Urdu news

Monday, 1 January 2024

سال نو پر ہوائی فائرنگ سے بچی زخمی، پولیس اہلکار گرفتار

  کراچی: ڈاکس پولیس نے ماڑی پور مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوئی تھی ۔

ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈاکس پولیس نے ماڑیپور روڈ مچھر کالونی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ملزمان کی فائرنگ سے 8 سالہ بچی گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی ، گرفتار ملزم شاہد نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کی تھی ، ہوائی فائرنگ میں استعمال کیا جانے والا پستول پولیس اہلکار کاشف کا ہے۔

گرفتار اہلکار کاشف پیرآباد تھانے میں تعینات ہے ، واقعہ کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کیا گیا تھا ، فائرنگ کے واقعے میں ملوث تیسرے ملزم احسان کی تلاش جاری ہے ۔

The post سال نو پر ہوائی فائرنگ سے بچی زخمی، پولیس اہلکار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MgDbj9u

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...