Urdu news

Wednesday, 1 December 2021

ای وی ایم و آئی ووٹنگ، حکومتی کمیٹی کو الیکشن کمیشن سے رابطے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی رابطہ کمیٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر جلد از جلد نئی قانون سازی پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے۔

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کیلیے بضد ہے، اس ضمن میں نئی قانون سازی کو قابل عمل بنانے کیلیے حکومتی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کا سیکریٹریٹ وزارت پارلیمانی امور میں قائم کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی رابطہ کمیٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر جلد از جلد نئی قانون سازی پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق کمیٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی ووٹنگ اور ای وی ایم پر اعتراضات، مطالبات کا جائزہ لے گی۔

The post ای وی ایم و آئی ووٹنگ، حکومتی کمیٹی کو الیکشن کمیشن سے رابطے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ddwDqa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...