Urdu news

Monday, 20 December 2021

دنیا غیر مستحکم افغان کی متحمل نہیں ہوسکتی، جنرل باجوہ

راولپنڈی: جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہادنیا اور خطہ غیرمستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا،بڑھتا انسانی بحران روکنے کیلیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

امریکی نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، موثر پاک افغان سرحدی بندوبست کیلیے کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بہتر بنانے کیلیے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے او آئی سی اجلاس کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔مزیدبراں تھامس ویسٹ نے ٹویٹ کیا او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے، ہیومینٹرین ٹرسٹ فنڈ قائم ہوا، او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی نامزدگی بھی اہم ہے، امریکا او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔

The post دنیا غیر مستحکم افغان کی متحمل نہیں ہوسکتی، جنرل باجوہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FfMsJ6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...