Urdu news

Saturday, 29 September 2018

یوتھ ایشیا کپ؛ پاکستان انڈر19 نے ہانگ کانگ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

چٹا کانگ: پاکستان انڈر 19 نے یوتھ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو باآسانی نو وکٹوں سے ہرادیا۔

بنگلہ دیش کے شہرچٹاگانگ میں پاکستان انڈر19 نے یوتھ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم نے 78 رنزکا ہدف ایک وکٹ کھوکر حاصل کیا۔ محمد محسن خان نے ناقابل شکست 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ روحیل نذیر نے 24 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔  نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اورز میں صرف نو رنز دے کرچار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جنید نے تین ، فرخ اور آصف نے ایک ایک وکٹ لی۔

The post یوتھ ایشیا کپ؛ پاکستان انڈر19 نے ہانگ کانگ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QjYt6G

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...