پشاور: خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔
خیبرپختون خوا کے17اضلاع کے باشندے آج 66 تحصیلوں کیلیے اپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے جن میں 61تحصیلوں کے تحصیل چیئرمینوں جبکہ4 سٹی میئرز کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر ایک کروڑ 26لاکھ68ہزار862ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرزکی تعداد70 لاکھ15 ہزار767جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد56لاکھ53ہزار95ہے، کل 9ہزار223پولنگ اسٹیشنز اور28ہزار892پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 4188پولنگ اسٹیشن حساس اور 2507زیادہ حساس قرار دیے گئے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک پولنگ اسٹیشن پر باہمت معذور شخص بھی پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

بلدیاتی انتخابات کیلیے77ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ فرنٹیرکانسٹیبلری اورفوج کے10ہزار جوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن افسران کو خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کے دوران تمام وسائل بروئے لائے جائیں۔
The post خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات؛ پولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3q2xGyU
No comments:
Post a Comment