب تو سخت قوانین سامنے آچکے ہیں مگر صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔ کام کی جگہ پر ہراسمنٹ کے حوالے سے خاتون محتسب کا ادارہ موجود ہے ، اس کے باوجود کیسز میں اضافے کی وجہ کیا ہے، اس کا تعین کرنا ہوگا اور ہر صورت خرابی کو دور کرنا ہوگا۔ یہ رپورٹ جامع اور مفصل ہے جس نے خواتین کے حوالے سے ہر سطح پر گیپ کی نشاندہی کر دی ہے۔

اس پر اسمبلی میں بحث اور اس کی روشنی میں قانون سازی ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے پانچواں ہدف صنفی برابری کے حوالے سے جس پر ہمیں کام کرنا ہے اور 2030ء تک ہدف حاصل کرنا ہے۔

2019 ء میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا، اگر یہی صورتحال رہی تو ہم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 5 کو حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ اس رپورٹ سے سول سوسائٹی کو بھی سمت مل گئی ہے کہ کیا کام کرنا ہے، حکومت کیلئے اصل کام پالیسی اور عملدرآمد کا میکنزم بنانا ہے، جہاں بجٹ درکار ہے وہاں بجٹ جاری کرنا ہوگا۔

The post ملکی ترقی کیلئے معاشرے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا !! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FA1fyx

Wednesday, 29 December 2021

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 50 ہزار  662 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 482افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 3 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 639 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32zfENa

نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، صدر مملکت کو نوٹس جاری

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نئے بلدیاتی نظام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے  11 جنوری کو طلب کرلیا۔

درخواست گزار سردار مہتاب نے کہا کہ مئیر کا براہ راست انتخاب، ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے۔

درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔

The post نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، صدر مملکت کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mDzeys

امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کردیں گے، وزیرداخلہ

 راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے اور امید ہے کہ وہ پانچویں سال مہنگائی ختم کردیں گے۔ 

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ کچھ نہیں ہونے والا، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، پانچواں سال قومی الیکشن کا ہو گا، ایک سال تو پرانی ناراضگیاں دور کرنے میں لگ جاتے ہیں، اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں، جو بھی ہے وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں، ناراض ہونے کا یہی وقت ہے، عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے، امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کہتا ہے وہ آرہا ہے کوئی کہتا ہے نہیں آرہے، یہاں سے ہی گئے ہیں، یہی آنا ہے، تین لوگ یہاں ہیں سیاسی تابوت کو اٹھانے کے چار پائے چاہیے ہوتے ہیں، شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کواپنی جیب سے ٹکٹ دیتا ہوں، انہوں نے  آنا ہے تو آئیں ان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں قبضہ گروپ زیادہ مضبوط ہے، ہم نے قبضہ مافیا کو مضبوط نہیں ہونے دیا، اپوزیشن جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ مارچ ضرور کریں لیکن 23 مارچ کی تاریخ کو 30 مارچ کر دیں، اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے، 23 مارچ کو بڑے بڑے مہمان آرہے ہیں، پہلی دفعہ رافیل کے توڑ میں جے ایس 10 فلائنگ پریڈ کرے گا، افواج عظیم ہیں ، اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔

 

 

The post امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کردیں گے، وزیرداخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FFCD7v

بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 20ویں روز میں داخل    

کوئٹہ: بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 20ویں روز میں داخل ہوگیا طلباء کا پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے۔     

شدید سردی میں طلباء کے دھرنے میں جھالاوان، مکران، لورلائی میڈیکل کالجز کے طلبا شامل ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے صرف بلوچستان میڈیکل طلباء کے لیے سخت قانون لاگو کیا گیا ہے۔

گزشتہ 20 روز سے شدید سردی میں احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔ اگر پی ایم سی قانون کو منسوخ نہیں کیا گیا تو سخت احتجاجی لائحہ عمل پر مجبور ہوں گے۔

The post بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 20ویں روز میں داخل     appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3exn8Tq

Tuesday, 28 December 2021

نارووال؛ داماد کے ہاتھوں سسر قتل، سسرالیوں نے داماد بھی مار ڈالا

نارووال: تھانہ ندوکے کے گاؤں بڈھاڈھولہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر قتل جبکہ ساس سمیت 3افراد زخمی، سسرالیوں کے تشدد سے داماد بھی مارا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان ناراض بیوی کو لینے بڈھا ڈھولہ گاؤں آیا ہوا تھا تلخ کلامی ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کا سسر صادق موقع پر دم توڑ گیا۔

اس کی ساس جمیلہ بی بی،گاؤں کا ایک شخص علی اور نامعلوم زخمی ہوئے جھگڑے کے دوران اہل خانہ کے تشدد سے عرفان بھی شدید زخمی ہوا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔

The post نارووال؛ داماد کے ہاتھوں سسر قتل، سسرالیوں نے داماد بھی مار ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eAbEyp

بجلی 4 روپے33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھراضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے33پیسے اضافہ کرنے کی درخواست دے دی۔

سی پی پی اے نے نومبر کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے33 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔

درخواست منظورہونے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 8ارب 24کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیدواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی۔

نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی اورکوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔ فرنس آئل سے 1.71فیصد  جبکہ مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔

The post بجلی 4 روپے33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sHbBJl

سپریم کورٹ؛ کراچی میں طارق روڈ پارک اور کڈنی ہل پارک میں قائم مساجد ختم کرنے کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ نے طارق روڑ پارک اور کڈنی ہل پارک کی زمین پر قائم غیرقانونی مساجد، قبرستان اور دیگر غیرقانونی سرگرمیاں فوری ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل بینچ نے کیسوں کی الگ الگ سماعت کی، طارق روڈ پارک کی زمین پر قائم مدینہ مسجد کے بارے میں سماعت کے دوران یچف جسٹس نے ریمارکس دیے بتایا جائے یہ مسجد کیسے بن گئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے گلزار احمد نے ڈی سی شرقی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس بات کے ڈی سی ہیں، کیا صرف مراعات اور تنخواہ لینے کے؟ ایک لیٹر ادھر لکھا ایک ادھر اور بس اب تک آپ نے کیا کیا؟ آنکھیں اور دماغ کھول کر چلتے ہیں آپ؟ ناک سے سونگھتے اور کان سنتے ہیں آپ؟ اپنے علاقے کا پتہ ہے کیا ہورہا ہے؟ یہ مسجد کیسے بن گئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، چیف جسٹس نے پوچھا کیا محکمہ اوقاف کا مدینہ مسجد سے کوئی تعلق ہے؟ محکمہ اوقاف کے حکام نے بتایا کہ ہمارا مسجد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے پی ای سی ایچ ایس نے کسی پارک کو منٹین نہیں کیا، امبر علی بھائی نے کہا کہ یہ پارک ڈی ایم سی شرقی کے ماتحت آتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم ڈی شرقی عدالت میں پیش ہوئے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی شرقی نے بتایا کہ یہ پارک کی زمین پر مسجد ہے، چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پھر ختم کیوں نہیں کرائی جگہ؟ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی شرقی نے کہاکہ اگر عدالت حکم دے تو کارروائی کر دیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کیا آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں گے؟ آپ کیا کر رہے ہیں پھر؟ دفتر جائیں، گپیں لڑائیں، بس گھر اجائیں ، مہینے کی تنخواہیں آرہی ہیں اور کیا چاہیے، کیا آپ کے دفتر کو بھی مسجد ڈکلیئر کردیا جائے تو مسجد ہوجائے گی۔

جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسجدیں نہیں اکامت گاہیں ہیں ، چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا بات سمجھ میں آرہی ہے، آپ لوگوں کا رویہ دیکھ کر بڑی مایوسی ہوتی ہے، اگر ہمارے حکم کا انتظار ہے تو پھر ہم آپ کو ہٹا دیتے ہیں۔ یہ تو ہمارے نوٹس میں آگئی، ایسی بے شمار جگہیں انھوں نے دیکھنی ہے۔

جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس میں کہا کہ یہ تو ان کا کام ہے، کیوں نہیں کرتے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے 22 سال گزارے میں نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں، آج کے اور ماضی کے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں کیا فرق ہوگیا، گلیوں میں عمارتیں کیسے بن رہی ہیں، کیا کیا ہے آپ لوگوں نے اس شہر کے ساتھ؟ شہر ایسے بنا دیا کہ مکمل تباہ کرکے دوبارہ بنایا جائے جیسے پولینڈ، جرمنی، فرانس کو بنایا گیا، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سب سے بڑی کچی آبادی بنا دی۔ دو لوگ کی سیوریج لائن، 40 لوگوں کو بسایا جا رہا ہے، شہر کدھر چلا گیا سمجھ سے باہر ہے، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے نارتھ ناظم آباد سب کا یہی حال ہے، رٹائرمنٹ سے متعلق چیف جسٹس نے افسران کی مثال دے دی، سبھی یہی سوچتے ہیں، میں تو رٹائرمنٹ کے بعد باہر چلا جاؤں گا، سب ہی یہی کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو مدینہ مسجد کو فوری ختم کر کے طارق روڈ کا پارک بحال کرنے کی ہدایت کردی،کڈنی ہل پارک کی بحالی سے متعلق کیس کی چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل بینچ نے کی۔

امبر علی بھائی نے کہا کہ مجموعی طور پر4.9 ایکڑ پارک کیلیے مختص ہے،بالائی حصہ پر پھر مسجدکی تعمیر شروع ہوگئی ہے، الفتح مسجدکے وکیل خواجہ شمس نے موقف دیا کہ عدالت نے ڈیمارکیشن کا حکم دیا تھا، زمین کے ایم سی سے نیلامی کے ذریعے حاصل کی گئی، جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کوئی عبادت گاہ غیر قانونی زمین پر تعمیر نہیں کی جاسکتی۔

امبر علی بھائی نے کہاکہ ماسٹر پلان میں کوئی مسجد نہیں تھی،ایڈووکیٹ خواجہ شمس نے کہا کہ الفتح مسجد شہیدکرکے نئی مسجد تعمیرکرائی جارہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول نے فرقہ واریت کا رنگ دینے کیلیے مزار اور قبرستان آبادکرایا، راتوں رات بسم اللہ مسجد فرقہ واریت کیلیے بنوائی گئی، عدالت کا حکم ڈیمارکیشن کا تھا مسجد شہیدکرنے کا حکم نہیں تھا، عدالت نے کمشنر کراچی کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے پارک میں کہیں بھی نماز پڑھنے سے نہ روکا جائے، پارک کی حدود میں کسی قسم سے تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے اسلام بھی غیر قانونی زمین پر مساجد کی تعمیرکی اجازت نہیں دیتا،کے ایم سی کے پاس پارک کی زمین پر مسجد کا لائسنس دینے کا اختیار نہیں تھا،سپریم کورٹ نے الفتح مسجد انتظامیہ کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے کے ایم سی کی جانب سے دیا گیا لائسنس منسوخ اور مسجد کیلیے مختص زمین کے ایم سی کو واپس کرنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ایک قبرکا بتایاگیا تھا اب پورا قبرستان بن گیا ہے۔ آپ لوگ افسران ہیں شہر کے کرتا دھرتا ہیں کیاکررہے ہیں آپ لوگ؟ کیا ہم تمام پارکس کوقبرستان بناتے جائیں گے؟

چیف جسٹس نے کمشنر سے مکالمے میں کہاکہ آپ کے گیٹ کے سامنے قبر بنادیں گے آپ کیا کریں گے، خواجہ شمس نے موقف دیا کہ اسما بتول نے نسلہ ٹاور کا انہدام بھی رکوا دیا تھا، اسما بتول نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر انہدام ہورہا تھا اس لیے چند گھنٹوں کیلیے روکاتھا۔

عدالت نے اسسٹنٹ کمشنرکی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تو حفاظتی اقدام بھی آپ کاکام تھا یا کسی اورکا؟ دوران سماعت بعض خواتین نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسما بتول اپنے شوہرکے ساتھ مل کر بلیک میل کرتی ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے آپ ینگ افسر ہیں اس طرح کے کام مت کریں۔

چیف جسٹس نے اسما بتول کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے خاموش ہوجائیں ، آپ کو معلوم نہیں کیا کررہی ہیں؟ آپ نوکری سے جائیں گی اور پھر کبھی جاب نہیں ملے گی، ہر گلی میں گڑبڑ ہے ہر گلی میں مسائل ہیں آپ لوگوں کو پرواہ نہیں ،کچھ لوگ کہتے ہیں ہمارے خلاف آبزرویشن دیتے ہیں، کیا سارا ملک اندھا ہوچکا ہے جو نظر نہیں آرہا یہ لوگ کیا کررہے ہیں؟ یہ ہمارے ملازم ہیں ہم ان کے ملازم نہیں ہیں ان کو کام کرنا ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہاکہ پارک میں سوا لاکھ پودے لگائے ہیں جو پھل دے رہے ہیں، پارک میں بہت اچھا سبزہ ہوگیا ہے آپ کو ضرور وزٹ کرنا چاہیے، امبر علی بھائی نے کہا کہ مجھے کیلوں کا گچھا مالی نے دیا تھاکھانے کیلیے بہت اچھے پھل ہیں، آپ وقت نکال کر ضرور وزٹ کریں، امبر علی بھائی کا چیف جسٹس کو مشورہ دیا۔

چیف جسٹس نے خوشگوار موڈ میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ خواہش تو ہے مگر ابھی وقت نہیں۔ سپریم کورٹ نے پارک کی زمین مکمل واگزار کرانے، قائم بسم اللہ مسجد، مزار اور قبرستان بھی ختم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پارک میں مسلح سیکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے ہل پارک تجاوزات سے متعلق کمشنر کراچی سے 4 جنوری تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے متاثرین کو معاوضہ کیلیے الگ دیوانی مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

The post سپریم کورٹ؛ کراچی میں طارق روڈ پارک اور کڈنی ہل پارک میں قائم مساجد ختم کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3JpNQvh

نوازشریف کو واپس لانے کیلیے برطانیہ سے بات کررہے ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ  خود نہیں آئیں گے جب کہ ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں۔ 

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی باتیں پہلے بھی ہوئی تھیں اب بھی ہورہی ہیں، مولانافضل الرحمان نے بھی مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن کیا ہوا، یہ سارے دیہاڑی دار سیاست دان ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو نقصان پہنچایا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑرہا ہے، رانا شمیم کیس میں سیسلین مافیا بے نقاب ہوا جب کہ نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ خود نہیں آئیں گے جب کہ ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی ہے، قومی سلامتی پالیسی عام آدمی کی زندگی سے منسلک ہے اور اس سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ قومی سلامتی پالیسی معاشی صورتحال سے بھی منسلک ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو یوریا کی پیدوار پر بریفنگ دی گئی، اچھی پیداوار سے کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی آمدن ہوئی، زراعت کے شعبے پر حکومت توجہ دے رہی ہے جب کہ کھاد کا بحران پیدا ہوا ہے، عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے تاہم یوریا کھاد ملک میں بن رہی ہے اور بڑی پیدوار حاصل کی، حکومت کے پاس یوریا کا اسٹاک بھی موجود ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لیے کوششیں کی گئیں تاہم کابینہ نے ناظم جوکھیو قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی منظوری دی ہے۔

The post نوازشریف کو واپس لانے کیلیے برطانیہ سے بات کررہے ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/315vi2b

لاہور میں ڈاکو بے لگام؛ ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے 2 لاکھ اور موبائل فون لوٹ لئے     

 لاہور: ڈاکو برکی میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لاہور شہر میں چور ڈاکو بے لگام ہوگئے، ڈاکوؤں نے برکی میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور لوٹ لیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

2 ڈاکو چادر اوڑھے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں داخل ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں رائفل تھام رکھی تھیں، ڈاکوؤں نے 2 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے جس کے بعد وہ فرار ہوگئے۔

The post لاہور میں ڈاکو بے لگام؛ ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے 2 لاکھ اور موبائل فون لوٹ لئے      appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qvwvIH

کراچی میں پارک کی زمین پر بنی مساجد، مزار اور قبرستان گرانے کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں پارک کی زمین پر بنی مساجد، مزار اور قبرستان گرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں طارق روڈ پارک پر مدینہ مسجد و دیگر تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی شرقی نے بتایا کہ یہ پارک کی زمین پر مسجد ہے۔

کراچی میں اگر چھ شدت کا زلزلہ آ گیا تو کروڑوں لوگ مریں گے

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا کہ اب تک واگزار کیوں نہیں کرائی جگہ؟، کیا کیا ہے آپ لوگوں نے اس شہر کے ساتھ؟ شہر ایسے بنا دیا کہ مکمل تباہ کرکے دوبارہ بنایا جائے، جیسے پولینڈ، جرمنی، فرانس کو بنایا گیا، پی ای سی ایچ ایس سب سے بڑی کچی آبادی بنا دی، گلی گلی میں اونچی اونچی عمارتیں کھڑی کردیں، اگر چھ شدت کا زلزلہ آ گیا تو کیا ہوگا، کروڑوں لوگ مریں گے۔

کوئی عبادت گاہ غیر قانونی زمین پر تعمیر نہیں کی جاسکتی

سپریم کورٹ میں کڈنی ہل پارک کی بحالی کے کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ شہری امبر علی بھائی نے بتایا کہ پارک کی زمین کے بالائی حصہ پر پھر الفتح مسجد کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔الفتح مسجد کے وکیل خواجہ شمس نے بتایا کہ زمین کے ایم سی سے نیلامی کے ذریعے حاصل کی گئی تھی، الفتح مسجد شہید کرکے نئی مسجد تعمیر کرائی جارہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول نے فرقہ واریت کا رنگ دینے کیلئے مزار اور قبرستان آباد کرایا، راتوں رات بسم اللہ مسجد فرقہ واریت کیلئے بنوائی گئی ہے۔

جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیے کہ کوئی عبادت گاہ غیر قانونی زمین پر تعمیر نہیں کی جاسکتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام غیر قانونی زمین پر مساجد کی تعمیر کی اجازت نہیں دیتا، کے ایم سی کے پاس پارک کی زمین پر مسجد کا لائسنس دینے کا اختیار نہیں تھا۔

سپریم کورٹ نے الفتح مسجد انتظامیہ کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسجد کیلئے مختص زمین کے ایم سی کو واپس کرنے اور کے ایم سی کی جانب سے دیا گیا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول پر برہم

چیف جسٹس نے اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ایک قبر کا بتایا گیا تھا اب پورا قبرستان بن گیا، آپ کے گیٹ کے سامنے قبر بنادیں گے آپ کیا کریں گے۔

خواجہ شمس نے بتایا کہ اسما بتول نے نسلہ ٹاور کا انہدام بھی رکوا دیا تھا۔ بعض خواتین نے عدالت سے استدعا کی کہ اسما بتول اپنے مختیار کار شوہر کے ساتھ مل کر بلیک میل کرتی ہیں۔

چیف جسٹس نے اسما بتول سے کہا کہ آپ نوکری سے جائیں گی اور پھر کبھی جاب نہیں ملے گی، آپ کے سامنے پتھر پڑا ہوگا مگر آپ ہٹائیں گے نہیں نظر انداز کرکے نکل جائیں گے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا سارا ملک اندھا ہوچکا ہے جو نظر نہیں آرہا یہ لوگ کیا کررہے ہیں؟ یہ ہمارے ملازم ہیں ہم ان کے ملازم نہیں ہیں ان کو کام کرنا ہوگا، یہ لوگ ہم پر مسلط ہیں اور کام کرنے کو تیار نہیں۔

عدالت نے کڈنی ہل پارک کی زمین مکمل واگزار کرانے اور پارک کی حدود میں قائم بسم اللہ مسجد، مزار اور قبرستان بھی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

The post کراچی میں پارک کی زمین پر بنی مساجد، مزار اور قبرستان گرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/344HS2P

بڑے آدمی کی ہر چیز ریگولرائز ہو جاتی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کا کہنا ہے کہ بڑے آدمی کی ہرچیز ریگولرائز ہوجاتی ہے۔ یہ عدالت اب کسی غریب کی جھگی گرانے کی اجازت نہیں دے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈیفنس کمپلیکس کی الاٹ کئے گئے ایریا سے باہر نیشنل پارک میں تعمیرات کے خلاف کیس  کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ الاٹ کی گئی زمین سے ایک انچ بھی باہر تعمیر نہیں کی جا سکتی۔یہ وفاقی دارالحکومت نہیں بلکہ اشرافیہ ہے یہاں کوئی رول آف لا نہیں۔ اگر یہاں قانون کی خلاف ورزی ہو گی تو پھر اس آئینی عدالت کا کوئی فائدہ نہیں۔غریب کی جھگی ہوتی ہے تو سارے قانون بتاتے ہیں امیر کی ہو تو نقشے لیکر آجاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا عدالت کا فیصلہ ہے ایک اینٹ بھی سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر نہیں ڈال سکتے۔ چیف جسٹس نے سی ڈی اے کو گالف کورس کی تجاوزات کا قبضہ واپس لینے اورغیرقانونی تعمیر کا قبضہ لے کرآئندہ سماعت پرعدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ان شہیدوں کا بھی خیال نہیں۔ ہر وقت قانون توڑا گیا یہ شہیدوں کی بھی توہین ہے۔ آپ لا آفیسر ہیں قانون کے خلاف بول رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیےجو حکام اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے انکے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا ڈیفنس کمپلیکس کی خلاف قانون دیوار بنانے کی اجازت کس نے دی؟ کیا آپ قانون توڑ سکتے ہیں؟جو یہ سب کر رہا ہے کیا اسکا کوٹ مارشل ہو گا ؟

چیف جسٹس نے کہا سی ڈی اے صرف آ کر کہتا ہے کہ ہم نے نوٹس کر دیے ہیں۔عدالت وفاقی حکومت اور سیکرٹری دفاع کو ہدایت جاری کر رہی ہے۔تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کیا آپ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر ایک دیوار تعمیر کے سکتے ہیں؟سی ڈی اے کی جانب سے جو منظوری دی گئی وہ دکھا دیں۔اگر منظوری نہیں تو یہ قانون اور حلف کی بھی خلاف ورزی ہے۔کیوں اس چیز کا دفاع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو نہیں ہو سکتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے 2012 سے اپنی تجاوز کی گئی زمین واگزار نہیں کروا سکا۔ان غیر قانونی تجاوزات کا ذمہ دار کون ہے اس کے خلاف کیا قدم اٹھایا گیا۔

نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت کو بتایا کہ ملٹری نے زمین ڈیفنس کمپلیکس کے لئے ادائیگی کرکے خریدی ہے۔

چیف جسٹس نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے  کہا کہ آپ کو قانون کا بالکل نہیں پتہ اور آپ قانون جاننا بھی نہیں چاہتے۔یہ ملٹری کا پیسہ نہیں بلکہ عوام کا پیسہ تھا اور ریاست پاکستان نے زمین الاٹ کی۔

چیف جسٹس کے استفسارپرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالتی حکم پردیوارکی تعمیرروک دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری دفاع کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ،سیکریٹری دفاع ، چیئرمین سی ڈی اے کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔

کیس کی مزید سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

 

The post بڑے آدمی کی ہر چیز ریگولرائز ہو جاتی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pwXGU4

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروسز بائیکاٹ کا فیصلہ موخرکردیا

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹر نے ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ موخرکردیا۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کا بائیکاٹ 32ویں روز میں داخل ہوگیا، ینگ ڈاکٹرز کا بائیکاٹ ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف کیا جارہا ہے جب کہ ینگ ڈاکٹرز احتجاج کو پرامیڈیکس اور ینگ نرسز کی بھی حمایت حاصل ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کو رہا نہ کرنے پر سخت ردعمل درینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ موخرکردیا۔

یاد رہے ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف صوبائی حکومت کو ایمرجنسی سروس بند کرنے کیلئے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمارے ساتھیوں کو رہانہیں کیا گیا تو 48 گھنٹے بعد ایمر جنسی سروسز بھی بند کردیں گے، ایمر جنسی سروس بند ہونے سے انسانی جانوں کے نقصان کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔

واضح رہے گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز کے بائیکاٹ پر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جب کہ پرائیویٹ میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، انہیں عوام کا احساس نہیں ہے، ان کے بائیکاٹ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، ڈاکٹرز اپنے فائدے کیلئے عوام کا استعمال بند کریں۔

 

The post کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروسز بائیکاٹ کا فیصلہ موخرکردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qwwvrL

ہنگو میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

ہنگو: گلشن کالونی کے علاقے میں کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔ 

گلشن کالونی میں مسجد ابو متطر کے قریب گھر میں گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس پر امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچے تو پتہ چلا کہ کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نادر خان، اس کی بیوی ،بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔

The post ہنگو میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mCrfSk

رانا شمیم کی بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے سامنے کرنے کی تردید

 اسلام آباد: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کرنے کی تردید کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم کا بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف

پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا شمیم نے کہا کہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت اکیلا تھا۔

صحافی نے پوچھا کہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے میاں صاحب کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنایا، کیا اس بات میں کوئی صداقت ہے؟ آپ کوئی کمنٹ کریں گے؟۔ رانا شمیم نے جواب دیا کہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اکیلے یہ حلف نامہ دیا تھا؟۔ رانا شمیم نے جواب دیا بالکل۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت شروع کی تو برطانیہ سے آیا رانا شمیم کا بیان حلفی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہوں نے یہ بھی بتانا ہے کہ کہاں یہ بیان حلفی دیا اور کون کون وہاں تھا، کس نے کس کو لیک کیا۔

عدالت نے رانا شمیم کو روسٹرم پر طلب کرکے لفافہ کھولنے کا حکم دیا۔ رانا شمیم نے بیان حلفی کھولا اور اس کے اوریجنل (اصل) بیان حلفی ہونے کی تصدیق کردی۔ اٹارنی جنرل نے اعتراض اٹھایا کہ یہ بیان حلفی سیل نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ رانا شمیم نے جو جواب جمع کرایا اس میں سارا بوجھ انصار عباسی صاحب پر ڈال رہے تھے ، انہوں نے کہا تھا کہ یہ سیل تھا اور کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ اب پروسیڈنگ آگے بڑھنی چاہئیں جن کے نام ہیں وہ جوابی بیان حلفی جمع کرائیں۔ چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ اگر پاکستان بار کونسل یہ کہہ رہی ہے جو بیان حلفی لکھا ہے وہ درست ہے تو آپ اس عدالت کے ہر جج پر شک کر رہے ہیں، اس بیان حلفی کا میاں ثاقب نثار کے ساتھ کچھ نہیں اس کے ساتھ جو کرنا ہے کریں، اس بیان حلفی نے اس عدالت کے ہر جج کو مشکوک بنایا ہے۔

عدالت نے توہین عدالت کی ابتدائی سماعت کا آغاز کردیا۔ رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ جب رانا شمیم اس کیس سے فارغ ہوجائیں گے تو ان کے خلاف ایکشن لیں گے جنہوں نے یہ بیان لیک کیا، میرے کلائنٹ کو نہیں پتہ تھا یہ توہین عدالت ہو جائے گی۔

انصار عباسی نے کہا کہ رانا شمیم کو شاید یاد نا ہو کہ ان سے میری بات خبر شائع ہونے سے پہلے ہوئی تھی ، شاید ان کو یاد نہیں ان سے میری جو بات ہوئی وہ اسٹوری میں بھی موجود ہے، انہوں نے مجھے میسج کے ذریعے کنفرم کیا تھا کہ یہ بیان حلفی درست ہے،  رانا شمیم نے مجھے نہیں بتایا کہ یہ دستاویز ذاتی اور ناقابل اشاعت ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ تین دن سے خبر چل رہی ہے کسی کے دفتر میں انہوں نے بیان حلفی دیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے رانا شمیم سمیت دیگر کے خلاف چارج فریم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر رانا شمیم اپنی غلطی نہیں مانتے تو ان کے خلاف چارج فریم کیا جائے ، وہ اس کیس میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

ہائی کورٹ نے 7 جنوری کو رانا شمیم ، اخبار کے مالک ، ایڈیٹر اور صحافی انصار عباسی کے خلاف توہین عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ کیس کی مزید سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

The post رانا شمیم کی بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے سامنے کرنے کی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3z3QVwg

پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، اموات اور مریضوں میں کمی

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا اور اموات و مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 869  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 291 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، اموات اور مریضوں میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mCwAsY

Monday, 27 December 2021

بنوں میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

 پشاور: بنوں کی تحصیل میر علی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میرعلی کے علاقے ممہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ بارودی مواد ٹیوب ویل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے زخمیوں کوبنوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post بنوں میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FB6FsX

دہرے ٹیکس سے بچاؤ، افغان وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا

 اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاملے پر دوسری اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے افغان اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تین روزہ مذاکرات کا دوسرا دور کل(منگل)سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مرکزی دفتر میں شروع ہوگا، جو آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔

مذاکرات کیلئے چار ارکان پر مشتمل افغان ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا وفد پاکستان پہنچ گیا، جن سے ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز قیصر اقبال کی سربراہی میں پاکستانی حکام ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔

افغان وفد کی قیادت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ریونیو آڈٹ عصمت اللہ سلیمی کر رہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں عبدالولی نوری ٹیکنیکل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اے آر ڈی، ندا محمد صدیقی لیگل سروسز ڈائریکٹر اے آر ڈی اور نجیب اللہ احمدزئی مشیروزارت خزانہ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ، پاک افغان معاہدہ رواں ماہ متوقع

پاکستانی وفد کی قیادت ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز قیصر اقبال کررہے ہیں جبکہ مذاکراتی ٹیم میں بیرسٹر نوشیروان خان، چیف انٹرنیشنل ٹیکسز اور حرا نذیر، سیکریٹری ٹیکس ٹریٹیز اینڈ کنونشنزبھی شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے حکام دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے یا مسودے کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، اعلیٰ سطح کا وفد  28 سے 30 دسمبر تک ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین ڈی ٹی اے پر مذاکرات کا پہلا دور مارچ 2016 میں کامیابی کے ساتھ ہوا تھا، توقع ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین ڈی ٹی اے پر مذاکرات کا دوسرا دور بھی دوستی اور باہمی سمجھوتے کے مشترکہ جذبے کے ساتھ کیا جائے گا۔ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مجوزہ ڈی ٹی اے نہ صرف پہلے سے موجود اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دے گا بلکہ دونوں ممالک کے لیے ریونیو میں اضافے کیلئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

The post دہرے ٹیکس سے بچاؤ، افغان وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32H8J40

تعلیمی افق پر2021 کووڈ کے آفٹر شاکس کے ساتھ ختم

 کراچی: سندھ سمیت پورے پاکستان کے تعلیمی افق پر سال 2021 کووڈ کے ’’آفٹر شاکس‘‘ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا اور گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی طلبہ کو اپنے تعلیمی معاملات میں مختلف سرپرائزز ملتے رہے۔

اس سال 2021 میں ملک بھرکے اسکولوں اور کالجوں کے لاکھوں طلبہ کو ملنے والا سب سے بڑا سرپرائز میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر لازمی مضامین کے امتحانات کانہ ہونااور صرف اختیاری مضامین کے پرچوں کا انعقاد تھا اس فیصلے کے سبب ملکی تاریخ میں پہلی بار میٹرک اورانٹرکی سطح پر نتائج 99 فیصد مارکس کے ساتھ جاری کیے گئے جس نے سب ہی کو حیران کر دیا۔

ہائر ایجوکیشن کی سطح پر ملک بھر کی جامعات سے ماسٹرز پروگرام اور کالجوں سے روایتی بی ایس سی، بی کام اوربی اے پروگرام کا خاتمہ شامل ہے، کووڈ کی دشواریوں اورجامعات کی جانب سے پڑنے والے مسلسل دباؤ کے سبب اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے بی ایس یاانڈرگریجویٹ پالیسی کوجولائی 2022 تک معطل کرنے پر بھی آمادگی ظاہرکی تاہم یہ فیصلہ ان جامعات کے لیے کیا گیا جہاں اس پالیسی پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

مزید براں اسکولوں کی سطح پر ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد سندھ سمیت پورے ملک میںطلبہ کی 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ 12 ستمبر سے بحال ہو گیا جو تاحال جاری ہے رواں برس کا جب جنوری سے آغاز ہوا تھا تو اس وقت اسکول بند تھے۔

اسکول فروری 2021 میں دوبارہ کھلے تاہم سیشن ختم ہونے کے ساتھ اسکولوں کے کھلنے و بند ہونے کاسلسلہ مسلسل جاری رہا اور طلبہ نے گزشتہ تعلیمی سیشن کاب50فیصدیااس سے بھی زائد عرصہ آن لائن کلاسز کے سات ہی گزاراجس سے طلبہ کی تعلیمی قابلیت اورصلاحیت واضح طور پر متاثرہوئیں اس دوران پورے ملک میں نویں ،دسویں ،گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات وقت مقررہ یعنی اپریل اورمئی میں شروع نہیں ہوسکے اور حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں کی مشاورت کے بعد یہ امتحانات جولائی سے شروع کیے۔

تاہم اس دوران ہی ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا اورحکومت کی جانب سے اعلان کیاگیاکہ اس سال میٹرک اورانٹرکی سطح پر تمام فیکلٹیز کے امتحانات میں صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے اورلازمی مضامین کے پرچے نہیں ہونگے اوراسی فیصلے پر عمل درآمد کیاگیا۔

تاہم اس فیصلے پر عملدرآمد سے پاکستان میں پہلی بار میٹرک اورانٹرکی سطح پر نتائج کا ایک نیارخ دیکھاگیاجب میٹرک کرنے والے طلبہ میں سب سے زائد مارکس کے ساتھ کامیاب طلبہ نے 99 فیصد تک مارکس حاصل کر لیے اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بھی پری انجینیئرنگ ،میڈیکل اورکامرس کے مضامین میں بھی طلبہ نے پہلی بار 97 فیصد یااس سے بھی زائد مارکس حاصل کیے۔

علاوہ ازیں سال 2021 میں ملک میں تعلیمی صورت حال پر “ایکسپریس”  سے بات کرتے ہوئے معروف ماہر تعلیم اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ کوویڈ مسلسل دوسرے سال بھی پرائمری،  سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم پر اثر انداز ہوا ہے اور کوالٹی ایجوکیشن بری طرح متاثر ہوئی ہے کسی بھی لرننگ پراسس کے لیے بہتر تعلیمی ماحول بنیادی ضرورت ہے جو کوویڈ کے سبب سال 2021 میں بھی نہیں دیا جاسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ آن لائن ایجوکیشن روایتی تدریس(فزیکل کلاسز) کا نعم البدل نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے ملک میں پریکٹیکل ایکسپرٹیز اس حد تک ہیں کہ آن لائن ایجوکیشن کو بنیاد بناتے ہوئے تعلیم جاری رکھیں ہم کوویڈ کے بعد اس طرف آئے ہیں۔

The post تعلیمی افق پر2021 کووڈ کے آفٹر شاکس کے ساتھ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HbiPcu

موسم سرما کیلیے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمدکیا، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا ہے کہ موسم سرما کیلیے2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ زیادہ طلب کی پیشگوئی، ایل این جی کارگوز میں مزید ڈیفالٹ کے خطرات اور بجلی کے پیداواری کارخانوں میں کم اسٹاک کی وجہ سے موسم سرما کیلیے2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا، نہروں کی سالانہ بندش کی وجہ سے ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہوا ہے اس لیے فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس چل رہے ہیں اور آئندہ چند یوم میں فرنس آئل کی کھپت 13ہزار ٹن یومیہ ہوجائیگی۔

ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فرنس آئل سے متعلق بعض غلط فہمیوں کی وضاحت ضروری ہے، موسم گرما میں پاکستان کو فرنس آئل کی معتدل کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ پیوستہ سال کے مقابلہ میں ڈیموں میں کم پانی کی وجہ سے پاورپلانٹس زیادہ چلائے گئے، فرنس آئل کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلہ میں116 فیصد زیادہ رہی تھی، مقامی ریفائنریز اس حجم کا نصف پیداوار دے رہی ہے اور آئی پی پیز کے پاس موجود ذخائر اب بھی مطلوبہ سطح سے کم ہے۔

 

The post موسم سرما کیلیے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمدکیا، حماد اظہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ExbUsi

کورونا وبا میں کمی، مثبت شرح 0.68 فیصد کی سطح پر آگئی

 اسلام آباد: ملک میں کورونا کی وبا میں بتدریج کمی ہورہی ہے اور گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح گر کر 0.68 کی سطح پر آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 129 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 301 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 625 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

 

The post کورونا وبا میں کمی، مثبت شرح 0.68 فیصد کی سطح پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pvbdeZ

2021؛ مہنگائی 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر، 11.5 فیصد تک پہنچ گئی

لاہور: ملک میں پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے رواں سال مہنگائی 11.5فیصد تک پہنچ گئی۔ 

آفیشل کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 میں 5 فیصد سے شروع ہونے والا افراط زر اضافہ نومبر 2021 میں 20 ماہ کی بلند ترین سطح 11.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی  قدر میں بے تحاشہ کمی، زرعی اجناس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سب سے بڑھ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایڈہاک اقتصادی پالیسیاں اس معاشی بحران کے اہم عوامل میں سے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری میں سالانہ 5 فیصد سے شروع  ہونے والی مہنگائی فروری میں 8 فیصد، مارچ میں 9 فیصد، اپریل میں 11 فیصد، مئی میں 10 فیصد، جون میں 9 فیصد، جولائی اور اگست میں 8 فیصد، ستمبر اور اکتوبر میں 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

The post 2021؛ مہنگائی 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر، 11.5 فیصد تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qpWzVt

Sunday, 26 December 2021

کلاچی میں فورسز کی گاڑی بم دھماکے میں تباہ، ایک جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں فورسز کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے دھماکے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں فورسز کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے دھماکا ہوا جس میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے، دھماکہ جہانگیر آباد روڑی گاؤں کے مقام پر ہوا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

دھماکے میں چار جوان زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ لایا گیا جہاں پر الیاس نامی جوان شہید ہو گیا جبکہ عزیز، پیر محمد اور صوبیدار فیاض کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

 

The post کلاچی میں فورسز کی گاڑی بم دھماکے میں تباہ، ایک جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FzRmB4

بینظیر بھٹو شہید کی برسی آج منائی جائے گی

کراچی / گڑھی خدا بخش: محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی آج منائی جائیگی جب کہ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی جس سے بلاول ودیگر خطاب کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی آج منائی جائیگی، تمام انتظامات مکمل ہیں، ملک کے مختلف مقامات سے برسی میں شرکت کیلیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بلاول بھٹو اورمرادشاہ بھی پہنچ گئے۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی اوردعائیہ تقریبات ہونگی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا، شمعیں روشن کی جائیں گی۔

بلاول نے اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم و پارٹی چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیر کوچوھودیں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہاکہ بینظیر بھٹو ایک تحریک و مشعلِ راہ ہے، اور قوم ان کے قومی جذبے، طویل جدوجہد و مضبوط قیادت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ادھر جنرل سیکرٹری نیئربخاری نے کہاہے کہ 27 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،اس دن بینظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا۔

نیئربخاری نے کہاکہ ہمارا پی ڈی ایم سے کوئی واسطہ نہیں ہے، اگر پی ڈی ایم والے ہماری تجویزعدم اعتماد پر آتے تو صورتحال تبدیل ہوتی۔ شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کا واقعہ پنجاب میں ہوا اور وہیں تفتیش ہوئی،انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کے سربراہ نواز شریف پر کیسز ہیں، انہیں سامنا کرنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑونے کہاکہ پی ٹی آئی کے پی الیکشن ہاری، زرداری کیساتھ خیمے لگانے لاہور جائیں گے۔

 

The post بینظیر بھٹو شہید کی برسی آج منائی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32qe3ct

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش؛ سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

گلستان جوہر،گلشن اقبال، شارع فیصل،ملیر،ماڈل کالونی،کھارادر،گارڈن، قیوم آباد سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش سے سڑکوں پرپھسلن اورپانی جمع ہونے  سے دفاترجانے والوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 ملی میٹریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ پر4 اورگلستان جوہر میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرموسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ ہلکی بارش کا سلسلہ کل صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔

The post کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش؛ سردی کی شدت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EAeOMV

مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ  بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مرکز میں اپنے صوبے کی آواز بنوں گا۔ 

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اہم وقت پر بڑی ذمہ داری دی ہے، اس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی پارٹی صدر منتخب ہوا ہوں، گراس روٹ لیول پر پارٹی کو منظم کررہے ہیں، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور تحریک انصاف میں میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، ہمیں لسانیت کے فرق کو ختم کرنا ہے، بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مرکز میں اپنے صوبے کی آواز بنوں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہئے، انہیں عدالتوں نے نااہل قرار دے رکھا ہے، اور وطن واپس آئیں وہ جیل ہی جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کرنے کے بعد تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا، جس کے مطابق  اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔

 

 

 

The post مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32tRZgJ

ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ملک میں بارشوں کے سسٹم  نے بلوچستان کے راستے انٹری دے دی جس سے خشک سردی کا خاتمہ جب کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا۔

گزشتہ رات مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کی سمت سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، مستونگ، ژوب، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، خانوزئی اور قلات میں ہلکی برفباری  کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔

سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری کے بعد  موسم  شدید سرد ہو گیا ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے  بیشتر  اضلاع میں آج مطلع  ابر آلود اورموسم سرد ہے،چشتیاں، سرائے مغل،  گگومنڈی، فقیر والی، بورے والا ، بہاولنگر، سانگلہ ہل،  پاکپتن میں صبح کے وقت  بوندا باندی ہوئی۔

کراچی میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے، دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا اور کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، پانچ جنوری تک  درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے  بھی  نیچے جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

The post ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FtCP9L

Saturday, 25 December 2021

کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے؛ مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اسکیم 33 اور اطراف، لسبیلہ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے ہلکی بارش کا سلسلہ کل رات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، سردی کی نئی لہر کے اثرات 5 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، سردی کی لہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بھی جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج کم سے کم حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہی جب کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

 

 

The post کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے؛ مختلف علاقوں میں بوندا باندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qsCjT8

جامعہ کراچی میں داخلہ میرٹ90 فیصد سے اوپر چلا گیا

 کراچی: سندھ سمیت پورے ملک میں انٹرکے امتحانات صرف اختیاری مضامین سے لینے کے سبب یہ امتحانی نتائج جامعات کے داخلوں پر بری طرح اثرانداز ہو گئے ہیں اور جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار بعض شعبوں میں بی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں میرٹ 89 فیصد مارکس سے لے کر 94 مارکس تک جا پہنچا ہے۔

جن شعبہ جات میں داخلے 80 فیصد اوراس کے لگ بھگ مارکس پر بند ہوتے تھے وہاں کا میرٹ 90 فیصد اور اس سے بھی اوپر چلا گیا ہے جس کے سبب اے ون گریڈ لینے اورٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود بے شمارطلبہ یونیورسٹی کے پرائم شعبوں میں داخلے نہیں لے سکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف جامعہ کراچی کی جانب سے ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلے دینے والے شعبوں کی میرٹ لسٹ کے اجرا میں ہوا ہے۔ جامعہ کراچی کی میرٹ لسٹ کے مطابق کمپیوٹرسائنس کے پروگرام میں بی ایس کمپیوٹرسائنس میں داخلے 90.9 جبکہ بی ایس سوفٹ ویئرانجینیئرنگ میں داخلے 90.45 فیصد پر بند ہوئے۔

اسی طرح فارمیسی مارننگ پروگرام میں داخلے 94.9 اورفارمیسی ایوننگ میں 90.30 پر بند ہوئے۔ اسکول آف لاء میں داخلے 89 فیصد پر جبکہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پری میڈیکل سے 94.36 فیصد پر اور کیمیکل انجینئرنگ میں 86 فیصد پر بند ہوئے جو جامعہ کراچی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ انٹرکے امتحانات کی جس پالیسی کے سبب میرٹ اس قدر اوپر کے مارکس پر بند ہوا ہے یہ پالیسی ابتدا میں آئی بی سی سی (انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمینز) کی جانب سے بنائی گئی تھی جسے وفاقی وزارت تعلیم کے سپرد کیاگیا اورازاں بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے ذریعے چاروں صوبوں پر لاگوکردیاگیا۔ اس پالیسی کے تحت انٹرمیڈیٹ اورمیٹرک کی سطح ُپر سال 2021 میں صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے گئے اورلازمی مضامین کو نظر اندازکر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ اختیاری مضامین جن کے پرچے لیے گئے تمام کے تمام ’’مارکس اسکورنگ‘‘ پرچے تھے جس میں طلبا نے زیادہ اور بہتر مارکس حاصل کرلیے، پھر یہی مارکس انٹرسال دوم کے منعقدہ نہ ہونے والے لازمی مضامین میں reflect کر دیے گئے جس کے بعد انٹرسال دوم کا مجموعی نتیجہ تیار کیا گیا۔ یاد رہے کہ چونکہ سال 2020 میں کووڈ کے سبب امتحانات کے بغیر طلبا کو پروموشن پالیسی کے تحت پاس کیا گیا تھا۔

لہٰذا انٹر سال اول کے نتائج بھی نہیں بنے تھے، لہٰذا جو نتائج سال 2021 میں طلبہ نے انٹرسال دوم میں حاصل کیے یہی نتائج انٹر سال اول میں reflect کر دیے گئے جس کے بعد سال اول اور دوم میں کووڈ کے سبب طلبا کو مزید 5 فیصد اضافی مارکس بھی دے دیے گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کراچی میں انٹرکے نتائج میں پری انجینیئرنگ کی زیادہ سے زیادہ مارکس 99 فیصد اور پری میڈیکل کے مارکس 97 فیصد تک پہنچ گئے۔ کامرس کے نتائج بھی کچھ اسی طرح تھے جس کے بعد جب ان طلبہ نے جامعہ کراچی میں داخلوں کے لیے درخواست دی اور میرٹ تیار کیا گیا تو تاریخ میں پہلی بارکچھ شعبوں کا میرٹ بھی 90 فیصد سے اوپر بند ہوا۔

The post جامعہ کراچی میں داخلہ میرٹ90 فیصد سے اوپر چلا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3myFnfj

پاک، افغان سرحدی باڑ کا معاملہ

پاکستان اور افغانستان کی طالبان کی عبوری حکومت کے درمیان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، طالبان فوجیوں نے گزشتہ ہفتے مشرقی صوبے ننگرہار کی سرحد پر باڑ لگانے کی کوشش میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی، سننے میں آرہا ہے کہ طالبان کے ایک مقامی انٹیلی جنس سربراہ نے باڑ ہٹانے کی کوشش کی تھی اور یہ طالبان قیادت کی طرف سے منظور شدہ فیصلہ نہیں تھا۔

بہرحال باڑ ہٹانے کا مذکورہ واقعہ پاکستان کی میزبانی میں افغانستان پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے ایک روز قبل پیش آیا، اور طالبان کی اس حرکت کی سوشل میڈیا وڈیو وائرل ہوئی ، اس وڈیومیں باڑ ہٹانے والوں کے چہرے اور ان کی آواز سنی جاسکتی ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اب سب کچھ معمول پر آ گیا ہے، پاکستان نے اس پیش رفت پر سرکاری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

2600 کلو میٹر طویل اور ناہموار سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور افغانستان کے درمیان متنازع مسائل میں سے ایک ہے، کابل کی سابقہ انتظامیہ نے بھی سرحد پر باڑ لگانے پر اعتراض کیا تھا اور اس عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نے باڑ لگانے کا کام آگے بڑھایا اور کہا جاتا ہے کہ 90 فیصد سرحد پر باڑ لگا دی گئی ہے، باڑ لگانا اس سرحدی میکنزم کا حصہ ہے جس پر پاکستان برسوں سے کام کر رہا ہے تاکہ نہ صرف عام لوگوں کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے بلکہ دہشت گردوں کا بآسانی سرحد پار آنا جانا روکا جا سکے۔

واضح رہے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے سدباب کے لیے باڑ کی تنصیب کا کام افغان حکومت اور پاک بارڈر حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک طے شدہ میکنزم کے ساتھ جاری رکھا گیا، دونوں جانب سے باڑ کی تنصیب کو ملکی سلامتی اور پاک افغان بارڈر کی تزویراتی اہمیت کے حوالے سے ایک اہم حساس معاملہ سمجھا گیا تھا، دوسری جانب دہشت گردوں کے وہ عناصر جو فاٹا اور دہشت گردی کے لیے پاک سرحدی پٹی کو بے دریغ مداخلت کا نشانہ بناتے تھے۔

ان سے بچانا بھی تھا، پاک فوج نے افغانستان کی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے باڑ لگانے کی تکمیل کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے اور افغان حکومت نے بھی باڑ کی تنصیب میں کسی نوعیت کی امتناعی کارروائی نہیں کی اور باڑ کا کام نئی افغان حکومت کے اقتدار میں آنے تک کبھی تنازع کا سبب نہیں بنا، اب یہ تنازع کیوں سامنے آیا، بتایا جاتا ہے کہ حالیہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد باڑ پر طالبان کی طرف سے مداخلت کا عندیہ دیا گیا اور باڑ کی تاریخی حیثیت اور تکمیلی کام میں خلل ڈالا گیا جب کہ یہ ناخوشگوار فریضہ طالبان کے بعض نامعلوم عہدیداران کی جانب سے اٹھایا گیا۔

میڈیا نے دکھایا کہ کس طرح باڑ کے کام میں مداخلت کی گئی، سرحدی باڑ کا مقصد دہشت گردوں کے بے ہنگم دوطرفہ انخلا اور پناہ گزینوں کی آمدورفت پر مانیٹرنگ کے میکنزم کو دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ کرنا ہے، یہ باڑ ایران، افغانستان اور پاکستان کے حوالے سے بھی مستقبل کے خطرات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگی، اسے افغانستان کی حکومت اور طالبان کو دو طرفہ خیر سگالی کے طور پر دیکھنا چاہیے جب کہ پاکستان کو پاک افغان بارڈر کی معنویت کو داخلی سلامتی اور دہشت گردی کو روکنے کے میکنزم کے حوالے سے مکمل کرنا چاہیے۔

کیونکہ پاکستان کے لیے اسمگلنگ، ٹیرر فنانسنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے باڑ کی ضرورت ناگزیر ہے۔ طالبان کو باڑ کے معاملے میں غیر ضروری شکایت اور مداخلت میں نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی کا معاملہ ہے اور پاکستان کو اپنی سرحد پر باڑ اور مورچے وغیرہ کا حق حاصل ہے۔باڑ کو جن لوگوں نے ہٹایا ہے، طالبان کی حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ، محض یہ کہہ دینا کا کافی ہے کہ اب معاملہ طے ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر طالبان نے پاکستان کو افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ہے، وہ سرحد کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں تو ہم آگے کیوں بڑھ رہے ہیں، پارلیمنٹ جب تک صحیح جڑ کو پکڑ کر اس کے حل کے لیے کوشاں نہیںہوگی ایسے واقعات مستقبل میں بھی سامنے آتے رہیں گے، انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کو بتانا ہوگا کہ کن شرائط پر کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ سیز فائر ہوا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ جب ریاست کو ضرورت ہو تو پارلیمان کو استعمال کیا جاتا ہے، ہم طالبان حکومت کی حمایت توکر رہے ہیں لیکن کوئی اس پر بات نہیں کرتا کہ افغانستان میں طالبان کی موجودگی میںریاست کی پالیسی درست ہے یا نہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کوسابق چیئر مین رضا ربانی کے خدشات کو سنجیدگی سے زیر غور لانا چاہیے۔ سیاست دانوں کاکہناہے کہ حکومت باڑ اور افغان تعلقات پر بنیادی معاملات کو پارلیمنٹ کے علم میں لائے بغیرطے کرنے کی کوئی کارروائی نہ کرے۔

دوسری طرف سفارتی سطح پر پاکستان نے اصولی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ حالات خواہ کچھ بھی ہوں، انھیں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا اور پاک افغان بارڈرز آیندہ کسی صورت میں بھی بند نہیں کیے جائیں گے۔ افغان شہریوں کی بڑی تعداد عدم تحفظ اور معاشی بدحالی کے باعث اپنے ملک سے نقل مکانی کرنے کی خواہش مند ہے اور پاکستان آنے کو ترجیح دیتی ہے جسے وہ اپنے لیے آسان سمجھتی ہے۔

کابل میں موجود ابلاغ کے بعض ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں جس کی بڑی وجہ کارکنوں کو معاوضوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی ہے، ملک میں بیروزگاری اور کاروبار میں جمود کا سلسلہ کچھ ماہ تک مزید جاری رہا تو افغانستان میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں اور وہاں منشیات کی کاشت، فروغ اور اسمگلنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو سکتا ہے تاہم فی الوقت اس حوالے سے صورتحال پر گرفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار کابل میں متعین پاکستانی سفیر منصور خان نے جو او آئی سی کے انعقاد کے حوالے سے اسلام آباد میں موجود تھے، کابل روانگی سے قبل جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے سینئر نمایندوں، اینکرز اور ایڈیٹرز سے ایک غیر رسمی گفتگو میں کیا۔

لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ سلامتی، دہشت گردی کے سدباب اور افغان مہاجرین کی آمد و رفت کے تناظر میں اس باڑ اور راہ داری کو احتیاط کے ساتھ برتا جائے، جہاں تک پاک افغان بارڈر کی اہمیت کی بات ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ اس راستے کو دہشت گردی، اسمگلنگ اور غیر قانونی اقتصادی کاموں میں بہت استعمال کیا گیا، جس کا پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر اور چوری شدہ لگژری گاڑیوں کے وسیع تر غیر قانونی بزنس نے فروغ پایا۔ اس غیرقانونی کاروبار نے ملک میں ایک نیاکاروباری طبقہ پیدا کردیا ہے۔

یہ ایسا طبقہ جس کی خوشحالی اور بقا کا دارومدار ہی پاک افغان سرحد کو کھلا رکھنا ہے، یہ طبقہ ریاست کو کسی قسم کا کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتا لیکن ریاست کی مہیا کردہ سہولیات سے پورا فائدہ لے رہا ، یہ پاکستان کے ان شہریوں سے زیادتی ہے جو ریاست کو باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔پاکستان کے اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گوادر کے عوام کے حالیہ احتجاج کے بعد لا قانونیت اور قتل وغارت سمیت دہشت گردی کے سدباب کے لیے اس بارڈر پر سخت چیک اینڈ بیلنس نافذ کرنا وقت کا تقاضہ بھی ہے اور دہشت گردی کے امکانی خطرات سے نمٹنے میں باڑ کی اہمیت پر پاکستان، افغانستان اور ایران کے حکام سے کافی مراسلت اور گفت وشنید ہو چکی ہے۔

حکام اس بارڈر کے کمرشل استعمال میں بھی اقتصادی پوٹینشل پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں، لہٰذا بارڈر اور باڑ میں مضمر افادیت تمام ہمسایہ ملکوں کے مشترکہ اقتصادی مفاد میں بھی ہے۔ تاہم باڑ سلامتی اور خطرات سے بچاؤ کا ایک تکنیکی وسیلہ بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق خطے میں پاک افغان بارڈر کو عقل مندی سے استعمال کرتے ہوئے ممالک بے پناہ اقتصادی فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں اور مالیاتی گٹھ جوڑ کا راستہ بند کرکے اس سرحدی پٹی کی افادیت کو دو چند بھی کرسکتے ہیں۔

The post پاک، افغان سرحدی باڑ کا معاملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FwYfCZ

ایم کیو ایم نے شناخت دیدی؛ اب حقوق مل کر حاصل کرنے ہیں، خالد مقبول

 کراچی: کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گریجویٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس علاقے کے لوگوں نے بنایا ان علاقوں سے ہم ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت یہاں آئے یہاں کے لوگوں کی ہم ضرورت تھے۔

ہم اپنے ساتھ صنعت، تعلیم اور کاروبار اور تہذیب لے کر آئے، پاکستان بننے سے پہلے اور پاکستان بننے کے بعد ہماری ضرورت تھی اور جوں جوں ضرورت ختم ہوتی گئی ہمیں ہر شعبہ زندگی سے فارغ کیا جاتا رہا، ہمارے آباؤ اجداد جب اس وطن میں آئے تو اپنی علاقائی شناخت وہیں چھوڑ آئے تھے، وہ یہ سمجھتے تھے کہ ان کیلیے دو شناخت ہی کافی ہیں۔

ایک مذہبی شناخت جس کے نام پر یہ وطن حاصل کیا گیا اور دوسری پاکستانی شناخت، اس کے بعد سوالات کے جواب دیتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے شناخت دیدی ہے اب حقوق ہم سب نے مل کر حاصل کرنے ہیں۔

انھوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان توڑنے والے اور پاکستان توڑنے والے برابر نہیں ہوسکتے، اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،احمد سلیم صدیقی،ماہرین تعلیم،ٹیکنو کریٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجودتھے۔

The post ایم کیو ایم نے شناخت دیدی؛ اب حقوق مل کر حاصل کرنے ہیں، خالد مقبول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yYjzPm

کراچی میں پہلا ماس ٹرانزٹ سسٹم فعال؛ گرین لائن بس چل پڑی

 کراچی: تقریباً 40 سال کی تاخیر کے بعد کراچی میں پہلا ماس ٹرانزٹ سسٹم فعال ہوگیا، گرین لائن بس سروس کا محدود اور آزمائشی آغاز کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کے زیر انتظام گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت نئی جدید ہائبرڈ بسیں سرجانی ٹاؤن تا نمائش چورنگی 21کلومیٹر آپریشنل ہوگئیں اور کراچی کے شہریوں کو بھی پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سہولیات میسر آگئی۔

گرین لائن بس سروس کا محدود اور آزمائشی آغاز کردیا گیا، پہلی بس عبداللہ چوک سے روانہ ہوگئی، آخری اسٹاپ نمائش ہے، گرین لائن بس سروس کے 21اسٹاپس میں سے 11 اسٹاپس پر سہولت میسر ہوگی۔

بسیں صرف صبح 8بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائیں گی، آزمائشی بنیادوں پر بسوں کی تعداد بھی محدود کرکے 25 کردی گئی، منصوبہ 10جنوری سے مکمل طور پر80بسوں کے ساتھ آپریشنل ہوگا۔

منصوبے کو سرجانی تا ٹاور کے بجائے نمائش تک محدود کردیا گیا، ٹاور تک ٹریک کی تعمیر کے لیے 6 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ٹکٹ کی ادائیگی چارج ایبل پلاسٹک کارڈز سمیت نقد بھی کی جاسکے گی، چارج ایبل پلاسٹک کارڈز کے ذریعے ایک سے زائد مرتبہ استعمال ہونیوالا ٹکٹ لیا جاسکے گا،  پہلی مرتبہ کارڈ بنانے کی لاگت 100روپے ہوگی اور اس میں بیلنس لوڈ کرایا جاسکے گا، کم سے کم کرایہ 15روپے ہوگا جبکہ پورے ٹریک پر سفر کے لیے ٹکٹ 55 روپے ہے۔

واضح رہے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے کیا تھا جب کہ منصوبے کا سنگِ بنیاد 27فروری 2016کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے رکھا تھا۔

ابتدا میں منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 16ارب روپے لگایا گیا تھا، کئی سال کی تاخیر اور ترامیم کے بعد لاگت 35ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔

 

The post کراچی میں پہلا ماس ٹرانزٹ سسٹم فعال؛ گرین لائن بس چل پڑی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HfBOCX

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...