Urdu news

Friday, 1 February 2019

پی سی بی بنگلادیش اورانگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کی بھی میزبانی کیلیے تیار

 کراچی:  پی سی بی نے 15 برس کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے بعد  بنگلا دیش اور انگلینڈ کی ٹیموں کی  بھی میزبانی کرنے کی ٹھان لی۔

پی سی  بی ویمنز ونگ کے جنرل منیجر شاہد اسلم کا کہنا ہے کہ  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے جس سے ملک میں انٹرنینشل کرکٹ کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ  بنگلا دیش اور انگلینڈ کی دونوں ٹیموں کے ساتھ ہوم سیریز طے ہے جس کے کچھ میچز پاکستان میں بھی کرانے کا ارادہ ہے، بورڈ مردوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ویمنز ٹیموں کو بھی پاکستان بلانے کا پلان کررہا ہے۔

شاہد اسلم نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ سیریز جولائی میں شیڈول ہے جس کا میزبان بھارت ہے، یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے، بھارت پہلے  ہی پاکستان سے نہ کھیل کر چار اہم پوائنٹس ضائع کرچکا ہے۔

The post پی سی بی بنگلادیش اورانگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کی بھی میزبانی کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G2f11F

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...