Urdu news

Sunday, 1 December 2019

پاکستان میں زائد نرخ ، دربارصاحب آئے بھارتی یاتری ٹماٹر اورپیازساتھ لائے

 لاہور / نارووال / کرتارپور: کرتارپور راہداری سے سکھ یاتری ٹماٹر لیکر گردوارہ بابا گورونانک پہنچ گئے۔

بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ٹماٹر لیکر آئے  جسے لنگر میں استعمال کیا گیا، سکھ یاتریوں نے بتایا  ٹماٹر بھارت میں 20روپے کلو اور پاکستان میں 400 روپے فروخت ہو رہا ہے ، ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں بلکہ لنگر میں حصہ ڈالنے کیلئے لائے ہیں۔

یاتری ادرک، سبز مرچ، لہسن اور پیاز بھی لائے تھے، دنیا بھر سے باباگورونانک کیلئے تحائف لاتے ہیں، کینیڈا سے آئے ایک یاتری نے کہا پاکستان میں گردواروں کی مثالی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

The post پاکستان میں زائد نرخ ، دربارصاحب آئے بھارتی یاتری ٹماٹر اورپیازساتھ لائے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2qVgUYi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...