Urdu news

Monday, 8 January 2024

شہزاد اکبر، ذوالفی بخاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنیکا حکم

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور ذوالفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

جج محمد بشیر نے حکم جاری کرتے ہوئے فرح گوگی، وکیل ضیا المصطفی نسیم و دیگر ملزمان کے بھی اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

The post شہزاد اکبر، ذوالفی بخاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنیکا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/89QfOhH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...