Urdu news

Friday, 31 December 2021

وقت بتائے گا کہ ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند میٹروٹرین ہے یا صحت کارڈ، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے، اس کی ایک کڑی صحت کارڈ بہترین اقدام ہے، پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا، جس کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کیلیےمصروف عمل ہیں، بدقسمتی سے فلاحی ریاست کا ماڈل مسلم دنیا میں نظر نہیں آئے گا، یورپی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آئے گی، مسلم دنیا اس سے محروم ہے، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے، تقاریر میں ہم نے اسلام کے بڑے نعرے لگائے لیکن عملی طور پر کچھ  نہیں کیا،  رسول اکرمﷺنے جس فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی وہ بہترین ماڈل ہے، ہمارے نبی ﷺ رحمت المسلمین نہیں بلکہ رحمت للعالمینؐ تھے، ایشین ٹائیگر مدینہ کی فلاحی ریاست کےسامنے کچھ  نہیں، قوم رسول اکرمﷺکے بتائے اصولوں کو اپنائے۔

عمران خان نے کہا کہ وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائےگی یا صحت کارڈ، صحت کارڈ سے اسپتالوں کا نیٹ ورک پھیل جائے گا، وقت بتائے گا صحت کارڈ ہمیں کہاں لے کر جائے گا۔

 

The post وقت بتائے گا کہ ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند میٹروٹرین ہے یا صحت کارڈ، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HnBRwh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...