Urdu news

Tuesday, 21 December 2021

لاہور بابو صابو کے قریب ویگن اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

لاہور: موٹروے پر بابو صابو کے قریب ویگن دھند کی وجہ سے ٹرالر سے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور موٹروے پر بابو صابو کے قریب ویگن دھند کی وجہ سے 22 ویلر ٹرالے سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جانبحق اور 9 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے فوری  ٹیمیں روانہ کی گئیں، شدید زخمی افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ دونوں گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو کٹننگ ٹول کی مدد سے نکالا گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، مرد کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی، جب کہ خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post لاہور بابو صابو کے قریب ویگن اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3H5n1ue

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...