Urdu news

Wednesday, 1 December 2021

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسزنے نومبرمیں 20کشمیریوں کوشہید کیا، رپورٹ

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں مزید 20کشمیری بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے نومبرمیں20کشمیریوں کوشہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں 8کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے پرامن کشمیریوں پر بھارتی فوج کے تشدد، شیلنگ اورفائرنگ سے 18افراد زخمی ہوئے جبکہ 66افراد کوگرفتارکیا گیا۔ گرفتارافراد میں زیادہ تعداد طلبا کی ہے۔

بھارتی فورسزنے نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں گھروں کوبھی نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے نام پرمختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں بھی کیا۔

 

The post مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسزنے نومبرمیں 20کشمیریوں کوشہید کیا، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ErO7e4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...