Urdu news

Friday, 1 March 2024

طارق علی عالمی مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے کونسل ممبر منتخب

پاکستان کو کھیلوں میں عالمی سطح پر بڑا اعزاز مل گیا جہاں طارق علی گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کے کونسل ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔

مکسڈ مارشل آرٹس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی عالمی فیڈریشن کے اہم عہدے پر منتخب ہوا ہے، طارق علی جنوبی ایشین جو جیٹسو ریجنل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں۔

گلوبل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دیگر عہدوں کے ساتھ کونسل کے 5 ممبران کے لیے بھی سخت مقابلہ ہوا، کوریا سے جون ہیوک اوہ، نکاراگوا سے ایکسل جندھیر ٹوریس زمورا، پاکستان سے طارق علی، ڈومینیکن ری پبلک سے جیسس دوہاجرے سیلمین اور ساموا سے اننا لینیو  منتخب ہوگئے ہیں۔

طارق علی نے کونسل رکن منتخب کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ایم ایم اے کے تحت دنیا بھر میں کھیل کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات کا عزم کیا۔

The post طارق علی عالمی مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے کونسل ممبر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0UGhOL1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...