Urdu news

Friday, 12 January 2024

کراچی میں ڈکیتی میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کی چھٹی

  کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرمیں ڈکیتی کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کےایک انسپکٹرکوجبری ریٹائراور4 پولیس اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن سندھ کے اہلکاروں نے 29 نومبرکوسادہ لباس میں سعید آباد تھانے کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس افسربشیرحسین کےگھرپرچھاپہ مارا تھااوران کے بیٹے کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرسے نائن ایم ایم پستول،سونا اور2لاکھ نقدی لے اڑے تھے۔

ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں سے تحریری جواب طلب کیا گیا تھا جسے وہ مقررہ وقت میں دینے میں کانام رہے ۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نےریٹائرڈ پولیس افسرکے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کےایک انسپکٹر سید محمد سرفرارکوجبری ریٹائرڈ اور4 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل عمران علی ،پولیس کانسٹیبل راجہ عمیر، سعادت مروت اور پولیس کانسٹیبل سکندرخان کو ملازمت سے بر طرف کردیا۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے،جس میں مزید بتایا کہ جبری ریٹائرڈ اور ملازمت سے برطرف کیے جانے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف سعید آباد تھانے ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

The post کراچی میں ڈکیتی میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کی چھٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mqDjWfH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...