Urdu news

Saturday, 1 September 2018

اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد

 اسلام آباد: نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے برطانیہ جانے والے مسافر سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جسے اے ایس ایف نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم اویس اختر قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جارہا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 12 عدد گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

The post اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NFMsXZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...