Urdu news

Saturday, 9 March 2024

حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور چار ہاتھوں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

 حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا ہے جس کے چار ہاتھ اور چار ہی ٹانگیں ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں دو ہاتھ اور دو پیر اضافی ہیں جنہیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کردیا ہے۔

محکمہ صحت حیدرآباد کے مطابق ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور دونوں تندرست ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہورہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادہوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا۔

یہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منفر کیس ہے۔

The post حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور چار ہاتھوں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eaQ9bvk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...