Urdu news

Thursday, 28 February 2019

پاکستان پر جارحیت کا مقصد لوک سبھا کا الیکشن جیتنا تھا، بی جے پی رہنما کا اعتراف

بنگلورو: بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک کے اہم رہنما نے اپنے لیڈر وزیراعظم نریندرا مودی کی شرمناک سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈھنڈورے کا مقصد لوک سبھا کے انتخابات جیتنا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کرناٹک کے صدر اور اپوزیشن لیڈر بی ایس یدی پورپا جوش خطابت میں اپنے وزیراعظم کی مذموم سازش کو بے نقاب کرگئے۔ بھارتی جارحیت دراصل الیکشن جیتنے کی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔

بی جے پی کرناٹک کے صدر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش سے نوجوانوں کے جذبات بھڑک اُٹھے ہیں اور یہ جذبات لوک سبھا الیکشن میں ہمارے ووٹرز میں تبدیل ہوجائیں گے اس طرح کرناٹک کی 28 میں 22 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

بی ایس یدی یورپا کا ’اعتراف جرم‘ سامنے آتے ہی مودی کابینہ کے وزراء اور دیگر مقامی قیادت خفگی مٹانے کے لیے سرگرم ہوگئے اور بی جے پی کرناٹک کے صدر کے بیان کو غیر حقیقی اور ذاتی رائے قرار دے رہے ہیں تاہم اب تیر کمان سے نکل چکا ہے اور پوری دنیا مودی کی سازش سے خود مودی کی جماعت کے رہنما کی منہ زبانی سن چکے ہیں۔

The post پاکستان پر جارحیت کا مقصد لوک سبھا کا الیکشن جیتنا تھا، بی جے پی رہنما کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EmHjAI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...