Urdu news

Wednesday, 15 December 2021

کیپٹو پاور سیکٹر کو لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل

 اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گھریلو شعبے کی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھریلو صارفین سے درخواست ہے کہ گیس صرف کھانا پکانے کیلئے استعمال کی جائے، دیگر کاموں کے لیے بجلی کا ہیٹر اور گیزر استعمال کریں۔

ایس این جی پی ایل نے مزید کہا ہے کہ صارفین کمپریسر کے استعمال سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے دوسرے صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے۔

The post کیپٹو پاور سیکٹر کو لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30wG6pK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...