کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ شیراز احمد شیخ نے خاتون سے دست درازی اور نازیبا تصاویر بنانے کے مقدمے میں ملزم شاہ رخ کو مجموعی طور پر 4 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ شیراز احمد شیخ نے خاتون سے دست درازی اور نازیبا تصاویر بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے ملزم شاہ رخ کو مجموعی طور پر 4 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم پر 20 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی تھی، سزا سننے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی، ملزم شاہ رخ ضمانت پر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق مجرم نے گھر میں داخل ہوکر متاثرہ خاتون سے دست درازی کی، ملزم نے متاثرہ خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے اور نازیبا تصاویر بنائیں، ملزم کے خلاف رواں سال ستمبر میں تھانہ اتحاد ٹائون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
The post خاتون سے دست درازی پر ملزم کو 4 سال 6 ماہ قید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3muydsK
No comments:
Post a Comment