Urdu news

Tuesday, 12 March 2024

پنجاب کے 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ اسمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کے لیے معاہدے پر دستخط بھی کر دیے گئے۔

اسمارٹ سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18 شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔

گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر میں فنکشنل ہوں گے جبکہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا، رحیم یار خان، مظفرگڑھ ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال، ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری، اوکاڑہ اور میانوالی میں سیف سٹی اسی سال مکمل ہوں گے۔

معاہدے کے وقت سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

The post پنجاب کے 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6FqZIhr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...