Urdu news

Sunday, 1 December 2019

خیبرپختونخوا کابینہ توسیع میں تاخیر، مولانا کا دھرنا رکاوٹ بنا

پشاور:  سیاسی بحرانوں کے باعث خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے باوجودکابینہ کی منظوری نہ دی جاسکی، کابینہ میں منظوری کے  حوالے ارکان اسمبلی کی نظریں وزیراعلی پرجم گئیں، خیبرپختونخوا کابینہ چودہ وزراء، تین مشیر، دو معاون خصوصی پر مشتمل ہے لیکن کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ بار بار التواء کا شکار ہورہا ہے۔

کابینہ میں توسیع کی وزیراعظم عمران خان دے چکے ہیں جبکہ کابینہ میں ارکان کو شامل کرنے کا اختیار وزیراعلی کو دیا گیا ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سمیت پے درپے سیاسی بحرانوں کے باعث کابینہ میں توسیع التواء کا شکار ہورہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ارکان کی ممکنہ ناراضگی بھی رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے، کابینہ سے محروم رہ جانیوالے ارکان کو ڈیڈک چیئرمین اور سپیشل اسسٹنٹ اور پارلیمانی سیکریٹری کی پیشکش کی جارہی ہے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔

The post خیبرپختونخوا کابینہ توسیع میں تاخیر، مولانا کا دھرنا رکاوٹ بنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37U3UCJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...