اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر رقم وصول کی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسادہ ہوناچاہیے لیکن دھوکے سے بچنا بھی ضروری ہے، اراضی خریدتے وقت تصویر اورلگائی جاتی ہے جو حقیقت کے برعکس ہوتی ہے، نیب کے پاس ریکوریزکاریکارڈ ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سکھر میں 20 ارب کے گندم کے ذخائر اِدھر اُدھر ہوگئے تھے، پوچھنے پر کہا گیا چوہوں نے کھائے، پھر ان چوہوں کو نیب نے پکڑا تو ان سے 20 ارب روپے کی ریکوری ہوئی، ہم نے وہ 20 ارب روپے سندھ حکومت کو دے دیے، نیب پرتنقید ضرور کریں لیکن ثبوت کے ساتھ۔
The post نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر وصولی کی، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3z8t6n0
No comments:
Post a Comment