Urdu news

Monday, 4 March 2024

امریکا نے مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا سنگ میل قرار دے دیا

 نیویارک: 

امریکا نے کہا ہے کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں تاہم پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔

The post امریکا نے مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا سنگ میل قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/n1NctBv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...