Urdu news

Wednesday, 1 December 2021

طالبان سے سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی،ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ طالبان اورایران کی فورسزمیں سرحدی جھڑپ غلط فہمی نتیجے میں ہوئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی ہوئی اورسرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اب سرحد پرمعمول کے مطابق ہیں۔

ایران اورافغانستان کی سرحد پرگزشتہ روز جھڑپ ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایرانی شہریوں کی جانب سے مبینہ طورپرسرحد پارکرکے افغان علاقے میں آنے پرفائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایرانی فورسزنے شیلنگ کی۔سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے نمروزکے سرحدی علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کی تھی تاہم تفصیلات نہیں بتائیں۔

The post طالبان سے سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی،ایران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xJxdVX

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...