Urdu news

Friday, 1 March 2024

خزانے میں 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں، نگران وزیر اطلاعات پختونخوا

پشاور: نگران وزیراطلاعات پختونخوا نے کہا ہے کہ خزانے میں تقریباً 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں۔

نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے نگران حکومت کی ذمے داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ برآ ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے چار ماہ کیلیے فنڈز اجرا پالیسی جاری کردی

انھوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ایک ہی تھی اور تا قیامت ایک ہی رہے گی، جب نگران حکومت نے ذمہ داری سنبھالی تو صوبائی خزانہ خالی تھا سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگیوں تک کے پیسے نہیں تھے، مگر اللہ کے فضل سے اب خزانے میں تقریباً 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں۔

The post خزانے میں 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں، نگران وزیر اطلاعات پختونخوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HLibMzE

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...