Urdu news

Sunday, 14 January 2024

پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

 اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، سینیٹر فلک ناز کو نام اسٹاپ لسٹ پر ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

سینیٹر فلک ناز پرواز نمبر ای کے 615 کے ذریعے دبئی کے راستے برطانیہ جانے کے لیے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں جن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں دیگر سینیٹرز کے ہمراہ وفد کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرنا تھی تاہم امیگریشن حکام نے انھیں کلیئرنس نہ دی اور  سفر سے روک دیا۔

حکام نے آگاہ کیا کہ نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے وہ سفر نہیں کر سکتیں جس پر سینیٹر فلک ناز نے سینیٹ سیکریٹریٹ اور متعلقہ حکام سے رابطے کرنے کی کوشش کی لیکن رسپانس نہ ملنے پر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔

The post پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/v0HcEo1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...