Urdu news

Tuesday, 9 January 2024

سپریم کورٹ؛ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی درخواست خارج

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی بلے کا نشان منسوخی کیخلاف اپیل خارج کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

امید ہےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا

سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق کیس چل رہا ہے، اس لیے سپریم کورٹ میں ہماری درخواست غیر مؤثر ہوچکی تھی، امید ہےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے باعث پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے کر پی ٹی آئی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

The post سپریم کورٹ؛ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8HvxCe1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...