Urdu news

Friday, 24 December 2021

سی ویو کراچی پر ڈبل کیبن ویگو کھائی میں جاگری، 2 افراد ہلاک

 کراچی: سی ویو دو دریا کے قریب تیزرفتارڈبل کیبن ویگو کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں 2 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈیفنس فیز 8 سی ویو دودریا کے قریب تیز رفتار سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن ویگو رجسٹریشن نمبر کے وائے 6082 کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن ویگو میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اورایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ہیڈ محررتھانہ ساحل نے بتایا کہ 2 دوست اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے وسی ویو دو دریا آئے تھے اور کھانا کھاکر واپس گھر جا رہے تھے کہ ڈیفنس فیز 8 چھبیس اسٹریٹ صبا ایونیو کے درمیان خیابان بلال پرتیزرفتاری میں کسی گاڑی کو بچاتے ہوئے کھائی میں جا گرے جس کے نتیجے میں ویگو گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق جب کہ دوست زخمی ہو گیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

The post سی ویو کراچی پر ڈبل کیبن ویگو کھائی میں جاگری، 2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mwJIQ6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...