Urdu news

Tuesday, 9 January 2024

ڈاکوؤں کا بس پر دھاوا، مسافروں سے 4کروڑ روپے لوٹ کر بآسانی فرار

 راولپنڈی: پشاور سے لاہور جانے والی بس میں سوار تمام مسافروں کو ڈاکوؤں نے راولپنڈی کے قریب لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں رات گئے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، ڈاکو بس میں سوار مسافروں سے 4کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بس میں سوار بیشتر مسافر مویشیوں کے بیوپاری ہیں جو کہ خریداری کے لیے پشاور سے لاہور جا رہے تھے کہ راستے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

متاثرہ بیوپاریوں نے پولیس کو بیان دیا کہ 7 ڈاکو کرولا گاڑی پر آئے اور بس کا راستہ روک کر لوٹا۔

The post ڈاکوؤں کا بس پر دھاوا، مسافروں سے 4کروڑ روپے لوٹ کر بآسانی فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NDiRcbs

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...