Urdu news

Monday, 11 March 2024

وفاقی وزرا کو قلمدان تفویض، محسن نقوی وزیر داخلہ اور اسحاق ڈار وزیر خارجہ ہوں گے

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے ارکان کو محکمے تفویض کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اسحاق ڈار وزیر خارجہ جبکہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان تفویض کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے جبکہ انہیں دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی سونپے گئے ہیں، اسی طرح اسحاق ڈار وزیر خارجہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، تقرری کا نوٹی فکیشن جاری

احسن اقبال کو منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت دی گئی ہے جبکہ اویس لغاری کو ریلوے اور امیر مقام کو سیفران، ثقافت و تاریخی ورثہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے طمابق رانا تنویر حسین صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ قیصر احمد شیخ وزارت بحری امور ہوں گے، اعظم نذیر تاررڈ کو قانون وانصاف اور انسانی حقوق کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا

مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سائنس وٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محمد اورنگزیب  وزیر خزانہ اور محصولات کی وزارت دیکھیں گے۔ محسن نقوی امور داخلہ اور انسداد منشیات کے وزیر ہوں گے جبکہ احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات

سینیٹر مصدق ملک کو توانائی اور پیٹرولیم جبکہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

The post وفاقی وزرا کو قلمدان تفویض، محسن نقوی وزیر داخلہ اور اسحاق ڈار وزیر خارجہ ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JgDSGZV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...