Urdu news

Saturday, 29 September 2018

بھارت نے حملے کی غلطی کی تو بھرپور جواب ملے گا، وزیر خارجہ

نیویارک: 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔

اقوام متحدہ کے 73 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے موجودہ انتخابات میں تبدیلی کے لیے ووٹ دیا اور اپنی مرضی کی حکومت لائے، عمران خان کی قیادت میں ہم نے نئی پاکستان کی داغ بیل ڈالی، لیکن پاکستان کو تنہا کرنے کی قوتیں غالب ہوتی نظر آرہی ہیں، پاکستان اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے، دنیا کے بنیادی اصول متزلزل دکھائی دے رہے ہیں،برداشت کی جگہ نفرت اور قانون کی جگہ اندھی اور بے لگام طاقتیں غلبہ پارہی ہیں، دنیا میں نئی راستوں کی جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں نفرتوں کی فصلیں کھڑی کی جارہی ہیں، سامراجیت کی نئی شکلیں پروان چڑھ رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجارتی جنگ کے گہرے بادل افق پر نمودار ہوچکے ہیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد بین الاقوامی اتفاق رائے کی جگہ ایک مبہم عسکری سوچ نے لے لی ہے یہ عمل عالمی امن کے لیے خطرناک ہے،عالمی تنازعات کے ساتھ ساتھ نئے تفرقات جنم لے رہے ہیں جب کہ مسئلہ فلسطین آج بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

The post بھارت نے حملے کی غلطی کی تو بھرپور جواب ملے گا، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zFn0xl

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...