Urdu news

Tuesday, 2 January 2024

نئی حکومت کو آئی ایم ایف سے 24 ویں پروگرام پر مذاکرات کرنا ہونگے، بزنس کونسل

کراچی: پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو سب سے پہلے آئی ایم ایف سے 24 ویں پروگرام پر مزاکرات کرنا ہوگا۔

نئی منتخب ہونے والی حکومت کو سب سے پہلے آئی ایم ایف سے 24 ویں پروگرام پر مزاکرات کرنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام طویل المدت ہو جس کا مقصد اصلاحات ہوں، ماضی کی طرح قلیل مدتی شرائط بھرا پروگرام نہ لیا جائے۔

یہ بات پاکستان بزنس کونسل نے انتخابات میں کامیابی کے بعد منتخب ہونے والی نئی حکومت کے لیے اپنے مرتب کردہ ایجنڈے میں کہی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ادا کرنیوالوں سے زیادہ ٹیکس لینا کارنامہ نہیں، بزنس کونسل

کونسل کے ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے اور کہیں سے مدد آنے کی توقع نہیں ہے۔ ٹیکس دہندگان سے زیادہ ٹیکس لیکر، توانائی کے نرخ بڑھا کر ریونیو ہدف پورا کرنا آسان ہوگا۔

ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ نئے پروگرام کا مقصد توانائی کے شعبے میں گہرے اصلاحات ہوں، نادہندگی کے خدشات کم کرنے اور اعتماد بحالی کے لیے قرضوں کی پروفائلنگ ناگزیر ہے۔

The post نئی حکومت کو آئی ایم ایف سے 24 ویں پروگرام پر مذاکرات کرنا ہونگے، بزنس کونسل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LdEN40I

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...