Urdu news

Friday, 15 March 2024

اگلے 15 روز کیلیے ڈیزل کی قیمت میں کمی، پیٹرول کے نرخ برقرار

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق اگلے 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.77روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا جبکہ نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے کمی کے بعد287.33 روپے سے کم کرکے 285.56روپے فی لیٹر پہنچ جائے گا جبکہ پیٹرول کی قیمت279.75 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

The post اگلے 15 روز کیلیے ڈیزل کی قیمت میں کمی، پیٹرول کے نرخ برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pubRWao

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...