Urdu news

Wednesday, 31 January 2024

تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات 5 فروری کو ہوں گے

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروائے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ پارٹی ممبران اپنا ووٹ ‘رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول’ کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

31 جنوری 2024 تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہو گی۔

الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز، 2020 میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے۔ پولنگ کا وقت 5 فروری بروز پیر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا۔

کاغذات نامزدگی 1 سے 2 فروری 2024 تک تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری 2024 کی رات 10 بجے تک ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی اور صوبائی سیکرٹریٹس اور ڈیجیٹلی بذریعہ ای میل بھی جمع کرا سکیں گے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل 3 فروری 2024 کو ہو گا۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کروانے کا وقت 3 فروری 2024 رات 10 بجے تک ہوگا۔

انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام فائنل پینلز کی فہرستیں 4 فروری کی شام 4 بجے ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فروری 2024 بروز منگل کیا جائے گا۔

The post تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات 5 فروری کو ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jxBUdlW

تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کردی ہے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سب کو برابر مواقعے کی فراہمی کیلئے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق عام انتخابات کے نتائج رات 1 بجے تک دیں گے اور اس بار آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس سسٹم استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے اور انتخابات بروقت کرانے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، پرامن اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہےْ

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ’موجودہ صورتحال میں وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، عدالتی فیصلوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق پلان میں رد و بدل کرنا پڑا ہے،جس حد تک ممکن تھا کئی حلقوں میں عدالتی فیصلوں کی روشنی میں بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے۔

The post تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کردی ہے، چیف الیکشن کمشنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XIRLCxN

Tuesday, 30 January 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری، الیکشن مہم میں خلل کا خدشہ

 پشاور /  اسلام آباد: خیبر پختون خوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

کے پی کے تمام سرد ترین علاقوں کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے مزید دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں گزشتہ رات کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش ہوئی جبکہ آج بھی شہر میں گہرے بادل چھائے ہیں۔

چترال میں لواری ٹنل پر پہلے سے موجود برف پر مزید برف پڑی ہے۔ سیاح لواری ٹنل اور برف دیکھنے کیلئے چترال پہنچنے لگے ۔ کالاش ویلیز میں برفباری سے مقامی نوجوانوں کیلئے کریک گاڑ (سنو گالف ) کی راہ ہموار ہو گئی۔

لوئر چترال کی بالائی تحصیل لٹکوہ گرم چشمہ کے علاقہ گبور ،مڈکلشٹ ،بگوشٹ جبکہ اپر چترال کے مقامات تریچ، کھوت ،ریچ ، بروغل میں بھی برفباری ہورہی ہے جس سے ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ اور سردی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ چترال میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے الیکشن مہم میں خلل پڑنے کا خدشہ بھی ہے۔

ادھر مری میں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے تین گھنٹے میں ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے اور اگلے تین سے پانچ گھنٹے تک شدید برف باری کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی جبکہ چند علاقوں میں قدرے تیزبارش ریکارڈ ہوئی اور آج بھی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے ۔

The post ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری، الیکشن مہم میں خلل کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/x3CVMlA

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید

 اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 1570 ملین روپے جرمانہ کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی 787 ملین جرمانہ ادا کرسکیں گے جبکہ بشریٰ بی بی بھی 787 ملین جرمانہ ادا کریں گی۔

سماعت کے آغاز پر جج کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا گیا ااور جج نے بانی پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ آپ 342 کا بیان جمع کرائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے تو حاضری کے لیے یہاں بلایا گیا۔

جج نے کہا کہ کل آپ کو ہدایت کی تھی کہ صبح 9 بجے 342 کا بیان لازمی دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ میرا بیان تیار ہے وہ میرے کمرے میں ہے، جس پر جج نے کہا کہ جائیں فوری اپنا بیان لائیں۔ عمران خان نے بتایا کہ بیان میں کچھ چیزوں کو ردوبدل کرنا ہے، جج نے کہا کہ آپ بیان لے آئیں کمپیوٹر پر ٹائپ کریں، بعد میں ردوبدل بھی کرلیں گے۔

جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کی ہدایت کی لیکن بانی پی ٹی آئی واپس نہیں آئے، جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا وہ نہیں آرہے۔ جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے سوال کیا کہ کیوں نہیں آ رہے؟ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جواب دیا کہ وہ کہہ رہے ہیں میرے وکلاء جب تک نہیں آتے میں عدالت نہیں آؤں گا۔

جج نے عدالتی اہلکار کو ہدایت کہ وہ کیس ٹائٹل کی آواز لگائے جس پر عدالتی اہلکار برآمدے میں گیا اور آواز لگائی سرکاری بنام عمران خان اور بشریٰ بی بی لیکن پکار کے باوجود بانی پی ٹی آئی عدالت نہیں آئے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

The post توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rSBGzHd

اڈیالہ جیل پر دہشت گردی کا خدشہ، تین روز میں حملے کی دھمکی آمیز کال موصول

راولپنڈی میں قائم سینٹرل جیل اڈیالہ کی انتظامیہ کو تین دن کے اندر نشانہ بنانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل انتظامیہ کو نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس میں نامعلوم کالر نے آئندہ تین روز میں حملے کی دھمکی دی ہے۔

جیل انتظامیہ کال موصول ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس کوآگاہ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ  دھمکی آمیز کال اڈیالہ جیل کےآفیشل نمبر پر کی گئی، جس کے بعد جیل سپرٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال کے متعلق اطلاع دی گئی۔

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دھمکی آمیز کال کے بعد  سینٹرل جیل اڈیالہ کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کردیاگیا ہے جبکہ جیل کے گرد نواح میں سیکورٹی کو بڑھا کر 8 مقامات پر ناکے قائم کردیے گئے ہیں اور ایلیٹ فورس کے 5 سیکشن بھی مسلسل پیٹرولنگ پر ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سابق وزرا شیخ رشید ،فواد چودھری اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی بھی اسیر ہیں۔

The post اڈیالہ جیل پر دہشت گردی کا خدشہ، تین روز میں حملے کی دھمکی آمیز کال موصول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cN9sIiJ

Monday, 29 January 2024

کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ریڑھی والے سمیت 2 افراد جاں بحق

نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ اس دوران درجنوں شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوگئے ۔

نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے 8 نمبر سیکٹر الیون جی میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی ایس پی وسیم احمد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ تاج محمد کے نام سے کی گئی جس کی ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان ہے ۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے۔

مقتول کے پاس بھی لائسنس یافتہ پستول تھا اور اس نے جیسے ہی اسلحہ نکلا ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک گولی اسے گردن اور دوسری ران پر لگی ۔ موٹر سائیکل سوار تینوں ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں۔

نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک روٹ جی 23 منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 28 سالہ گل محمد جاں بحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی وسیم احمد نے بتایا کہ مقتول پھل فروش تھا جو گدھا گاڑی پر اپنے فروٹ کا ٹھیلا لیکر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مقتول قریبی آبادی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

The post کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ریڑھی والے سمیت 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7UJqxW2

بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کی جائے گی۔ توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل، عمران خان اور شاہ محمود کا حقِ دفاع ختم

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے آج جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

The post بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CxAbnjL

Sunday, 28 January 2024

ملکہ کوہسار مری میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری شروع

 راولپنڈی: ملکہ کوہسار مری میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوگئی جبکہ ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے جھیکا گلی، کشمیر پوائنٹ، مال روڈ اور کلڈنہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی مری نے بعد ازاں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں تمام اہلکار اور مشینری فعال ہیں۔

سہولت مراکز میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اہلکار مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں، مشینری کے ساتھ برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

ڈی سی مری کے مطابق سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے اقدامات کیے ہیں جہاں نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے، اب تک مری میں 0.5 انچ برف پڑی ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ تمام انتظامی ادارے فیلڈ میں متحرک ہیں۔

دوسری جانب، بالاکوٹ و گردونواح میں بارش اور وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جس سے موسم سرد اور خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا۔

شوگران میں 8انچ، سری پائے، ناران اور ملحقہ وادیوں میں ایک فٹ سے زائد برفباری پڑ چکی ہے۔ برفباری کے بعد ناران کا درجہ حرارت منفی 4، کاغان منفی 2 جبکہ شوگران میں منفی 1 تک پہنچ گیا۔

وادی نیلم میں بھی طویل ترین خشک سالی کے بعد برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بالائی وادی نیلم کی سب ویلی گریس، سرگن اور شونٹھر کی رابطہ سٹرکیں بند ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

The post ملکہ کوہسار مری میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4RSfZkB

راولپنڈی میں رییل نکالنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات درج

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی کال پر انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے پر کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف راولپنڈی کے تین تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے، حلقہ  این اے-53 سے امیدوار راجا اجمل صابر کے خلاف بھی ںل تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے، خلاف قانون شہریوں کو جمع کرنے، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالرنے اور شاہراہ عام بلاک کرنے سمیت ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور کار سرکار میں مداخلت کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس نے مقدمات میں گرفتار 10 میں سے 14  ملزمان کو نامزد بھی کیا گیا ہے،  تھانہ جاتلی میں بھی گرفتار 11 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،  تھانہ صدر بیرونی میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جہاں اڈیالہ جیل کے قریب روڈ بلاک کرنے اور اسلحے کی نمائش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمے میں 24 افراد کے خلاف اسلحے کی نمائش، پولیس سے مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج  کیا گیا ہے اور  پولیس نے 6 ملزمان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

The post راولپنڈی میں رییل نکالنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NKk91wl

Saturday, 27 January 2024

ایف سی بلوچستان نے لاکھوں لیٹرز ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

 کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کی سرحد کے قریب انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کی گئی۔

ایف سی نے بلوچستان سے سندھ کی جانب غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

اسمگلرز 10 ٹرکوں میں تقریبا 3 لاکھ 79 ہزار لیٹرز ایرانی ڈیزل سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

The post ایف سی بلوچستان نے لاکھوں لیٹرز ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BTAbhVM

Friday, 26 January 2024

پختونخوا میں آج سے 31 جنوری تک بارشوں اور برفباری کا امکان

 پشاور: خیبر پختونخوا میں آج سے 31 جنوری تک بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج سے 31 جنوری تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کے مطابق ممکنہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں دھند میں کمی کا امکان ہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور  احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں ۔ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

The post پختونخوا میں آج سے 31 جنوری تک بارشوں اور برفباری کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GVE2Fce

ایم کیو ایم کارکن کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ’ٹارگٹ کلر‘ گرفتار

  کراچی: شہر قائد کے علاقے پی آئی بی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کارکن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس نے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کالر گرفتار کیا، جس کی شناخت  مقصود پٹھان ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب جبکہ ایک مقدمے میں مفرور تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم 2005 میں ایم کیو ایم کے کارکن آصف کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ہوچکا ہے اس کے علاوہ  2014 میں دہشت گردی کے مقدمات میں CTD پولیس نے راول پنڈی سے گرفتار کیا۔

ملزم 2017 میں اس نے شاہد عرف لاڈو اور دیگر 2 افراد کے ساتھ مل کر ایک بلڈر کو مارنے کا منصوبہ بنایا لیکن وہ ناکام ہوگیا تھا، اسی دوران شاہد عرف  لاڈو مقابلے میں مارا گیا اور جبکہ مقصود پٹھان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولسی نے بتایا کہ ملزم مقصود پٹھان زخمی حالت میں گرفتار تھانہ بی سیکشن حیدرآباد کے مقدمہ میں کورٹ سے اشتہاری مفرور مجرم ہے۔ملزم مقصود پٹھان  نے ناظم آباد کے قریب ایک دفتر میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پی آئی بی کالونی پولیس نے اُسے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔

The post ایم کیو ایم کارکن کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ’ٹارگٹ کلر‘ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qtC5d8B

پاکستان کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے اقدامات کا خیرمقدم

 اسلام آباد: پاکستان نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام کے تحت دائر مقدمے میں اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آئی سی جے کی جانب سے حکم امتناعی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، عدالت کے پاس اسرائیل کے خلاف کیس سننے کا دائرہ اختیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آئی سی جے نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے سلسلے میں فوری طور پر متعدد اقدامات اٹھائے، نسل کشی کنونشن کے ذریعے ممنوع کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’’عالمی عدالت نے اسرائیل کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو درپیش زندگی کے ناگفتہ بہ حالات سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’ان عارضی اقدامات کے نفاذ کے لیے غزہ کے عوام کو درپیش مصائب کے خاتمے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے‘‘ جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے، اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف فوجی جارحیت اور مجرمانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی عدالت کے فیصلے کو بروقت اور فلسطینی عوام کے لیے انصاف کے حصول اور اسرائیل کے بین الاقوامی احتساب کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھتے ہیں، پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بنیادی انسانی حقوق، وقار اور فلسطینی عوام کی ایک الگ گروپ کے طور پر تشخص کو برقرار رکھا جا سکے جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر، متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق طے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے جبکہ پاکستان نے جنوبی افریقا کی طرف سے 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت اسرائیل کے خلاف آئی سی جے میں دائر درخواست کی حمایت کی ہے۔

The post پاکستان کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے اقدامات کا خیرمقدم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AfBnKIW

Thursday, 25 January 2024

مسلماں ہو تو ایسا ہو ۔۔۔۔۔۔ !

اَخلاق، خُلق کی جمع ہے جس کے معنی عادت، طبعی خصلت، طبیعت، مزاج اور فطرت کے ہیں۔

صاحبِ لسان العرب لکھتے ہیں: ’’خَلق اور خُلق کا معنی فطرت اور طبیعت ہے، انسان کی باطنی صورت کو اس کے اوصاف اور مخصوص معانی کے ساتھ خُلق کہتے ہیں جس طرح اس کی ظاہری شکل و صورت کو خَلق کہا جاتا ہے۔‘‘

اخلاق انسان کے وہ اعمال اور عادات ہوتے ہیں جو اس کی فطرت میں پختہ ہوں نہ کہ بناوٹی اور بلاتکلف اس سے صادر ہوتے ہوں۔ انسان کے اخلاق سے اس کے مزاج اور رویے کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ کس طبیعت کا مالک ہے اور اس کا کردار کن حرکات و سکنات کا جامہ ہے۔

اخلاق کی دو اقسام ہیں: اچھے اخلاق اور بُرے اخلاق۔

فردِ واحد کے اخلاق معاشرے میں مثبت اور منفی انقلاب بپا کرنے کی قوت رکھتے ہیں اور بہترین معاشرے کی تشکیل ہمیشہ بااخلاق افراد سے ہوتی ہے۔ دینِ اسلام نے جو اخلاق کا رول ماڈل رسول کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس کی صورت میں پیش کیا ہے اس میں ہمارے لیے بہترین اسوہ حسنہ ہے۔ آقا کریم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق پر خالقِِ اخلاق کا فرمان ہے، مفہوم: ’’اور بے شک! آپ ﷺ اخلاق کے بہت بڑے مرتبے پر ہیں۔‘‘

آقا کریمؐ کے مزاج شریف پر اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے، مفہوم: (اے حبیبؐ!) ’’خدا کی رحمت سے آپ لوگوں سے نرمی کے ساتھ پیش آتے ہیں اگر آپ کہیں سخت مزاج اور سخت دل والے ہوتے تو یہ لوگ آپ کے پاس سے ہٹ جاتے۔‘‘

حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’مجھے مکارم اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا۔‘‘ ایک روایت میں ہے: ’’مجھے اچھے اخلاق کو مکمل کرنے کے لیے بھیجا گیا۔‘‘

اﷲ تعالیٰ نے حضور رسالتِ مآب ﷺ کو پوری انسانیت کی طرف مبعوث فرمایا ہے۔ آپؐ کی بعثت باعثِ تکمیل اخلاق حسنہ ہے جو ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ زندگی کی ہر جہت میں آقا کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو عملی جامہ پہنا کر اوڑھ لیں، آپ ﷺ کے اخلاق سے متخلق ہوجائیں، آپ ﷺ کے اوصافِ حمیدہ سے متصف ہوجائیں اور بہ حیثیتِ فرد اور بہ حیثیتِ مجموعی آپ ﷺ کی سیرت کو مشعلِ راہ بناکر اپنی ذمے داریوں اور فرائض کی تکمیل کریں۔

بہ الفاظِ دیگر ہر مسلمان سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کرنے کا مواخذہ دار ہے، خواہ انفرادی سطح پر ذاتی معاملات ہوں یا اجتماعی سطح پر کسی عہدہ و منصب پر فرض شناسی کے آداب ہوں زندگی کے ہر شعبے میں آپ ﷺ نے آدمی کے لیے اپنی اخلاقی ذمے داریوں کو بہ طریقِ احسن و اکمل ادا کرنے کا ایک کامل نمونہ پیش فرمایا ہے۔

اخلاقی ذمہ داریاں بہ حیثیتِ فرد:

1: بہ طور والد کے ذمے داری: صاحبِ اولاد ہونا خالقِ کائنات کی بہت بڑی نعمت اور عطا ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے اپنی بیٹیوں اور نواسوں کی بہترین تربیت فرما کر ہر والد کو اس کی اخلاقی ذمہ داریوں کو بہ خوبی ادا کرنے کا مکمل کلیہ عطا فرمایا ہے۔

بچپن سے لے کر جوانی تک، اولاد کی تعلیم و تربیت سے لے کر شادی بیاہ کے معاملات تک اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے سے لے کر انہیں معاشرہ کا کارآمد فرد بنانے تک، غرض یہ کہ ہر زاویے سے اولاد کی تربیت میں والدین کا کیا کردار ہونا چاہیے، آقا کریم ﷺ نے اسے خود کرکے دکھایا اور سمجھایا ہے۔

حدیث مبارکہ ہے: اُم المؤمنین عائشہؓ فرماتی ہیں: کچھ اعرابی حضور نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کیا: آپ لوگ اپنے بچوں کا بوسہ لیتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: ہاں۔ تو ان اعرابیوں (خانہ بہ دوشوں) نے کہا: لیکن ہم تو اﷲ کی قسم! (اپنے بچوں کا) بوسہ نہیں لیتے۔ (یہ سن کر) حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مجھے کیا اختیار ہے جب کہ اﷲ تعالیٰ نے تمہارے دلوں سے رحمت اور شفقت نکال دی ہے۔‘‘ (سنن ابنِ ماجہ)

سیدنا مقدام بن معدی کربؓ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’تم اپنے آپ کو جو کھلاؤ گے، وہ تمہارے لیے صدقہ ہوگا، تم اپنی اولاد کو جو کچھ کھلاؤ گے، وہ بھی تمہاری طرف سے صدقہ ہوگا، تم اپنی بیوی کو جو کچھ کھلاؤ گے، وہ بھی تمہارا صدقہ ہو گا اور تم اپنے خادم کو جو کچھ کھلاؤ گے، وہ بھی تمہاری طرف سے صدقہ ہو گا۔‘‘

(مسند احمد)

2:۔ بہ طور اولاد کے ذمہ داری: حضور ﷺ کی والدہ ماجدہ آپؐ کے بچپن میں ہی انتقال فرما گئیں اور والد ماجد آپؐ کی ولادت سے قبل ہی اس دنیائے فانی سے رحلت فرما گئے لیکن رحمۃ اللعالمین ﷺ کی حیاتِ طیبہ چوں کہ اسوۂ حسنہ ہے اس لیے جب جب آپؐ نے والدین کا ذکر فرمایا ہمیشہ ان سے حسنِ سلوک کا معاملہ رکھنے کی تلقین فرمائی۔

حضور نبی کریم ﷺ نے اولاد کے لیے بہ طور خاص والدین سے حسن سلوک کی ترغیب و تلقین فرمائی ہے۔ ایک شخص نے پوچھا: اﷲ کے رسول ﷺ! لوگوں میں سے (میری طرف سے) حسن معاشرت کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا، مفہوم: تمہاری ماں۔ پھر تمہاری ماں۔ پھر تمہاری ماں۔ پھر تمہارا باپ۔ پھر جو تمہارا زیادہ قریبی (رشتہ دار) ہو، (پھر جو اس کے بعد) تمہارا قریبی ہو۔‘‘

(صحیح مسلم)

ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اﷲ کے رسول ﷺ! والدین کا حق ان کی اولاد پر کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا، مفہوم: وہی دونوں تیری جنّت اور جہنّم ہیں۔‘‘

عبداﷲ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ میں نے حضور نبی کریم ﷺ سے پوچھا: اﷲ تعالیٰ کے نزدیک کون سا عمل سب سے زیادہ پسندیدہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وقت پر نماز پڑھنا۔ پوچھا: پھر کون سا ؟ فرمایا: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا۔ پوچھا: پھر کون سا ؟ فرمایا: اﷲ کے راستے میں جہاد کرنا۔‘‘

(صحیح بخاری)

حضرت عبداﷲ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک صحابی نے حضور نبی کریم ﷺ سے پوچھا: کیا میں بھی جہاد میں شریک ہو جاؤں؟ حضور نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: تمہارے ماں باپ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا: جی ہاں موجود ہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: پھر انہی میں جہاد کرو۔‘‘

3: بہ طور شوہر کے ذمے داری: رشتہ ازدواج سماج کی عمارت کی اکائی تسلیم کی جاتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے اُنسِیّت و محبت کا جو رشتہ نکاح کے ذریعہ رائج فرمایا ہے اس سے حسنِ معاشرت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایک مسلمان جب نکاح کرتا ہے تو حدیث کی رُو سے اس کا ایمان تکمیل پاجاتا ہے، لہٰذا اس رشتۂ اِلتفات میں اخلاق کا دائرہ کار بھی بہت وسیع کیا گیا ہے جس میں لطافت، مزاح، ادب، احسان وغیرہا شامل ہیں۔ رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’دنیا مکمل طور پر متاع ہے اور بہترین متاعِِ دنیا نیک بیوی ہے۔‘‘ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے اہل و عیال کے لیے تم میں سب سے بہتر ہوں۔‘‘ (سنن ابن ماجہ)

حضرت حکیم بن معاویہ قشیریؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اﷲ کے رسول ﷺ! بیوی کا خاوند پر کیا حق ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ، جب تم پہنو تو اسے بھی پہناؤ، اس کے چہرے پر نہ مارو، نہ اسے بُرا بھلا کہو اور (ناراضی پر) صرف گھر میں اس سے علاحدگی اختیار کرو۔‘‘

4: بہ طور سردار (مالک) کے ذمے داری: حضرت زید بن حارثہؓ غلاموں میں سب سے پہلے اسلام قبول فرمانے والے تھے۔ آپ ﷺ کا حضرت زیدؓ سے محبت کا رویہ اس قدر عیاں تھا کہ آپؐ نے انہیں اپنا منہ بولا بیٹا بنایا اور انہیں آزاد فرد کی حیثیت عطا فرمائی۔

5: بہ طور بھائی کے ذمے داری: آقا پاک ﷺ کے سگے بھائی بہن نہیں تھے بل کہ آپؐ کی پرورش آپؐ کے چچا نے فرمائی اور آپؐ کے چچا زاد بھائی حضرت علی المرتضیٰ کرم اﷲ وجہہ الکریم سے حضور نبی کریم ﷺ بے حد محبت فرماتے۔

سیدنا عبداﷲ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے جب مدینہ طیبہ میں اُخوت یعنی بھائی چارہ قائم فرمایا تو حضرت علی المرتضیٰؓ روتے ہوئے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اﷲ! ﷺ آپ نے سارے صحابہ کرامؓ کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا مگر مجھے کسی کا بھائی نہ بنایا۔ حضورِ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: (اے علی!) تم دُنیا میں بھی میرے بھائی ہو اور آخرت میں بھی میرے بھائی ہو۔‘‘ (سنن ترمذی)

6: بہ طور اعزاء و اقرباء کے ذمے داری: حضور نبی کریم ﷺ نے اپنے رشتہ داروں پر خرچ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا: ’’دینے والے کا ہاتھ اوپر (برتر) ہوتا ہے، پہلے اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں پر خرچ کرو پھر درجہ بہ درجہ اپنے قریبی رشتہ داروں پر۔‘‘

حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ کی اہلیہ نے حضور نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ یا رسول اﷲ ﷺ! میرا شوہر ضرورت مند ہے کیا میرے لیے اس کو صدقہ دینا جائز ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ہاں! تمہیں اس صدقے کا دہرا اَجر ملے گا۔‘‘

7: بہ طور پڑوسی کے ذمے داری: دین اسلام معاشرت کا جو تصور پیش کرتا ہے وہ ناصرف فرد کی ذاتی تسکین و تسلی کا ضامن بنتا ہے بل کہ معاشرے کے دوسرے افراد کے لیے بھی خیر و عافیت اور دردِ دل کی فضا ہم وار کرتا ہے۔

معاشرتی نظام میں سب سے پہلا حق پڑوسیوں کا ہوتا ہے اور آقا پاک ﷺ نے پڑوسیوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے والوں کو افضل و برتر فرمایا ہے، ’’اﷲ تعالیٰ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھیوں کے لیے بہتر ہو اور اﷲ تعالیٰ کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے بہتر ہو۔‘‘ (سنن تّرمذی)

سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کا ہمسایہ اس کے فساد سے محفوظ نہیں۔‘‘ (صحیح مسلم)

سیدنا عبداﷲ ابن عباسؓ نے سیدنا عبداﷲ ابن زبیرؓ کو خبر دیتے ہوئے کہا: میں نے حضور نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’وہ شخص مومن نہیں ہے جو خود سیر ہو کر کھاتا ہے جب کہ اس کا پڑوسی فاقوں میں زندگی بسر کر رہا ہے۔‘‘ (البخاری)

اخلاقی ذمہ داریاں بہ حیثیتِ مجموعی: حضرت ابوبکرؓ بیان فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے یوم نحر کو ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’بے شک! تمہارے خون، تمہارے مال اور تمہاری آبروئیں، تم (میں سے ہر ایک) پر اسی طرح حرام ہیں جیسا کہ آج کے دن کی، آج کے اس مہینے میں تمہارے اس شہر کی حرمت ہے۔‘‘

ایک موقع پر ارشاد فرمایا: ’’آگاہ رہو! ان چار باتوں سے بچنا: اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا، خدا کی حرام کردہ کسی جان کو ناحق قتل نہ کرنا، زنا نہ کرنا اور چوری نہ کرنا۔‘‘ (مسند احمد)

حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’سنو! ظلم نہ کرنا، سنو! ظلم نہ کرنا، سنو! ظلم نہ کرنا۔ کسی شخص کا مال اس کے دل کی خوشی کے بغیر لینا حلال نہیں ہے۔‘‘

اﷲ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

The post مسلماں ہو تو ایسا ہو ۔۔۔۔۔۔ ! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zZmtPVg

عباسی شہید اسپتال کی پارکنگ میں بچے کی پیدائش

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں قائم عباسی شہید اسپتال کی پارکنگ میں رکشہ میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نسیم کے مطابق شعبہ زچہ و بچہ کی تزئین و آرائش کا کام تین ماہ سے جاری ہے اس لئے جو مریض رجسٹرڈ ہیں ان کا او پی ڈی میں معائنہ کراکے انہیں سوبھراج یا دیگر اسپتال بھیج دیتے ہیں تاہم یہ مریضہ پہلی بار اسپتال آئیں۔

ایم ایس عباسی شہید اسپتال نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، ان کے شوہر نے جیسے ہی اسپتال کی او پی ڈی میں آکر اطلاع دی تو شعبہ امراض زچہ و بچہ کی ڈاکٹر سمیرا نے عملے کے ہمراہ پارکنگ میں جاکر کامیاب ڈیلیوری کرائی ،کیونکہ اتنا وقت بھی نہیں تھا کہ انہیں کسی کمرے میں منتقل کیا جاتا۔

ڈاکٹر نسیم نے بتایا کہ زچہ و بچہ صحت مند ہیں اور دونوں کو سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد بھیج دیا ہے۔

The post عباسی شہید اسپتال کی پارکنگ میں بچے کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9E0JO8f

زرمبادلہ کے ذخائرمیں 24 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

 اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 13 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت قسط کی وصولی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مجموعی مالیت 5 ارب 7 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف سے قسط کی وصولی کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور مجموعی ذخائر 13 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

 

The post زرمبادلہ کے ذخائرمیں 24 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6zCfmSQ

Wednesday, 24 January 2024

کیچ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور اغوا

تربت: بلوچستان کے علاقے کیچ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کو نامعلوم افراد اغو کر کے لے گئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے تربت کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں ٹیلی کام کمپنی کے پانچ مزدوروں کو مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ اغوا ہونے والے مزدور وں کا تعلق پنجاب سے ہے، جن کی بازیابی کیلیے ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پانچوں مزدوروں کی گمشدگی کا اُس وقت علم ہوا جب وہ آوران میں اپنے دفتر نہیں پہنچ سکے۔

مزدور موبائل ٹاور کی تنصیب کا کام کررہے تھے جنہیں اطلاعات کے مطابق ڈنڈار ڈھلے بازار کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے۔

The post کیچ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور اغوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9T87Z5K

لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر11 افراد گرفتار

 لاہور: پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے پر 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان کو اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور  نمائش پر گرفتار کیا گیا، جن میں سے 5 ملزمان کو ستوکتلہ پولیس نے گرفتار کیا، تین ملزمان کو قلعہ گجر سنگھ پولیس اور تین ملزمان کو نصیر آباد پولیس نے گرفتار کیا۔

لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا۔

The post لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر11 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/E5eqiTt

Tuesday, 23 January 2024

تحریک انصاف پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے

 پشاور: انتخابی نشان سے محروم تحریک انصاف پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔

الیکشن رولز 2017 کے رولز 94 کے مطابق آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوار کامیابی کی صورت میں اسی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکیں گے  جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جاری کیا ہوا۔ رولز کے تحت تحریک انصاف کے آزاد امیدوار کامیابی کی صورت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کرسکیں گے۔

تحریک انصاف کے سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رولز کے حوالے سے علم ہے لیکن متبادل آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین کے مطابق نہ کرنے پر تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انتخابی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد تحریک انصاف کے پارلیمانی سیاست کے دروازے بھی بند ہورہے ہیں۔اس حوالے سے الیکشن رولز 2017 کے سیکشن 94 کے مطابق آزاد امیدوار 3روز میں سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرے گا اسی  رولز 94 میں وضاحت کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت کا مطلب جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان جاری کیا گیا ہے جس کی وضاحت یوں کی گئی ہے:

(For the purpose of this rule, the expression “political party” means a political party to which a symbol has been allocated by the Commission)

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ الیکشن رولز کے مطابق آزاد امیدوار اسی سیاسی جماعت میں شمولیت کرے گا جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان جاری کیا گیا ہو اور تحریک انصاف کو انتخابی نشان جاری نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی ان کی جانب سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں مل سکا۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے جیت کی صورت میں تحریک انصاف میں شامل کے حلف بھی اٹھا رکھے ہیں۔اس حوالے سے سابق صوبائی وزیر اور آزاد امیدوار تیمور سلیم جھگڑا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جو آئین کہتا ہے اور رولز میں ہے اس کے خلاف ہم نہیں جا سکتے۔پارٹی کے علم میں یہ بات ہے اور ہم مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ ہم عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں اور تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن پر غور کررہی ہے۔

The post تحریک انصاف پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/86v3a4O

کراچی: شادی سے گھر واپس جاتے خاندان کو ٹریلر نے کچل دیا، ماں اور بیٹی جاں بحق

  کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پیٹرول پمپ کے قریب شادی سے گھر واپس جانے والی موٹرسائیکل کو تیز رفتار ٹریلر نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ٹریلر کی زد میں آنے والی موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوئیں جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ موٹرسائیکل چلانے والا شخص معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ رہا۔

ڈاکٹرز کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں خواتین کا چہرہ اور سر بری طرح سے متاثر ہوا تھا، جس کے نتیجے میں اُن کی موت ہوگئی۔ اسپتال میں لاشوں کی شناخت 42 سالہ نادیہ زوجہ نیاز جبکہ 15 سالہ شمائلہ کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار میاں ، بیوی اور بیٹی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے کہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

واقعے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹریلر پر پتھراؤ کر کے اُسے کے شیشے توڑے اور پھر ٹرک کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کیا۔

The post کراچی: شادی سے گھر واپس جاتے خاندان کو ٹریلر نے کچل دیا، ماں اور بیٹی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MjldDJq

پی آئی اے کی ایک اور خاتون ایئرہوسٹس کینیڈا پہنچ کر سلپ

  کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ٹورنٹو فلائٹ پر تعینات ائیر ہوسٹس مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی جو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پہنچی اور پھر لاپتہ ہوگئی۔

مبینہ طور پر سلپ ہو جانے والی خاتون ایئرہوسٹس کوواپسی کی پرواز پر ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز 784 پر فرائض انجام دینا تھے۔

فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہو۔ ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کینیڈا میں سلپ ہونے والے تمام فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post پی آئی اے کی ایک اور خاتون ایئرہوسٹس کینیڈا پہنچ کر سلپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FxTvcKe

خوشاب میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

 لاہور: پنجاب کے علاقے خوشاب میں شوہر نے بیوی کو بیٹی پیدا ہونے پر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے خوشاب میں تھانہ نوشہرہ کی حدود خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد شوہر محمد شہزاد کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ بیٹی کی پیدائش پر خوش نہیں تھا جس کی وجہ سے اُس نے بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل پولیس کو مددگار 15 پر کال کر کے ملزم نے اطلاع دی کہ اُس کی بیوی نے خودکشی کرلی ہے۔ واقعے کے بعد ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

پولیس تفتیش میں محمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ اس نے خود ہی اپنی بیوی کو قتل کیا ہے، مقتولہ رابعہ کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا اس کے خاوند محمد شہزاد کو رنج تھا۔

The post خوشاب میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ryl5gmI

Monday, 22 January 2024

ننھی کلیوں کو رندنے سے بچائیے!

آئے روز معصوم کلیوں کو روندھے جانے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور پھر بچوں کو اس حوالے سے خصوصی تعلیم کی ایک بحث شروع ہوجاتی ہے۔

میں نہیں سمجھتی کہ آپ اپنے بیٹا یا بیٹی کا ہاتھ پکڑے انھیں سامنے بیٹھائے اور کوئی لیکچر دے ڈالیں، کچھ فعل بے ضرر ہوتے ہیں، مگر وہ فعل ہی بچوں کا مستقبل محفوظ کررہے ہوتے ہیں معمعولی سے کچھ امور ایسے ہیں، جو مائیں سرانجام دے رہی ہوتی ہیں اور انھیں احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ غلط کررہی ہیں ان امور سے خود کو روک کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے آئیں ان چند امور کی جانب میں آپ کی توجہ مبذول کراتی ہوں۔

کزن کے ساتھ باہر آنا جانا

ہم ایک ایسے معاشرے کا حصہ ہے جہاں بہت سی جگہوں پر مشترکہ خاندانی نظام موجود ہیں۔ سب اکٹھے رہتے ہیں، ایسے میں کزن بھی اکٹھے اٹھتے بیٹھتے ہیں، دوستانہ ماحول کھیل کود معمول کا حصہ ہوتا ہے اور اس کا ہونا بھی کچھ غلط نہیں۔ مگر بچیوں کو غیروں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ بڑے ہونے کے دوران کزن کے ساتھ بھی باہر بھیجنے سے گریز کیا جائے تاکہ وہ کسی غیر کے ساتھ باہر جانے سے خود ہی اجتناب برتے۔

٭  پبلک ٹرانسپورٹ میں احتیاط

اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ رکشے کی پچھلی سیٹ پر خواتین سوار ہیں اور آگے ڈرائیور کے ساتھ چھوٹی عمر کی بچی بیٹھی ہوئی ہے۔ جو ماں اس وقت پچھلی سیٹ پر براجمان ہوتی ہے اس کی یہیں سوچ ہوتی ہے کہ چوں کہ وہ ساتھ ہے اس لیے ڈرائیور کوئی بدنیتی نہیں کرے گا، یقیناً ڈرائیور آپ کے زیر نگرانی ہونے کے باعث کسی بھی عمل سے خود کو باز رکھے گا۔ مگر جب آپ موجود نہیں ہوں گی اور اسکول وین ڈرائیور بچی کو اگلی سیٹ پر اپنے ساتھ بٹھائے گا، تو وہ اسے غلط نہیں سمجھے گی کیوں کہ وہ آپ کے زیر نگرانی ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ چکی ہوگی۔

٭ استاد کے پاس اکیلے پڑھنے بھیجنا

یوں تو ہمارے معاشرے میں پردے کا رواج روز بہ روز کم ہورہا ہے، مگر اگر آپ پردہ کرتی ہیں اور گھر میں کوئی ’ٹیوٹر‘ یا قاری صاحب بیٹا بیٹی کو پڑھانے آتے ہیں، تو اس بات کا دھیان رکھیے کہ کبھی بند کمرے میں بچے کو اکیلے پڑھنے نہ  بھیجیے جس کمرے میں بچہ پڑھ رہا ہو اس کہ آس پاس موجود رہیے اور اگر آپ کے لیے چل پھر کر دھیان رکھنا ممکن نہیں تو بہتر ہے برقع پہن کر اس کمرے میں ہی بیٹھ جائے جہاں بچے کو پڑھایا جا رہا ہے ۔

٭  باہر رہنا

آج کل زیادہ دیر باہر رہنا اور رات گئے گھر لوٹنا عام ہوتا جا رہا ہے، مگر ہمیں ہمیشہ اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے بچوں کو ایسے موقع پر باہر بھیجتے ہوئے احتیاط کریں، کہ ان کے ساتھ کوئی بڑا ہو، اور وہ لوگ کس عمر کے لڑکے لڑکیاں ہیں وغیرہ وغیرہ۔

یہ تو وہ عوامل ہوگئے جو بے دھیانی میں ہو رہے ہیں اور ان سے اجتناب ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر اپنا کر بھی بچوں کو سمجھایا جاسکتا ہے۔

٭  حرکات و سکنات

جیسے جیسے بچے بڑے ہونے لگتے ہیں ویسے ویسے ان کا مشاہدہ بڑھنے لگتا ہے اس لیے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اردگرد کے ماحول میں موجود حرکات و سکنات پر غور کیا جائے اور ان عناصر سے دور رکھا جائے جس سے صنفی جذباتی تحریک ملنے کا اندیشہ ہو ۔

٭  چینل کنٹرول

افسوس یہ ہے کہ ہمارا کچھ چینلزیادہ ہی آزاد ہوگئے ہیں۔ اس لیے اس امر کی ضرورت ہے کہ ٹی وی پر چلنے والے مواد پر نظر رکھی جائے، موبائل پر احتیاطی تدابیر رکھی جائیں، تاکہ بچوں کی عمر کے موافق مواد ہی ان کے سامنے ہو۔ ان کے سامنے فلموں اور ڈراموں کو دیکھنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیجیے۔

٭  علیحدہ کمرے

سات سال کی عمر کے بعد اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ بچوں کے کمرے الگ کر دیے جائیں، بالخصوص بہنوں اور بھائیوں کے کمرے الگ ہونا ضروری ہیں۔

٭  اخلاقیات

بچوں کو یہ بات سیکھائیے کہ وہ والدین کے بھی کمرے میں آنے سے پہلے دروازے پر دستک دیا کریں، تاکہ انھیں اس بات کا اندازہ ہو کہ ہر کسی کی کچھ حدود ہوتی ہیں اور ان کا احترام کرنا ان پر فرض ہے، پھر وہ ہمیشہ دروازہ کھٹکھٹا کر ہی کمرے میں آئیں گے۔

٭  جانچ پڑتال

آپ کو اگر کبھی اپنا بچہ بلاوجہ اداس دیکھائے دے، تو اس سے ضرور جانچ پڑتال کریں، تاکہ ان ہونی ہونے سے پہلے روکی جاسکے۔ عمومی طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ قریبی رشتے دار بچوں کی پشت پر ہنسی مذاق میں ہاتھ مار دیتے ہیں، میرے خیال میں اس عمل سے گریز کرنا ضروری ہے، تاکہ بچے کے اندر اس حوالے سے آگاہی آئے کہ ان مقامات کا تعلق شرم وحیا سے ہے، اور اس جگہ کسی کو چھونا نہیں چاہیے۔

ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ سب سے اہم ہے والدین کا دوستانہ رویہ اور اس بات کا احساس کہ ہر ذمہ داری کو کسی دوسرے کے ساتھ بانتا جا سکتا ہے، مگر بری الذمہ نہیں ہوا جا سکتا، چاہے وہ اسکول، مدرسہ لینے یا چھوڑنا ہو یا پھر پڑھانا، والدین کو ہی چوکنّا رہنا پڑتا ہے۔ کچھ بہت ہی اپنے ہوتے ہیں جن پر اعتبار کیا جا سکتا ہے اور وہ پھر آپ کے ہی والدین ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ کچھ عوامل سے خود کو روکا جائے۔

The post ننھی کلیوں کو رندنے سے بچائیے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/V4etk83

تربیت بیٹوں کی بھی ضروری ہے!

جس گھر میں بیٹیاں زیادہ اور بیٹے کم ہوں، وہاں عموماً بیٹوں کو ضرورت سے زیادہ لاڈ پیار دیا جاتا ہے کیوں کہ وہی خاندان کے وارث ہوتے ہیں۔ کیا انھیں تمیز تہذیب سیکھانا ماں باپ کی ذمہ داری نہیں ہے۔

کہتے ہیں کہ بیٹے ماؤں کے زیادہ قریب ہوتے ہیں اور ان کے لاڈلے بھی ہوتے ہیں۔ ماں ہی ہوتی ہے، جو انھیں بگاڑنے اور سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان کی بہت سی باتیں باپ سے چھپا لیتی ہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بیٹوں کی پردہ پوشی نہیں بلکہ انھیں سمجھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ رات کو گھر کب واپس آیا ہے؟ کس وقت آیا اور کس کے ساتھ تھا سب کچھ پوچھیں اور باپ کو بھی اس کے معمولات ضرور بتائیں تاکہ انھیں معلوم ہو کہ ان کا بیٹا کیسے لوگوں میں اٹھتا بیٹھتا ہے۔ یہ مت کہیں کہ وہ باہر نکلا ہی نہیں، یعنی اس کے کاموں پر پردہ نہ ڈالیے۔

بیٹے کی پردہ داری کرتے اس وقت آپ کو بالکل احساس نہیں ہوتا کہ آپ کس قدر غلط کر رہی ہیں۔ جب بیٹے گھر دیر سے لوٹیں تو ان سے باز پُرس کرنا ماں باپ دونوں کی ذمہ داری ہے۔

اس بات کا بالکل یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ڈنڈا ہی اٹھا لیں اور مار پیٹ شروع کر دیں بلکہ شروع دن سے بچوں میں عادت ڈالیں کہ رات کے وقت بلا ضرورت گھر سے نہیں نکلنا، اگر کوئی بہت ضروری کام ہے تو گھر پر بتا کر جائیں اور جلدی واپس آجائیں۔کچھ ایسی سرگرمیاں رکھیں کہ بچوں کو رات کے وقت باہر جانے کا موقع ہی نہ ملے۔

یہ نہیں کہتے کہ اس پر سختی کریں، بلکہ آپ کو چاہیے اسے سمجھائیں اور اپنی معاشی حالت کا احساس دلائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اپنی خواہشات کی رو میں بہ جائے۔ماں باپ دونوں کو چاہیے کہ وہ بیٹوں کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ انھیں بات کرنے کا طریقہ سلیقہ سیکھائیں اور ذمہ داریوں کا احساس چھوٹی عمر سے دلائیں۔ بیٹوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنا چاہتی ہیں، تو انھیں اخلاقیات سکھائیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ سرگرمیاں بتائیں گے، جن پر عمل کر کے آپ اپنے بیٹوں کی بہت عمدگی سے زیادہ وقت گھر میں رہنے پر آمادہ کرسکتی ہیں۔

جیسا کہ سب مل کر کسی دل چسپ کتاب کا مطالعہ کریں اور اگلے دن بچوں سے اس کتاب سے سوالات کیے جائیں اور جس کے جواب ٹھیک ہوں، اسے انعام دیا جائے۔

بچوں کو انعام میں گھر پر کچھ منگوا کر کھلا دیں یا ان کی ضرورت کی اشیا میں سے کچھ لے کر دے دیں اسی پر بچے خوش ہو جائیں گے۔

گھر پر اپنے بیٹوں کے قریبی دوستوں کو بلائیں ان سے بات چیت کریں ان کا تعارف حاصل کریں، ان کی سرگرمیوں اور رجحانات کی سن گن لیں۔ بالخصوص باپ ان کے پاس بیٹھے اور اسے معلوم ہو کہ وہ کس قسم کی صحبت رکھتے ہیں۔ اس طرح ان کے دوستوں کو بھی معلوم ہوگا کہ ان کے دوست کے والد کس مزاج کے ہیں اور وہ ان کے سامنے کس طرح پیش آئیں۔

بچوں کو کبھی دوستوں کے گھر ٹھیرنے کی اجازت نہ دیں، انھیں اپنے ساتھ ہی کسی تقریب میں شرکت کے لیے لے جائیں اور چاہے کتنی دیر کیوں نہ ہو جائے، انھیں واپس بھی اپنے ساتھ لے کر آئیں۔ اسکول، کالج کے ٹرپ کے ساتھ بہت تسلی کے بعد جانے کی اجازت دیں جس طرح بیٹیوں کے لیے پریشان ہوتے ہیں نہ اسی طرح بیٹوں کو بھی رنگین تصویر دکھانے والوں سے بچائیں۔ موبائل فون کی لت ایسی ہے کہ اچھے سے اچھے کو خراب کر دیتی ہے۔

ایسے بہت سے طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ بچوں کو پیار سے اپنی پسند کے سانچے میں ڈھال سکتے ہیں۔ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو کام میں لائیں اور انھیں اپنے جذبات کہانیوں اور رنگوں سے لکھنا سیکھائیں۔

ان کے دل میں ہمدردی کا جذبہ پیدا کریں، انھیں سمجھائیں کہ خوابوں کی دنیا بہت چھوٹی ہے اور حقیقت کی دنیا بہت بڑی ہے۔بچوں کو ایک مقصد دیں، تاکہ وہ اس پر ہی اپنی توجہ مرکوز کریں، انھیں برگزیدہ ہستیوں اور تاریخ کے سبق آموز واقعات سنائیں اور بتائیں کہ انھوں نے اپنے دامن کو کس قدر شفاف اور پاکیزہ رکھا اور خود کو برائیوں سے کس قدر دور رکھا۔

ماؤں کو چاہیے کہ بیٹوں کو باپ کے قریب زیادہ رکھیں۔ باپ بیٹوں کا آپس میں جتنا تعلق اچھا ہوگا اتنا ہی وہ ایک دوسرے کو سمجھیں گے اور دوستوں سے باتیں کرنے کے بہ جائے باپ سے کرنے لگیں گے۔ اگر آپ بیٹوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنا چاہتی ہیں، تو انھیں اخلاقیات سیکھائیں۔

بیٹوں کو اتنی فوقیت نہ دیں کہ وہ خودسری کی حدود پار کرنے لگیں۔ عورت کی عزت کرنا سیکھائیں اور بتائیں کہ عورت صرف ماں اور بہن کے روپ میں نہیں بل کہ ہر روپ میں قابلِ عزت ہے۔

The post تربیت بیٹوں کی بھی ضروری ہے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zYfwnmW

کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، تھانے کے سامنے مزاحمت پر دکاندار قتل

  کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری سے واردات کرتے ہوئے تھانے کے سامنے دکاندار کو قتل اور 3 افراد کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکوؤں نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مبینہ ٹاؤن تھانے کے سامنے ملک شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے میں والے شخص کی شناخت 40 سالہ عبدالباری کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد کی شناخت 42 سالہ وسیم ، 35 سالہ فرحان علی اور 30 سالہ محمد ایوب کے نام سے کی گئی، مقتول کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈیوٹی افسر مبینہ ٹاؤن اے ایس آئی در محمد نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا عبدالباری دکان کا مالک تھا جبکہ ایک موٹر سائیکل پر 2 ملزمان آئے تھے ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 10 خول ملے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کی جانب سے 10 فائر نہیں کیے جاتے ہیں، پولیس جائے وقوعہ کے قریب نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز تلاش کر رہی ہے تاکہ فائرنگ کی وجہ کے تعین اور ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے۔

دریں اثنا بفرزون سیکٹر 15 اے 2 میں لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر بچی زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 6 سالہ اریبہ کے نام سے کی گئی۔

The post کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، تھانے کے سامنے مزاحمت پر دکاندار قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kWx39SQ

Sunday, 21 January 2024

پاک ایران کشیدگی… پاکستان نے قومی خودمختاری کا بہترین دفاع کیا!

’’پاک ایران حالیہ کشیدگی‘‘کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ ، سیاسی اور دفاعی تجزیہ نگاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

جاوید حسین

(سابق سفارتکار)

ایران نے ہمارے سرحدی علاقوںمیں حملے کیے ہیں جو افسوسناک بھی ہیں اور تشویشناک بھی۔افسوس اس لیے کہ ہمارے دوست ملک نے ایسا کیا جو سمجھ سے باہر ہے۔ اس کی مختلف توجیہات پیش کی جا رہی ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ایسی دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جن کا تعلق اسرائیل سے ہے، ایسا لگتا ہے کہ نان ریجنل پاورز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، حالیہ حملوں کے پیچھے بھی وہ کار فرما ہیں۔

بھارت تو پہلے سے ہی ایران سے ہمارے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ ایران سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری نے سب پول کھول دیے تھے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ ایران کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، بھارت اسے سپورٹ کر رہا ہے یہ سب کو معلوم ہے۔ میں جب ایران میں تعینات تھا تو اس وقت جنداللہ جو جیش العدل سے پہلے تھی، وہ ایران میں حملے کرتی تھی۔ ایران کا یہ خیال تھا اسے نان ریجنل پاورز کا تعاون حاصل ہے۔

ا سے اسرائیل، امریکا اور برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں سپورٹ کر رہی ہیں۔ ہمیں ایران سے شکایت تھی کہ اس کی سرزمین ہماری خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اگر دونوں ممالک کی شکایات میں صداقت ہے تو یہ دونوں کہ لیے ہی لمحہ فکریہ ہے لہٰذا انہیں چاہیے کہ ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرانے کے بجائے ان عناصر کے خلاف جوائنٹ آپریشنز کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ مشاورتی اقدامات کیے جائیں کہ جس کے پاس بھی انفارمیشن ہو وہ دوسرے کے ساتھ شیئر کرے اور اپنی سرحد کو دوسرے کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، اسی میں دونوں ممالک کا مفاد ہے۔ 16، 17 جنوری کی درمیانی رات ایران نے جو کیا وہ غلط تھا۔ا س سے ہماری خودمختاری اور سالمیت متاثر ہوئی۔

پاکستان نے موثر انداز میں اس کا جواب دیا۔ ہمارے جوابی حملوں میں کوئی ایرانی نہیں مارا گیا بلکہ صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی نہیں کی بلکہ ڈرون، میزائل اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔

پاک ایران کشیدگی دونوں ممالک کے حق میں نہیں، اس معاملے کو سفارتی انداز میں ہی حل ہونا چاہیے۔ا س حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی نے جو فیصلہ کیا وہ درست ہے۔ سفارتی تعلقات کا فروغ دونوں کے حق میں ہے۔

اس میں چین کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔ ہمیں اس سارے معاملے میں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ایران کو کس نے گمراہ کیا؟ چند روز قبل بھارتی وزیر خارجہ نے ایران کا دورہ کیا تھا، ہمیں اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔اس میں نان ریجنل طاقتوں کے کردار کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔

بڑی طاقتوں کا تو فارمولا ہی تقسیم اور راج کرنا ہے۔ صدام حسین کو بھی غلط گائیڈ کیا گیا تھا کہ ایران کی حالت بری ہے، وہ لڑ نہیں سکے گا۔ پھر صدام حسین نے حملہ کر دیا اور 8 سال تک جنگ جاری رہی جس میں دونوں کا نقصان ہوا اور فائدہ انہوں نے اٹھایا جنہوں نے غلط رپورٹس دی اور مس گائیڈ کیا۔ افغانستان اور طالبان کے معاملے میں بھی ایسے ہی معاملات تھے اور پھر 9/11 کے بعد امریکا خود آگیا۔

حالیہ معاملے میں بھارت اور مغربی ممالک کے عمل دخل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ میں جب ایران میں تعینات تھا تو اس وقت بھارتی وزیر خارجہ نے ایران کا دورہ کیا اور اپنے سٹاف کے ساتھ میٹنگ میں یہ بات کی کہ ہم ایران اور پاکستان کے تعلقات کو اتنا خراب کریں گے کہ آئندہ اگر پاکستان کے ساتھ ہمارے مسائل پیدا ہوں تو پاکستان، ایران کی سپورٹ حاصل نہ کرسکے۔

یہ خفیہ بات چیت تھی جو ہم تک پہنچی۔ اس کی روشنی میں سوال یہ ہے کہ کیا ہم انجانے میں بھارت کی سٹرٹیجی کا شکار تو نہیں ہو رہے؟یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب بھی ہمارے اور بھارت درمیان مسائل پیدا ہوئے، ایران نے ہمیں سپورٹ کیا لہٰذا اس کے ساتھ بہترین تعلقات ہمارا لانگ ٹرم منصوبہ ہونا چاہیے۔

قائداعظمؒ نے جب ایران میںا پنا سفیر بھیجا تو انہیں خصوصی طور پر یہ کہا کہ میں جس ملک میں بھیج رہا ہوں اس کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات ہونگے۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ پاکستان اور ایران کی سکیورٹی ایک دوسرے سے لنک ہے لہٰذا کشیدگی کو کم اور دوستی کو فروغ دینا چاہیے۔

کرنل (ر) فرخ چیمہ

(دفاعی تجزیہ نگار)

فساد اور رد فساد میں انتہائی باریک لکیر ہوتی ہے۔ جنگ کی صورت میں دونوں فریقین ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرا رہے ہوتے ہیں لیکن پاک، ایران حالیہ کشیدگی میں واضح ہے کہ ایران نے فساد شروع کیا جو بلاوجہ ہے۔ ایران کا یہ حملہ ہماری سالمیت پر حملہ ہے جس کا افواج پاکستان نے انتہائی موثر انداز میں دفاع کیا اور جوابی حملے کرکے واضح کر دیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت ناقابل تسخیر ہے۔

خودمختار ممالک کا یہی انداز ہوتا ہے کہ اگر کوئی سرحدی خلاف ورزی کرے  تو ایسا جواب دیا جاتا ہے کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو۔پاکستان نے ایران کے میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے جمعرات کو علی الصبح ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

’’مرگ برسرمچار آپریشن‘‘ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان میں حالیہ حملوں کے ذمہ دار تھے۔ حملے میں ڈرونز، راکٹوں، بارودی سرنگوں اور سٹینڈ آف ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ کولیٹرل نقصان سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی گئی۔

اس کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں کسی شہی یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ایران کے پاکستان پر حملے کے حوالے قیاس آرائیاں ہی ہیں۔ خود ایران کے پاس اس کا ٹھوس جواب نہیں ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ایران فرسٹیشن کا شکار ہے ۔ وہ اسرائیل میں کچھ نہیں کر سکا لہٰذا اب جنگ کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتا ہے۔اسے معلوم ہے کہ پاکستان مسائل میں پھنسا ہے۔ افغانستان کے ساتھ بھی مسائل ہیں، افغان مہاجرین کا معاملہ بھی ہے۔ اب اگر ایران کے ساتھ بھی معالات کشیدہ ہوجائیں تو پاکستان کے لیے معیشت اور تجارت مشکل ہوجائے گی۔

یہ سب کو واضح ہونا چاہیے کہ مشکل ضرور ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو بھی یہ اجازت دے دی جائے کہ وہ ہماری خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کرے۔ پاکستان نے ایران کو درست جواب دیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ ہماری افواج ہر طرح سے تیار ہیں۔ یقین ہے کہ اب ایران ایسی حرکت نہیں کرے گا لیکن ہمیں پھر بھی چوکنا رہنا ہوگا۔

ایران ہمارے ملک میں فرقہ واریت کو بھی ہوا دے سکتا ہے، اس سے ہمارے لیے اندرونی طور پر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہٰذا ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا۔ ملک میں نئی قیادت کی فارمیشن ہورہی ہے، ہم عام انتخابات کی طرف جا رہے ہیں، ایسے میں ایران کا حملہ لمحہ فکریہ ہے۔ ملکی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت سب سے پہلے ہے، قوم کو یکجان ہوکر مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

(سیاسی تجزیہ نگار)

ایران کے پاکستان میں حملوں کے حوالے سے سب سے بڑا اور اہم سوال یہ ہے ایران نے حملہ کیوں کیا؟ حملہ تو اس وقت کیا جاتا ہے جب سفارتی راستہ بند ہوچکا ہو۔ یہاں تو پاک، ایران سفارتی تعلقات بہتر تھے۔ دونوں ممالک میں تجارت ، افواج کی مشترکہ مشقیں اور قیادت سے ملاقاتیں ہو رہی تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ کی ہمارے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی مگر بعدازاں اچانک حملہ کر دیا گیا۔ میرے نزدیک اس کا جواب خود ایران کے پاس بھی نہیں ہے کہ یہ حملہ کیوں کیا گیا بلکہ وہ ناقابل فہم توجیہات پیش کر رہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ایران میں فیصلہ سازی میں ’ڈیپ سٹیٹ‘ شامل ہے۔ پاکستان کے حوالے سے ایران کا اندازہ غلط نکلا۔ اسے شاید یہ خیال تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں، پاکستان اس وقت مسائل میں گھرا ہوا ہے لہٰذا جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔پاکستان نے اس معاملے پر بہترین ردعمل دیا ہے۔ پاکستان نے پہلے سفارتی محاذ پر بھرپور جواب دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے بھاری دل کے ساتھ جوابی کارروائی کی ہے۔

میرے نزدیک پاکستان نے اس معاملے میں نپا تلا ردعمل دیا ہے۔ جوابی حملوں میں کوئی بھی ایرانی ہلاک نہیں ہوا بلکہ صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان کے خلاف متحرک تھے۔ ایران کی بات کریں تو اس میں فرسٹیشن نظر آتی ہے۔ اسرائیل کا معاملہ، جنرل قاسم سلیمانی کا قتل اور پھر ان کی برسی پر حملہ جس میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، اس سب میںایران کچھ نہ کر سکا۔ پاکستان پر حملہ صرف دنیا کو بتانے کیلئے تھا کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے، اگر ہم پر دباؤ ڈالا گیا توجنگ کو وسیع کر دیں گے۔

پاکستان نے ایران کو جواب دیکر قومی خودمختاری اور ملکی سلامتی کا تحفظ کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسے پاکستان نے اپنی جیت قرار نہیں دیا جس طرح ہم بھارت کے معاملے میں کلیم کرتے ہیں۔ پاکستان نے انتہائی سمجھداری کے ساتھ اس معاملے کو ہینڈل کیا اور دنیا پر یہ واضح بھی کر دیا کہ کسی کو بھی سرحدی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔

چین نے دونوں ممالک کو بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا۔ حالات کو نارملائز کرنے میں چین کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق اور کابینہ سے اس کی منظوری اچھا اقدام ہے۔ ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں لہٰذا کوشش کی جائے کہ کسی بھی سطح پر جنگی بیانات جاری نہ کیے جائیں۔ ایران کو بھی چاہیے کہ اس معاملے کو بات چیت سے حل کرے۔ پاکستان کو اس وقت اپنے اندرونی معاملات دیکھنے ہیں۔

سیاسی اور معاشی استحکام لانا ہے۔ ہمارا پورا مغربی بارڈر حساس ہوچکا ہے لہٰذا بارڈر سکیورٹی کو مزید بڑھانا ہوگا۔ اچھے تعلقات پاکستان اور ایران ، دونوں کے مفاد میں ہیں،کشیدگی، دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے کیلئے بھی مشکلات پیدا کرے گی۔

The post پاک ایران کشیدگی… پاکستان نے قومی خودمختاری کا بہترین دفاع کیا! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zeGDNRQ

پشاور؛ ٹائم سینٹر میں آتشزدگی سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں

 پشاور: ٹائم سینٹر میں آتشزدگی سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں صدر روڈ پر واقع ٹائم سینٹر میں آگ لگنے سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں۔ پلازہ میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

 

ریسکیو1122 کے مطابق ٹائم سینٹر میں 4 افراد سامان کے لیے گئے اور پھنس گئے جنہیں نکال لیا گیا ہے، ٹائم سینٹر میں 130 سے زیادہ فائرفائٹرز اور 26 فائرویکلز، 4 واٹر بروزرز، 4 ایمبولینسز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے جب کہ آگ بجھانے کے لیے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر ویکلز اور فائر فائٹرز طلب کیے گئے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ موبائل سینٹر میں موجود بیٹریوں، یو پی ایس اور موبائل ایکسسیریز پھٹنے سے آگ کی شدت بڑھی تاہم موبائل سنٹر کے عقب میں واقع گھروں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

The post پشاور؛ ٹائم سینٹر میں آتشزدگی سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8zJPgK9

کورنگی میں قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل دوست نکلا

کراچی: کورنگی میں قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل دوست نکلا، قاتل دوستوں نے دوست کو قتل کرکے شادی کی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی دارالعلوم کے قریب سے جمعہ کی شب ملنے والی لاش کی شناخت اسامہ جاوید کے نام سے ہوئی تھی، عوامی کالونی پولیس نے مقتول اسامہ جاوید کے قتل کا مقدمہ اس کے والد محمد جاوید کی رپورٹ درج کرلیا۔

مقتول کے والد جاوید کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز مقتول کی مائیوں کی تقریب منعقد تھی کہ اس ہی روز اس کا جنازہ اٹھایا، مقتول کے والد محمد جاوید نے بتایا کہ بعد میں پتہ چلا کہ اسامہ کو اس کا دوست طلحہ گھر سے لے کر گیا تھا جس کے بعد الگے روز اس کی لاش ملی۔

پولیس نے  قتل میں دودوست طلحہ ،عباد اور کرائے کے قاتل راحیل کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی۔ گاڑی سے مقتول کا خون اور گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیاہےاجرتی قاتل راحیل نے فائرنگ کی اور مقتول کی لاش کوٹھکانے لگایا، مقتول کے دوست طلحہ اور عباد نے راحیل کو پیسے کر پلان میں شامل کیا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف جلد عدالت میں چالان پیش کیا جائےگا ۔ مقتول اسامہ کورنگی ڈیڑھ  نمبر کا رہائشی اور تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور بے روزگار تھا۔

The post کورنگی میں قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل دوست نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ud0qRZN

Saturday, 20 January 2024

کراچی: پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار

  کراچی: بہادر آباد، سولجر بازار اور پی آئی بی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈٓکو کو ہلاک اور 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بہادر آباد غازی صلاح الدین روڈ الخدمت پارک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی ملزمان کو طبی امداد کے کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 24 سالہ سیف اللہ ولد جمیل اور 18 سالہ عبد اللہ ولد شیر ظاہر افغانی کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزمان کا تیسرا ساتھی جس کا نام شیر خان معلوم ہوا ہے وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ سٹی اور ویسٹ کے مختلف علاقوں میں واردات کی ہیں۔

سولجر بازار پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سولجر بازار سیور اپارٹمنٹ جمن شاہ مزار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت 30 سالہ اویس ولد افتخار کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی، گرفتار ملزم سے علاج و معالجے کے بعد تفتیش کی جائے گی۔

پی آئی بی پولیس کا اتوار کی علی الصبح پی آئی بی کالونی مین بازار میں ڈٓاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو نے اپنا نام 17 سالہ ساحل بتایا، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈٓاکوؤں سے دو پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

The post کراچی: پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oKMw7TV

ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی؛ الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49ارب سے تجاوز

لاہور: انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی کے اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔

انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور دیگر اخراجات کے اضافے سے الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 68 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 47 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جو مرحلہ وار الیکشن کمیشن کو فراہم کی جارہی ہے۔

ملک میں سکیورٹی خدشات اور سرحدی صورتحال کے پیش نظر پولیس، رینجرز ، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سکیورٹی کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیمانڈ کردی ہے، اس حوالے سے صرف پنجاب پولیس نے عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن سے ایک ارب 19کروڑ روپے طلب کرلیے ہیں۔

The post ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی؛ الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49ارب سے تجاوز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aI5CReD

مجھے نہیں معلوم ریلی میں لہرایا جانے والا پرچہ کیا تھا، اعظم خان کا عدالت میں بیان

 اسلام آباد: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے کہا ہے کہ میرا 161 اور 164 کا بیان حلف پر نہیں ہوا اور مجھے معلوم نہیں کہ ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کون سا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے بطور گواہ پیش کیے جانے والے سابق پرنسپل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان نے عدالت میں تہلکہ خیز بیان دے دیا جس کو بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کیا تھا، میرا 161 اور 164 کا بیان بھی حلف پر نہیں ہوا جبکہ تفتیشی افسر کے سامنے 161 کا بیان بغیر حلف اور 164 کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے بھی بغیر حلف کے ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 161 اور 164 کے بیان پر دستخط میرے ہی ہیں، ریلی میں لہرائے جانے والے پرچکے کا علم نہیں ہے وہ پرچہ بانی پی ٹی آئی نے پڑھا اور کھولا نہیں تھا۔

اعظم خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے نہیں جانتا وہ پیپر کیا تھا، جب بانی پی ٹی آئی کو سائفر کی کاپی دی تو وہ پر جوش ہو گئے تھے، اس کاپی میں ہمارے سفیر کی امریکی حکومت سے میٹنگ کی تفصیلات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’بانی پی ٹی نے کہا کہ امریکی حکام سائفر پیغام کے ذریعے بلنڈر کیا اور اندرونی عناصر کو اس کے ذریعے پیغام بھیجا ہے، سائفر کو اس وقت کے آرمی چیف اور اپوزیشن پارٹیز کے منتخب حکومت کی تبدیلی کے کے اکٹھا ہونے پر ایکسپوز کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اعظم خان نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر میں واضع طور پر عدم اعتماد کی تحریک کا ذکر ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا سائفر عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے، سابق وزیراعظم نے سائفر کو ملک کے  اندرونی معاملات میں مداخلت تصور کیا اور اسے مزید پڑھنے کیلیے اپنے پاس رکھ لیا تھا پھر کچھ دنوں بعد میں نے پوچھا تو بانی پی ٹی آئی نے کہا سائفر گم ہو گیا ہے۔

انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملڑی سیکرٹری ، اے ڈی سی اور ذاتی اسٹاف کو سائفر تلاش کرنے کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ عوام کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں کیسے ان کی حکومت کے خلاف سازش تیار ہوئی، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سائفر ڈی کوڈ دستاویز ہے وہ مخصوص الفاظ میں منشکف نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ میری تجویز پر بنی گالہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت بنی گالہ میں میٹنگ ہوئی، جس میں اُس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری خارجہ اور میں نے شرکت کی،  جس میں سائفر ماسٹر کاپی سے پڑھا گیا۔

اعظم خان نے کہا کہ ’جہاں تک مجھے یاد پڑھتا ہے سائفر کا معاملہ مارچ کے آخری ہفتے میں وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھنے کا فیصلہ ہوا، جس کے بعد کابینہ نے اس معاملے کو قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بیان دیا کہ ’نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متعلقہ ملک کو احتجاج مراسلے دینے کا فیصلہ ہوا، سائفر کاپی ملنے کے بعد میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ ایک سال میں واپس کرنا ضروری ہوتا ہے، جب تک میں پرنسپل سیکرٹری رہا تب تک سائفر کاپی واپس نہیں ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے کافی بار ملٹری سیکرٹری اور دیگر اسٹاف کو کاپی تلاش کرنے کی ہدایت کی اور یہ کام وہ دونوں کررہے تھے۔

The post مجھے نہیں معلوم ریلی میں لہرایا جانے والا پرچہ کیا تھا، اعظم خان کا عدالت میں بیان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HiuSWgj

Friday, 19 January 2024

عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید کی ضمانت درخواستوں پر سماعت  بغیر کارروائی ملتوی

 راولپنڈی: عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس حوالے سے تمام تھانوں کی پولیس کی تفتیشی ٹیموں  اور پراسیکیوٹرز کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کی۔ تینوں سیاسی رہنماؤں نے سانحہ 9 مئی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ  کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں، جس پر عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 12 مقدمات، شاہ محمود قریشی کے  6 اور شیخ رشید کی ایک مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر ہے۔

The post عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید کی ضمانت درخواستوں پر سماعت  بغیر کارروائی ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KTRwpvg

کراچی میں معروف برانڈ ’میم‘ کے اسٹور کا افتتاح، خریداروں کی دلچسپی

  کراچی: شہر قائد میں قائم نجی مال میں پاکستان کےمعروف برانڈ میم کے اسٹور افتتاح ہوگیا، جہاں پہلے روز خریداروں نے دلچسپی کے ساتھ ملبوسات خریدے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن پر قائم ’ڈولمین مال‘ میں شاندار برانڈ ’میم‘ کا افتتاح ہوگیا اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اسٹور میں فروخت کیلئے مردوں، خواتین اور بچوں کے کپڑے نہایت خوبصورت سجاوٹ اور جدید اسٹائل کے ساتھ رکھے گئے تھے۔

شاپنگ سینٹر کی پہلی منزل پر کھولے گئے میم کے اسٹور میں نئے ڈیزائن اور خوبصورت رنگوں کی جدید ترین کلیکشن پیش کی گئی، جوخواتین کو فیشن میں سب میں نمایاں نظر آنے کا موقع فراہم کرے گی۔

تقریب میں موجود ڈی جے نے شرکا کا لہو گرما دیا جبکہ معروف اداکارہ یشما گل نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

meem-1

برانڈ مینیجر ماہین حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میم برانڈ 2010 میں قائم ہوا تھا، یہاں اسٹور کھول کر کلیکشن میں اضافہ کیا گیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹور میں ڈینم ،جیکٹ، فارمل ، کیجول جدید جینز اور ٹراؤزر سے لے کر فیشن ایبل جمپسوٹ اور مغربی لباس سمیت مختلف اقسام کے ملبوسات مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی صورت حال میں برآمدی چیلنجز کا سامنا ہے ایسے میں ہمیں اپنے لوکل برانڈ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ہمارا عزم پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ میم کی مینیجر نے کہا کہ ’ہم نہ صرف منفرد ڈیزائن لے کر آئے ہی بلکہ ملکی معیشت میں بھی اپنا کردار اداکرنے میں کوشاں ہیں۔

افتتاح کے بعد گاہکوں کی بڑی تعداد نے اسٹور کا رخ کیا اور دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ملبوسات کی خریداری بھی کی۔

The post کراچی میں معروف برانڈ ’میم‘ کے اسٹور کا افتتاح، خریداروں کی دلچسپی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IbcXNuD

سرگودھا: قومی اسمبلی کے دو حلقوں کا الیکشن ملتوی

سرگودھا: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 اور این اے-83 سرگودھا کا الیکشن ایک امیدوار کی وفات پر ملتوی کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 اور این اے-83 میں الیکشن حلقوں کے امیدوار صادق علی کے وفات پا جانے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کر دیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ این اے-83 اور 85 سرگودھا میں جنرل الیکشن روک دیا گیا اورالیکشن کمیشن نے دونوں  حلقوں میں الیکشن روکنے کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔

ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں، جس میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقے بھی شامل ہیں۔

The post سرگودھا: قومی اسمبلی کے دو حلقوں کا الیکشن ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QWlVrBj

Thursday, 18 January 2024

فضائل دُرود شریف

حمد و ستائش پروردگارِ عالم کے لیے، دُرود و سلام حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے لیے۔

قرآنِ مجید، فرقان حمید سورۂ احزاب میں دُرود یعنی صلوٰۃ کے بارے میں ارشادِ ربّ العزت ہے، مفہوم: ’’اِس میں شک نہیں کہ اﷲ اور اُس کے فرشتے پیغمبر (ﷺ) پر دُرود بھیجتے ہیں۔ پس اے ایمان دارو! تم بھی ان پر برابر دُرود بھیجتے رہو اور سلام کرتے رہو۔‘‘

شفیعِ محشر، جانِ کائنات، خیرالوریٰ، نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی چند اور احادیثِ مبارکہ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتے ہیں، تاکہ اِن تعلیماتِ حمیدہ سے بہتر استفادہ کیا جاسکے۔

نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں، مفہوم: ’’جہاں بھی ہو مجھ پر دُرود بھیجا کرو، کیوں کہ تمہارا دُرود مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔‘‘ (کنز العمال)

’’مجھ پر دُرود و صلوات پل صراط پر نُور ہوگا۔‘‘ (کنز العمال)

’’بہت بڑا بخیل ہے وہ انسان جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ مجھ پر دُرود نہ پڑھے۔‘‘ (کنز العمال)

’’بہ روزِ قیامت سب سے اہم چیز جو میزانِ عمل میں رکھی جائے گی وہ محمد ﷺ اور اہلِ بیتِ محمدؐ پر دُرود ہے۔‘‘ (بحار الانوار)

’’میزان الحکمت‘‘ کے مؤلّف ر قم طراز ہیں کہ بزرگ علماء اور عرفاء کا کہنا ہے کہ جو چیزیں دِلوں سے نفاق کے دُور ہونے کا موجب بنتی ہیں، اُن میں محمدؐ و آلِ محمدؐ پر کثرت سے اور بلند آواز سے دُرود پڑھنا سرِفہرست ہے۔

حضورِ اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم پر کیسے دُرود پڑھیں؟

احادیثِ مُبارکہ میں ہے، اِس طرح کہو: ’’اے اﷲ! محمدؐ و آلِ محمد ؐ پر دُرود بھیج جیسا کہ تُونے ابراہیمؑ اور آلِ ابراہیم ؑ پر تمام جہانوں میں دُرود بھیجا ہے۔

بے شک! تُو حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔ یااﷲ! دُرود بھیج محمدؐ و آلِ محمدؐ پر، برکت نازل فرما محمدؐ پر اور آلِ محمدؐ پر، جس طرح تُونے برکت نازل فرمائی ابراہیمؑ پر اور آلِ ابراہیمؑ پر، بے شک! تُو حمد و بزرگی کا مالک ہے۔‘‘

لوگوں نے پوچھا: یارسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم! ہم آپؐ پر کیسے دُرود بھیجیں؟ آپ ؐ نے فرمایا: ’’کہو! یااﷲ! محمدؐ اور آلِ محمد ؐپر دُرود بھیج جس طرح تُونے ابراہیمؑ اور آلِ ابراہیمؑ پر دُرود بھیجا۔ بے شک! تُو حمد و بزرگی کا مالک ہے۔‘‘ (کنزالعمال)

ٖٖمحمدؐ وآلِ محمد ؐ پر صلوات و دُرود کی کیفیت سے آپ نے استفادہ کیا، اب آئیے! ہم صلوات و دُرود کے معنی پر غور کرتے ہیں۔

حضرت ابُوالحسنؓ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے آپؐ کی خدمت میں عرض کیا:

’’اﷲ تعالیٰ کی صلوات، فرشتوں کی صلوات اور مومن کی صلوات کے کیا معنی ہیں؟‘‘

آں جنابؐ نے فرمایا: ’’اﷲ کی صلوات اُس کی رحمت ہے، فرشتوں کی صلوات حضور ِاکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی پاکیزگی بیان کرنا ہے اور مومنین کی صلوات حضورِ اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے لیے دُعا کرنا ہے۔‘‘ (نور الثقلین)

اﷲ تعالیٰ کے اِس قول: ’’یاایّھاالّذین اٰمنواصلّو علیہِ وسلّمواتسلیمًا‘‘ کے بارے میں فرمایا: ’’اِس سے مراد یہ ہے کہ آپؐ کی ثناء کرتے رہو اور آپؐ پہ سلام بھیجتے رہو۔‘‘ (نُورالثقلین)

فضیلت صلوات کے حوالے سے دو کتابوں ’’گنج ہائے معنوی‘‘ اور ’’نوائے صالحین‘‘ میں مرقوم ہے کہ حضرت امام جعفر صادقؓ نے فرمایا: ’’جمعرات کی عصر کے بعد آسمان سے فرشتے نازل ہوتے ہیں کہ جن کے ہاتھوں میں سونے کے قلم اور چاندی کے اوراق ہوتے ہیں۔ وہ صلوات کے سوا کچھ نہیں لکھتے لہٰذا اِس رات محمدؐ و آلِ محمد ؐ پر بہ کثرت صلوات بھیجنی چاہیے۔‘‘

حضرت امام جعفر صادقؓ کا ارشاد ہے: ’’جو شخص شبِ جمعہ کو محمدؐ و آلِ محمدؐ پر صلوات بھیجے گا اُسے ہزار نیکیوں کا ثواب ملے گا اور اُس کے ہزار گناہ معاف ہوں گے اور اُس کے ہزار درجے بلند ہوں گے۔‘‘

حضرت امام جعفر صادقؓ فرماتے ہیں کہ اِس رات محمدؐ وآلِ محمد ؐ پر صلوات بھیجنا ہزار صلوات کے برابر ہے۔

دُرود شریف کے فضائل و برکات کے حوالے سے ہمارے برادرانِ اہلِ سُنّت کی معتبر کتابوں میں موجود بہت سی احادیث ِ مُبارکہ سے ہمیں راہ نمائی ملتی ہے ۔ چند منتخب احادیثِ مُبارکہ ہم یہاں آپ کے کسبِ فیض کے لیے تحریر کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

(1)۔ ’’یہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی فرماں برداری اور تعمیلِ حکم ہے۔‘‘

(2)۔ ’’اِس میں اﷲ عزّوجل کے ساتھ موافقت نصیب ہوتی ہے، گو نوعیت میں ہمارا دُرود بھیجنا اور اﷲ کا دُرود بھیجنا مختلف ہے، کیوں کہ ہمارا دُرود دُعا اور سوال ہے اور اﷲ تعالیٰ کا دُرود حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم پر رحمت و ثناء کی شکل میں عطا و نوال ہے۔‘‘

(3)۔ ’’دُرود خوانی میں فرشتوں کے ساتھ بھی موافقت نصیب ہوتی ہے۔‘‘

(4)۔ ’’ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم پر دُرود بھیجنے والے کو اﷲ تعالیٰ کی جانب سے دس رحمتیں نصیب ہوتی ہیں۔‘‘

(5)۔ امیر المومنین حضرت علی مرتضیٰ کرم اﷲ وجہہٗ روایت کرتے ہیں کہ حضورِ اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی دُعا ایسی نہیں جس کے اور اﷲ کے درمیان حجاب نہ ہو، یہاں تک کہ دُعا کرنے والا حضورِ اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم پر دُرود بھیجے اور جب وہ دُرود بھیجتا ہے تو یہ حجاب ہٹا دیا جاتا ہے اور دُعا (حریمِ قدس میں) داخل ہوجاتی ہے اور اگر وہ حضورِ اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم پر دُرود نہ بھیجے تو وہ دُعا (باریاب ہوئے بغیر) واپس لوٹ آتی ہے۔‘‘

(6)۔ ’’دُرود بھیجنا آپ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی شفاعت پانے کا سبب ہے۔‘‘

برادرانِ اہلِ سنّت کی دانش ور شخصیات کا کہنا ہے: ’’پس دُرود و سلام وہ افضل ترین اور منفرد عبادت ہے اور یہ وہ افضل ترین عمل ہے جس میں اﷲ تبارک و تعالیٰ اور اُس کے فرشتے بھی بندوں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں اور اِس عمل کے ذریعے بندے کو اﷲ کا قُرب نصیب ہوتا ہے اور اِس کے ذریعے گناہوں کی بخشش، درجات کی بلندی اور قیامت کے روز حسرت و ملال سے امان نصیب ہوتا ہے۔

حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم پر دُرود و سلام بھیجنے والے کے لیے، دُرود و سلام کی فضیلت و اہمیت جاننے کے لیے یہی کافی ہے کہ اس کے عوض اﷲ اور اُس کے فرشتے اُس شخص پر دُرود و سلام بھیجتے ہیں اور خود حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم بھی اُس پر دُرود و سلام بھیجتے ہیں۔

امام شافعیؒ کا یہ قول بہت معروف ہے: ’’اے آلِ محمد ؐ! آپ کی عظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ جو آپ پر نماز میں دُرود نہ بھیجے، اُس کی نماز دُرست نہیں۔‘‘

بزرگ شاعرِ اہلِ بیت ِ نبویؐ حضرتِ مظفر حسین شاداںؔ دہلویؒ نے کیا عمدہ کہا ہے:

کبھی تو آئیں بزمِ مصطفی ﷺ میں

کبھی تو سانس لیں ٹھنڈی ہوا میں

ذرا بھیجیں دُرود آلِ نبی ﷺ پر

گھٹن محسوس ہوتی ہے فضا میں

The post فضائل دُرود شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GOr934V

وائن شاپ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق؛ واقعہ کی فوٹیج وائرل

کراچی کے علاقے ملیر میں وائن شاپ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد وائن شاپ کی کھڑکی سے شراب خریدتے ہیں اور باہر نکلتے ہوئے ان کا وائن شاپ کے سیکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہوتی ہے۔

اس دوران ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جاتے ہوئے اسلحہ نکال کر پہلے ہوائی کرتا ہے جس کے بعد وہ چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کرتا ہے۔

ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈ کو بھی جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم اس دوران ایک گولی سیکیورٹی گارڈ کو لگ جاتی ہے اور وہ اپنے اسلحے سمیت زمین پر گر جاتا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ ہوتے ہوئے بھی دکھائی دی ہے۔

 

 

The post وائن شاپ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق؛ واقعہ کی فوٹیج وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BdkLM0Y

Wednesday, 17 January 2024

پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن مرگ برسرمچار، متعدد دہشتگرد ہلاک

تہران: پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بلوچ علیحدگی پسندوں  کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد کے ساتھ متعدد ڈوزیئرز بھی ایران کے ساتھ شیئرکیے ۔ ہمارے سنجیدہ تحفظات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے  نام نہاد سرمچار  بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے۔ آج صبح دہشتگردوں کے خلاف کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس کی روشنی میں کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی حدود میں بلا اشتعال کارروائی،ایرانی ناظم الاموردفترخارجہ طلب

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی تمام خطرات کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے۔ انتہائی پیچیدہ آپریشن  مرگ برسرمچار پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

دفترخارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پابندی کرتا ہے جس میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اصولوں کی رہنمائی میں پاکستان کبھی بھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی بہانے یا حالات میں چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا ہے۔مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی پاکستان پر ایران کی جانب سے حملے کی مذمت

ایران نے ایک روز قبل پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنے تین ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنا چکا ہے۔

 

The post پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن مرگ برسرمچار، متعدد دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5aE3Onx

ساہیوال میں نامعلوم افراد نے ماں کو زہر دے کر تین بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

ساہیوال: پنجاب کے شہر ساہیوال کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے تین بچوں کو گلا کاٹ کر قتل جبکہ ماں کو زہر پلادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں چودہ ایل میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہونے کے بعد ماں کو زہر پلایا جبکہ اُس کے تین بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اُس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والے بچوں میں دو بہنیں 7 سالہ علیشا، پانچ سالہ سعدیہ اور ایک ڈھائی سالہ بھائی فرقان شامل ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کسووال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے تاہم قتل کی وجوہات کا ابتدائی تفتیش میں تعین نہیں ہوسکا۔

The post ساہیوال میں نامعلوم افراد نے ماں کو زہر دے کر تین بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TY1Mw4p

جامعہ اردو کے قائمقام رجسٹرار کی رہائش گاہ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا

  کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائمقام رجسٹرار اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سینئر استاد کی رہائش گاہ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر لیپ ٹاپ ، موبائل فونز اور پرس چھین لیا۔ 

اس حوالے سے محمد صدیق نے ایکسپریس کو بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 4 میں واقع ان کی رہائش گاہ میں بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب 4 ڈاکوؤں نے داخل ہو کر ان کا لیپ ٹاپ ، 5 موبائل فونز جس میں ایک موبائل ڈرائیور کا شامل ہے جبکہ ڈرائیور کا پرس بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ ڈرائیور صبح گھر کا گیٹ کھول کر اندر داخل ہو رہا تھا کہ اس دوران ڈاکو بھی اس کے ہمراہ گھر میں گھس گئے جو کہ سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار میں آئے تھے ایک ڈاکو ڈرائیونگ سیٹ پر باہر ہی موجود رہا جبکہ 4 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’2 پینٹ شرٹ اور 2 نے شلوار قمیض پہنا ہوا تھا، چاروں ڈاکوؤں نے سر پر پی کیپ اور چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے جبکہ وہ جوگر شوز پہنے ہوئے تھے واردات کے دوران ایک شخص کو دیگر ڈاکو سر کہہ کر مخاطب کر رہے تھے‘‘۔

واردات کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرا دیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ڈاکوؤں اور گاڑی کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

The post جامعہ اردو کے قائمقام رجسٹرار کی رہائش گاہ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oVHMxtJ

Tuesday, 16 January 2024

لاہور: پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر گرفتار

 لاہور: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خالد گجر کو 9 مئی کے گلبرگ تھانے کے مقدمے 1271/23 میں گرفتار کیا گیا۔ بھائی شبیر گجر کا کہنا ہے کہ خالد گجر سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ خالد گجر کی کچھ عرصہ قبل زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت ہوئی تھی۔

The post لاہور: پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oQ1xNnC

ایران کی بلا اشتعال کارروائی سے دو بچے جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ

 اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت اور ایرانی سفیر کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے، جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی  ہوگئیں، پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،  یہ اور بھی تشویشناک بات ہے کہ یہ غیر قانونی عمل پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز کےموجود ہونے کے باوجود ہوا ہے۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں متعلقہ سینئر عہدیدار کے پاس شدید احتجاج درج کرایا جا چکا ہے، ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب گیا ہے،  اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں اور یہ دو طرفہ اعتماد اور اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

قبل ازیں ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حدود میں کالعدم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

The post ایران کی بلا اشتعال کارروائی سے دو بچے جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ExqwajP

انٹر سال اول کے متنازعہ نتائج؛ ہزاروں طلبا یونورسٹی میں داخلوں سے محروم ہوگئے

  کراچی: اعلی تعلیمی ثانوی بورڈ کراچی کی جانب سے انٹر سال اول 2023 کے متنازعہ رزلٹ کے اجرا کے بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں اور ان نتائج میں طلبا کی اکثریت کے فیل ہوجانے کے سبب کراچی کے طلبا پر پروفیشنل تعلیم کے دروازے تقریباً بند ہوگئے ہیں۔

رواں سال کے آخر اور آئندہ برس میں ہزاروں طلبا انجینیئرنگ اور میڈیکل کے ضابطوں میں داخلے نہیں لے سکیں گے کیونکہ این ای ڈی یونیورسٹی پری انجینیئرنگ کے تمام شعبوں میں انٹر سال کے نتائج کی بنیاد پر داخلے دیتی ہے۔

ان داخلوں کے لیے رجحان ٹیسٹ میں شرکت کا اہل بھی وہی طالب علم ہوتا ہے جس نے کم از کم 60 فیصد مارکس کے ساتھ انٹر سال اول میں کامیابی حاصل کی ہو جبکہ پری میڈیکل کے رجحان ٹیسٹ کے لیے بھی ضروری ہے کہ طلبا کے انٹرمیڈیٹ میں حاصل کردہ مارکس 60 فیصد ہوں لہٰذا یہ سوال بازگشت کررہا ہے کہ اس بیچ کے کراچی کے طلبا ڈاکٹر اور انجینیئرز کیسے بنیں گے۔

حالیہ نتائج میں 60 فیصد اور اس سے زائد مارکس پر انٹر سال اول پاس کرنے والوں کی تعداد محدود ہے کیونکہ انٹر سال اول پڑی میڈیکل میں کامیابی کا تناسب تقریباً 36 فیصد جبکہ پری انجینیئرنگ میں 34 فیصد ہے اور بالترتیب دونوں فیکلٹیز میں 64 فیصد اور 66 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں طلبا کے فیل ہوجانے کے سبب یہ طلبا پری انجینیئرنگ میں داخلوں کے لیے درخواست دینے کے اہل ہی نہیں ہوں گے۔

“ایکسپریس” کے رابطہ کرنے پر این ای ڈی یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد نے اس صورت حال کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ انھوں نے اس معاملے پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا،  پرووائس چانسلر کا کہنا تھا کہ این ای ڈی داخلے انٹر سال اول کے نتائج کی بنیاد پر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پری میڈیکل اور پری انجینیئرنگ میں 60 فیصد اور اس سے زائد مارکس لینے والے طلبا کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں انتہائی محدود ہے اور  خدشہ ہے کہ یونیورسٹی کے پاس داخلوں کے لیے فارم  بہت محدود تعداد میں جمع ہوں اور طلبا کی تعداد کے ساتھ ساتھ نتائج کا تناسب کم ہونے سے داخلہ میرٹ بھی نیچے آجائے گا جبکہ بڑی تعداد میں طلبا داخلوں کے لیے اپلائی ہی نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ “ایکسپریس” کو اس سلسلے میں انٹر سال اول کے حالیہ نتائج کے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق پری انجینیئرنگ میں صرف 4567 طلبا 60 فیصد اور اس سے زائد مارکس لے کر پاس ہوئے ہیں جبکہ پری میڈیکل میں یہ تعداد 6863 ہے اور کمپیوٹر سائنس میں 3123 طلبا ہی 60 فیصد یا اس سے زائد مارکس لے سکے ہیں۔ان تینوں فیکلٹیز میں مجموعی طور پر 14553 طلبا ایسے ہیں جنھوں نے انٹر سال اول میں 60 فیصد سے زائد مارکس لیے ہیں۔

“ایکسپریس” نے اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سراج میمن سے بھی رابطہ کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے مطلوبہ اہلیت پری میڈیکل میں 60 فیصد مارکس ہیں،  اگر نتائج کا تناسب کم ہے تو اس کے اثرات آئندہ برس کے داخلوں پر آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امتحان میں کم مارکس کے ساتھ پاس ہونے والے اور فیل ہوجانے والے طلبا دونوں ہی کو اہم بی بی ایس اور انجینیئرنگ کی پروفیشنل ڈگری میں داخلہ لینے کے لیے شدید چیلنجز درپیش ہیں۔

ایک سرکاری کالج کے پرنسپل نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ عام خیال یہ ہے کہ جو طالب علم سائنسی کے بنیادی مضامین میں انتہائی کم مارکس لے کر پاس ہوئے ہیں وہ اپنی passing percentage سال دوم کے نتائج میں اس حد تک نہیں لاپائیں گے کہ وہ ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لیے اپلائی کرسکیں۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ان طلبا کو اپنی percentage بہتر کرنے کے لیے صرف انٹر سال دوم کے پرچے ہی دینے ہیں جبکہ انٹر سال اول کی انتہائی کم passing percentage بھی ان کے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ظاہر  ہوگی جبکہ وہ طلبا جو انٹر سال اول میں فیل ہوگئے ہیں ان کے لیے مزید مشکلات ہیں کیونکہ انھیں دونوں سال یعنی سال اول اور سال دوم کے سائنس کے تمام مضامین کے پرچے دینے ہوں گے جو ایک عام طالب علم کے لیے انتہائی مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے معروف پی ای سی ایچ ایس کالج، سر سید کالج، گورنمنٹ کالج ایس آر ای مجید، سینٹ لارنس کالج، ڈی جے سائنس کالج ، آدم جی سائنس کالج، اسلامیہ سائنس کالج ، گورنمنٹ سائنس کالج میں کینٹ اور پی ای سی ایچ ایس فاونڈیشن سمیت کئی ایسے کالج ہیں جہاں کے طلبا سائنس کے بیشتر مضامین میں فیل ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت انٹر بورڈ کراچی میں چیئرمین ، سیکریٹری اور ناظم امتحانات تینوں یی عہدے خالی ہیں،  نگراں وزیر اعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو چیئرمین بورڈ کا چارج دے رکھا ہے جبکہ کمشنر کراچی دو دو ہفتے کے لیے متعلقہ افسران کو سیکریٹری اور ناظم امتحانات کا چارج دیتے ہیں اور ہر دو ہفتے بعد ایک نیا آفس آرڈر جاری کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ انٹر سال اول کے متاثرہ طلبا کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور منگل کو بھی سیکڑوں طلبا نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ہے۔  ان طلبا نے کمشنر آفس جانے کی بھی کوشش کہ تاہم پولیس کی جانب سے انھیں روک دیا گیا تھا۔

ادھر بدھ 17 جنوری سے کمشنر کراچی کی ہدایت پر انٹر بورڈ میں اسکروٹنی کے لیے درخواستیں جمع ہونی ہیں لیکن کسی اعلی سطح کی کمیٹی کے بغیر اس اسکروٹنی سے نتائج ملنا بعید از  قیاس تصور کیا جارہا ہے۔

The post انٹر سال اول کے متنازعہ نتائج؛ ہزاروں طلبا یونورسٹی میں داخلوں سے محروم ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pHhdcUe

Monday, 15 January 2024

سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے، نمائش پر 45 روز کیلیے پابندی عائد

  کراچی: سندھ میں  دفعہ 144  کے تحت  اسلحے کی نمائش پر 45 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ 

محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر 45 روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ  لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ عام انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لہرانے پر پابندی عائد کی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیز کے گارڈز ڈیوٹی اوقات میں اسلحہ لیکر چل سکتے ہیں جبکہ دوران سفر گاڑی میں اسلحہ لہرانے پر بھی پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے، نمائش پر 45 روز کیلیے پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/67D2mzb

جامعہ کراچی؛ سیشن کے پہلے روز طلبہ تنظیموں کا تصادم، تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد

کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین خونریز تصادم کے بعد طلبہ تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ تصادم سیشن 2024 کے پہلے ہی روز سہ پہر کے وقت رونما ہوا جس سے یونیورسٹی میں نئے داخلہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ تصادم میں دو طلبہ شدید زخمی بھی ہوئے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی کے طور پر کیمپس میں فعال تمام طلبہ تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ پابندی تاحکم ثانی عائد کی گئی ہے، نوٹیفیکیشن یونیورسٹی کی مشیر امور طلبہ student advisor ڈاکٹر نوشین رضا کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔  جاری کردہ اس نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں سے جڑے ہوئے طلبہ گروپس کی سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی رہے گی اور یہ اقدام وائس چانسلر کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس تمام شعبہ جاتی چیئرمینز،انسٹی ٹیوٹس کے ڈائریکٹرز ،ڈینز اور ونگ کمانڈر 62 ونگ کو بھی بھجوادیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی میں سیشن 2024 کا پہلا روز تھا اس موقع پر صبح کے مختلف پروگرام میں 6 ہزار طلبہ کو داخلے دیے گئے ہیں جبکہ ایوننگ پروگرام کے داخلے ابھی جاری ہیں۔

اس موقع پر جامعہ کراچی میں orientation day کے طور پر صبح کے وقت نوواردان جامعہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب بھی منعقدہ ہوئی تھی جس کے بعد طلباء و طالبات اپنے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں شعبہ جاتی تعارفی تقاریب کے لیے چلے گئے تھے جبکہ سہ پہر کو ایوننگ پروگرام کے طلبہ بھی یونیورسٹی میں آچکے تھے۔

اسی اثنا میں ایک طلبہ تنظیم کے افراد محمود حسین لائبریری میں داخل ہوئے اور وہاں پہلے سے موجود ایک دوسری طلبہ تنظیم کے کچھ افراد پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے پورے کیمپس میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور سراسیمیگی پھیل گئی۔

جامعہ کراچی کے کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر پروفیسر سلمان کے مطابق اس موقع پر لائبریری میں موجود دو طلبہ شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ کچھ طلبہ نے انتظامی بلاک میں چھپ کر جان بچانے کی کوشش کی جس پر ایک طلبہ تنظیم کے افراد ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے ساتھ انتظامی عمارت میں گھس گئے تاہم وہ دوسرے طلبہ کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے ”

واضح رہے کہ اس موقع پر متعلقہ تھانے کی موبائل محض تین اہلکاروں کے ساتھ یونیورسٹی پہنچی لیکن نفری کی کمی کے سبب وہ دونوں میں سے کسی طلبہ تنظیم کو قابو کرنے میں ناکام رہے تاہم ازاں بعد ایڈمن بلاک سے ایک طلبہ تنظیم کے کارکن کو پولیس نے حراست میں لے لیا ادھر “ایکسپریس” سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا ہم اپنے طلبہ کو پر امن ماحول میں معیاری تعلیم دینا چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی کیمپس میں امن و امان خراب کرے گا تو یقینا ہم ہزاروں طلبہ کو پر امن ماحول دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔

The post جامعہ کراچی؛ سیشن کے پہلے روز طلبہ تنظیموں کا تصادم، تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DEMJTFI

Sunday, 14 January 2024

جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سگے بھائی جاں بحق

کراچی: اتحادٹاون کے علاقے خان محمد چوک کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سگے بھائی جاں بحق ہوگئے. 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقتولین کی لاشیں  ایمبولنس کی مددسے سول اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او امتیازاحمد نے بتایا کہ اسپتال میں مقتولین کی شناخت حسین امین اورفاروق امین کے نام سے ہوئی۔

انھوں  نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران  معلوم ہوا کہ  فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں رونما ہوا، مقتولین  ایک پاپڑ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین تھے اور خان محمد کالونی کے رہائشی تھے۔

The post جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سگے بھائی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7NvP2uF

کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا بیورو چیف زخمی

کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کے بیورو چیف شعیب برنی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے میں شادی ہال کے قریب نامعلوم  موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے رکن اور نجی  ٹی وی کے بیورو چیف شعیب برنی پر فائرنگ کردی جس کے نتجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

شعیب برنی کو طبی امداد کے لیے گلشن اقبال میں قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انکے ہاتھ میں گولی لگی ہے، انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

شعیب برنی  شادی ہال میں ایک شادی کی تقریب میں گئے تھے، وہ اپنی کار پارک کررہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی  ہوگئے جبکہ کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی موثر تفتیش کرکے ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن نے شعیب برنی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

صحافتی تنظمیوں نے بھی شعیب برنی پرفائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ شعیب برنی پر فائرنگ کرنے والے مجرموں کوفوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

The post کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا بیورو چیف زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bVUQ210

چیچہ وطنی؛ شقی القلب باپ نے تیزدھارچھری سے بیٹے کا گلا کاٹ ڈالا

چیچہ وطنی: تھانہ ہڑپہ کی حدود میں شقی القلب باپ نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے چھری سے اپنے بیٹے کا گلا کاٹ دیا۔

ایکسپریس  نیوز کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں  188 اے نائن ایل  میں قتل کی لرزہ خیز واردات  ہوئی  ہے جس میں عبدالرزاق نامی  شخص نے اپنے ہی بیٹے عبداللہ  کے گلے پر چھری پھیر دی۔

کم سن عبداللہ کی عمر آٹھ، نو سال بتائی گئی ہے جس کا گلا اس کے شقی القلب باپ نے تیزدھار چھری سے کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق  اس سے پہلے اپنی بہن اور بیوی کو  بھی قتل کرچکا ہے، پولیس تھانہ ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

 

The post چیچہ وطنی؛ شقی القلب باپ نے تیزدھارچھری سے بیٹے کا گلا کاٹ ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/etJwcQP

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...