Urdu news

Thursday, 2 December 2021

لاہور میں 11سال کی بچی گھر کے باہر سے اغوا

لاہورکے علاقے راج گڑھ  میں  گھر کے باہر کھڑی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

لاہورکے علاقے ساندہ کی حدود راج گڑھ سے نامعلو م افراد نے11سال کی بچی کواغوا کرلیا۔علینہ نجم والد کے ساتھ اسکول جانے کے لئے گھرکے باہرکھڑی تھی کہ والد کے گھرسے باہرنکلنے سے پہلے نامعلوم افراد نے علینہ کواغوا کرلیا۔

اسکول اوررشتے داروں میں تلاش کرنے کے بعد علینہ کے والد نے علینہ کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرا دیا۔ بچی کی تلاش جاری ہے تاہم اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔علینہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی حفظ کررہی تھی۔

The post لاہور میں 11سال کی بچی گھر کے باہر سے اغوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ohptHr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...