Urdu news

Saturday, 1 September 2018

لاہور میں شوہر نے بیوی پر تشدد کے بعد زندہ جلادیا

لاہور: رائیونڈ میں سسرالیوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار سونیا نامی خاتون میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ لڑکی کے والد رمضان نے تھانے میں بیٹی کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

رمضان کے بیان کے مطابق اس کی بیٹی کے شوہر محمد عرفان نے اپنے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ مل کر سونیا پر تشدد کیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے سونیا کا جسم 50 فیصد جھلس گیا، آگ لگانے کے بعد گھر میں ہی 2 روز تک مقامی ڈاکٹر سے علاج کرواتے رہے۔

دو روز بعد ہمسایوں نے سونیا کو میو اسپتال پہنچایا اور لڑکی کے ورثا کو اطلاع دی، میواسپتال میں 15 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد لڑکی آج دم توڑ گئی۔ پولیس نے لڑکی کے والد رمضان کی مدعیت میں سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

The post لاہور میں شوہر نے بیوی پر تشدد کے بعد زندہ جلادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C39RRU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...