Urdu news

Friday, 17 December 2021

پھالیہ؛ ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

پھالیہ: ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بس نے مہندی کی تقریب کے شرکا کو کچل دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ میں ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر 8 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد سڑک کے قریب مہندی کی تقریب میں شرکت کیلیے اکٹھے ہوئے تھے، مسافر بس کو قبضہ میں لے لیا گیا جب کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

The post پھالیہ؛ ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3E1rRXG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...