Urdu news

Tuesday, 9 January 2024

انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، رات گئے دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید جب کہ ایک عام شہری بھی جاں بحق ہو گیا۔

شہید ہونے والوں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور لکی مروت کا رہائشی نور محمد شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ  حملہ آوروں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

The post انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xKok9mP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...