Urdu news

Wednesday, 22 December 2021

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا  ایک اورچرچ پرحملہ

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اورچرچ پردھاوا بول دیا۔توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک  میں انتہاپسند ہندوؤں نے 160 سال پرانے سینٹ جوزف چرچ پرحملہ کردیا۔ توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

انتہاپسندوں نے ہندوؤں کوزبردستی مسیحی بنائے جانے کا الزام لگا کرچرچ پرحملہ کیا۔ حملے کے وقت لوگ عبادت کے لئے چرچ میں جمع تھے۔

کرناٹک میں انتہاپسند گرجا گھروں اورمسیحیوں کے اجتماعات کومسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ چند روزقبل کرناٹک کے شہرکولارمیں ہندوانتہاپسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کونذرآتش کردیا تھا۔

The post بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا  ایک اورچرچ پرحملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32w6AbC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...