Urdu news

Saturday, 29 September 2018

ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دھماکا خیز مواد برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختون خوا کے ضلع ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور پولیس نے تھانہ پروا کی حدود میں واقع جھوک جھنڈیر کے علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورس اور پولیس نے 10 آئی ڈیز، 4 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے پریما کارڈز، بارودی مواد، 5 اور10 کلو وزنی دیسی ساختہ 20 بم اور پولیس کی چاروردیاں برآمد کرکے ڈی آئی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد دہشت گردی کی کسی بڑی کارروائی میں استعمال ہونا تھا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران کئی افراد کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

The post ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دھماکا خیز مواد برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2y313pN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...