Urdu news

Sunday, 12 December 2021

خواب میں لاٹری جیتنے والی خاتون نے حقیقت میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی

مشی گن: امریکا میں ایک خاتون نے خواب میں دیکھا کہ انہوں نے لاٹری میں بھاری رقم جیتی ہے اور اب واقعی وہ تین لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت چکی ہیں۔

مشی گن کاؤنٹی کی رہائشی 46 سالہ خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خواب میں دیکھا تھا کہ ان کی لاٹری نکلی ہے جبکہ انہوں نے کیش ورڈ ملٹی پلیئر لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔ ان میں ناخن سے کھرچ کر ٹکٹ پر چھپے نمبر آشکار کئے جائے ہیں اور نمبر یکساں ہونے پر مالی انعام ملتا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ کئی برس قبل انہوں نے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ عین کیش ورڈ کے ذریعے 25000 ڈالر جیت گئی ہیں۔ لیکن انہوں نے سوچا نہیں تھا کہ وہ ایک روز اس سے بھی بڑا انعام اپنے نام کرلیں گی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اس رقم سے نیا گھر خریدیں اور بقیہ رقم سرمایہ کاری میں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مشی گن کی مشہور کیش ورڈ لاٹری اس سال جون سے شروع ہوئی ہے اور اب تک ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے انعامات دے چکی ہے۔

The post خواب میں لاٹری جیتنے والی خاتون نے حقیقت میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dIBfoi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...