Urdu news

Wednesday, 1 December 2021

کراچی کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد: کے الیکٹرک نے کراچی کے لئے بجلی29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے  کی تیاری کرلی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

درخواست اکتوبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کی بجلی 29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظورہونے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر51کروڑ60لاکھ روپے اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

The post کراچی کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3luPcKK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...