Urdu news

Thursday, 4 January 2024

پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کی پریس کانفرنس سے اظہارِ لاتعلقی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ 

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر جاری ہونے والی پریس ریلیز ہی صرف پارٹی بیانیے کو ظاہر کرتی ہے، کسی فرد واحد کی جانب سے دیا گیا بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا۔

مزیدپڑھیں: پی ٹی آئی قیادت میں اختلاف، بیرسٹر گوہر اور شیر افضل کی الگ الگ پریس کانفرنس

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق یہ پریس ریلیز تمام پارٹی ممبران کے لیے ہے کسی فرد واحد کے لیے نہیں جبکہ پریس ریلیز بانی چئیرمین تحریک انصاف کے دفتر کی ہدایت اور چئیرمین و سیکرٹری جنرل آفس کی منظوری سے جاری کی جا رہی ہے۔

The post پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کی پریس کانفرنس سے اظہارِ لاتعلقی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7OAbl2D

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...