Urdu news

Sunday, 3 March 2024

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات؛ علی امین پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک بھر میں انٹرا پارٹی انتخابات منعقد ہوئے۔

زیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور بلامقابلہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے۔ صوبائی الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلامقابلہ منتخب ہوگیا۔

نور الحق قادری سینئر نائب صدر، ارباب جہانداد خان نائب صدر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری، عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

چیف فیڈرل الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج آج آجائیں گے۔ بلوچستان میں امین خان جوگیزئی پینل، داؤد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل کے درمیان مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان یکم مارچ کو پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے تھے کیونکہ ان کے مدمقابل رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

اسی طرح پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔

The post پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات؛ علی امین پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Cg39K2O

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...