Urdu news

Monday, 13 December 2021

فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

لاہور: فیصل حسنین وسیم خان کی جگہ اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر کردیئے گئے ہیں، وہ وسیم خان کی جگہ اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فیصل حسنین نے انگلینڈ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، اور اسپورٹس  ایڈمنسٹریشن اور فائنانس میں 35 سال کا تجربہ ہے، سٹی گروپ سعودی ایمریکین بنک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں، جب کہ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین اور سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجا نے فیصل حسنین کو چیف ایگزیکٹو پی سی بی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں، پیشہ ورانہ مہارت کے باعث انہیں دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر تعینات کئے جانے والے فیصل حسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے، میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

 

The post فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rWtRhv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...