Urdu news

Saturday, 18 December 2021

افغان شہری 3 ماہ میں واپس چلے جائیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ 3 ماہ میں واپس افغانستان چلے جائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت پاکستان میں3لاکھ کے قریب افغان شہری موجود ہیں، افغان شہریوں سے درخواست کرینگے کہ 3 ماہ میں واپس افغانستان چلے جائیں، بارڈرکھول دیں گے، افغان شہریوں کی بڑی تعداد پاکستان آئے گی، افغان شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کی مدد ضرور کریگا۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا افغان شہریوں کو ٹریک اینڈ ٹریس کیا جا سکتا ہے، امید ہے اوآئی سی اجلاس سے افغانستان کیلئے مثبت پیغامات آئیں گے، چاہتے ہیں افغانستان سے متعلق ایک فنڈ بنا سکیں جس میں تمام اسلامی ممالک حصہ ڈالیں اور افغانستان کی مددکریں، فنڈکے ذریعے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹ سکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اچھے طریقے سے انتظامات نہیں کر سکے جس کا ادراک ہے، حکمران جماعت کا ضمنی الیکشن ہارنا یقیناً فکر کی بات ہوتی ہے پی ٹی آئی کوالیکشن پالیسی کو ریویو کرنیکی ضرورت ہے، بلیم گیم کے بجائے ہمیں اپنی خامیوں کو دور کرنا چاہیے، ضمنی الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات بھی آ رہے ہیں،آئندہ الیکشن کی بھی تیاری کرنا ہوگی، الیکشن پالیسی کو بہتر کرنا ہو گا۔

 

The post افغان شہری 3 ماہ میں واپس چلے جائیں،فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yFj8sW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...